جمعرات، 29 فروری، 2024

انڈین بحریہ نے ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ کیسے پکڑی؟

0 comments
انڈین بحریہ اور انسداد منشیات بیورو نے منگل کو ایک مشترکہ کارروائی میں انڈین ریاست گجرات کے پوربندر کے ساحل سے تقریباً 3300 کلوگرام منشیات ضبط کیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/6a3pFDI
via IFTTT

اسرائیل کے عالمی دباؤ کے شکوے کے بیچ غزہ میں جنگ بندی کی امید، یہ معاہدہ کیسا ہو سکتا ہے؟

0 comments
اسرائیل اور حماس کے درمیان ممکنہ جنگ بندی سے متعلق امیدیں بڑھتی جا رہی ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ جنگ بندی چھ ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے جس کے دوران 40 اسرائیلی یرغمالیوں کو بتدریج رہا کر دیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے منگل کو کہا کہ امریکہ میں اسرائیل کے لیے عوام کی حمایت حماس کے خلاف جنگ میں مجموعی طور پر فتح کا باعث بنے گی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/rU182Mx
via IFTTT

نیو بلڈ: ’میری رگوں میں دوڑنے والا خون ناصرف نایاب ہے بلکہ نومولود بچوں کی جان بھی بچا سکتا ہے‘

0 comments
مجھے ہمیشہ سے اس بات پر فخر ہے کہ میں خون کا عطیہ دیتی ہوں۔ میرا خون ’بی نیگیٹو‘ ہے جو کافی نایاب ہے اور حال ہی میں مجھے معلوم ہوا کہ میرا خون برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے لیے مزید قیمتی ہے کیونکہ یہ خون نومولود بچوں کو بھی لگایا جا سکتا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/i7Ormgb
via IFTTT

بدھ، 28 فروری، 2024

خاندان کے 103 افراد کھونے والے فلسطینی نوجوان: ’میری بیوی جانتی تھی کہ وہ مر جائے گی۔۔۔ یہ ہماری آخری فون کال تھی‘

0 comments
جب آٹھ دسمبر کو ان کے گھر والوں پر حملہ ہوا تو احمد اس وقت اپنی اہلیہ شرین سے فون پر پر بات کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’وہ جانتی تھیں کہ وہ مر جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ اگر مجھ سے کوئی کبھی خطا سرزد ہو گئی ہو تو مجھے معاف کر دینا۔ میں نے انھیں کہا کہ ایسا کہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اور یہ ہم دونوں کی آخری فون کال تھی۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/WFQbkf4
via IFTTT

کیا تحریکِ انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد کے بیچ صرف عمران خان کا بیانیہ حائل تھا؟

0 comments
پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے متنازعہ پہلوؤں پر تاحال بحث کا سلسلہ جاری ہے لیکن اس سب کے بیچ بظاہر جس پہلو پر زیادہ بات نہیں ہوئی وہ مرکز میں حکومت بنانے کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف اور پیپلز پارٹی کے ممکنہ اتحاد سے متعلق بحث ہے۔ دونوں جماعتوں کے اتحاد میں کیا چیز آڑے آئی؟

from BBC News اردو https://ift.tt/TA2WoUV
via IFTTT

خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین آج حلف اٹھائیں گے

0 comments
خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کے اجلاس آج منعقد ہوں گے جن میں دونوں صوبائی اسمبلیوں کے نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگلے صدر پاکستان کا انتخاب عام انتخابات کے انعقاد کے بعد 30 روز کے اندر کروانا لازم ہے جس کے لیے تمام خواہشمند امیدوار آج سے کاغذات نامزدگی حاصل کر سکتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/6yblNKF
via IFTTT

’گگن یان مشن‘: انڈیا کا خلا میں پہنچنے کا اربوں روپے مالیت کا منصوبہ جسے روس میں تربیت یافتہ انڈین پائلٹ سرانجام دیں گے

0 comments
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’یہ صرف چار نام یا چار لوگ نہیں ہیں۔ یہ چار طاقتیں ہیں جو ایک اعشاریہ چار بلین انڈین لوگوں کی امنگوں اور خوابوں کو خلا میں لے جائیں گے۔ میں انھیں مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/HXdGtxe
via IFTTT

منگل، 27 فروری، 2024

قدیم یونانیوں میں ’آوارہ بچہ دانی‘ کا نظریہ جس کے ڈر سے کنواری خواتین کی شادی کر دی جاتی

0 comments
یہ خیال کیا جاتا تھا کہ بچہ دانی ایک ایسا جانور ہے جو جسم کے اندر گھومتا پھرتا ہے اور جس پر عورت کا کوئی کنٹرول نہیں: اسے ایک ’آوارہ بچہ دانی‘ سمجھا جاتا تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/uaGglpe
via IFTTT

انڈین نژاد برطانوی پروفیسر کی مبینہ ملک بدری: ’میں پاکستانی جاسوس نہیں ہوں، یہ میری نہیں ڈری ہوئی حکومت کی توہین ہے‘

0 comments
برطانیہ کی ویسٹ منسٹر یونیورسٹی میں سیاسیات کی پروفیسر نتاشا کول کو بنگلور ہوائی اڈے پر امیگریشن حکام نے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اور انھیں ہوائی اڈے پر روک لیا گیا۔ پروفیسر نتاشا کے مطابق حکام نے انھیں 24 گھنٹے بعد ایئرپورٹ سے ہی واپس برطانیہ بھیج دیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/gjsxZih
via IFTTT

پیر، 26 فروری، 2024

انڈیا میں بینک پر فراڈ کا الزام: ’مینیجر نے میرے جعلی دستخط کر کے چیک بُکس بنائیں، میرے 16 کروڑ روپے ڈوب گئے‘

0 comments
سی کانت کا کہنا ہے کہ ’چونکہ وہ بینک مینیجر تھے، اس لیے انھیں اُن پر اعتماد تھا لیکن صارفین کو ہوشیار رہنا چاہیے۔ انھیں اپنے اکاؤنٹ میں موجود رقم اور اس میں سے ہونے والی ٹرانزیکشنز پر ہر وقت نظر رکھنی چاہیے۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/jaSMf9z
via IFTTT

پنجاب اور سندھ میں وزرائے اعلیٰ کا انتخاب آج ہو گا

0 comments
پاکستان میں 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد آج ملک کے دو صوبوں پنجاب اور سندھ میں وزرائے اعلیٰ کا انتخاب ہونے جا رہا ہے۔ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب احمد مدمقابل ہوں گے جبکہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی مدِمقابل ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/hq0ckVQ
via IFTTT

اتوار، 25 فروری، 2024

’اوپن بُک ایگزامینیشن‘: کمرہِ امتحان میں کتابیں کھول کر پرچے حل کرنے نظام پاکستان میں قابلِ عمل ہے؟

0 comments
’اوپن بُک ایگزامینیشن‘ کا مطلب یہ ہے کہ امتحان دیتے وقت طالب علم کتاب یا دیگر مطلعاتی مواد کو دیکھ کر سوالات کے جوابات لکھ سکتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/xJbV9RA
via IFTTT

کیا اسرائیل حماس کا خاتمہ کر سکتا ہے؟

0 comments
غزہ کی جنگ اپنے پانچویں مہینے میں داخل ہو چکی ہے اور اس کے ساتھ ہی غزہ کی پٹی کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کیا اسرائیل واقعی حماس کو ہمیشہ کے لیے ختم کر سکتا ہے یا اس نے اپنے لیے جنگ کا ایسا حدف مقرر کر لیا ہے جسے حاصل کرنا مُشکل ہے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/kl5SzFH
via IFTTT

فروغ فرخزاد: ایرانی شاعرہ جن کی تصانیف شہوت انگیز اور مخرب اخلاق کہہ کر تہران کے چوک پر نذر آتش کی گئیں

0 comments
تاہم اردو دنیا میں پروین شاکر اور فروغ فرخزادہ کا موازنہ کیا جاتا ہے لیکن فروغ کے بارے میں مغربی دنیا جتنا جانتی ہے اور انھیں عالمی ادب میں جو پذیرائی حاصل ہے وہ پروین شاکر کے حصے میں نہ آ سکی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/z5sFA4u
via IFTTT

ہفتہ، 24 فروری، 2024

1943 کا قحطِ بنگال: جب ماؤں نے چاولوں کے بدلے اپنے بچے تک بیچ دیے

0 comments
دنیا میں کہیں بھی ان مرنے والوں کے لیے کوئی یادگار، میوزیم یا تختی تک نہیں تاہم اس قحط سے بچ جانے والے کچھ لوگ ابھی بھی زندہ ہیں اور ایک شخص ان کی کہانیاں سامنے لانے کے لیے پرعزم ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/ubmEXp9
via IFTTT

بیوی کی باتیں سن کر 17 لاکھ ڈالرز کمانے والا شخص دھوکہ دہی کا مجرم قرار

0 comments
امریکہ میں کاروباری ہیرا پھیری کی روک تھام کے لیے ذمہ دار یو ایس سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ایک شخص پر بیوی کی کاروباری گفتگو سن کر غیر قانونی طور پر 17 لاکھ ڈالرز منافع کا الزام لگایا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/jWg5cmI
via IFTTT

محمد حنیف کا کالم: قیدی نمبر 804 اور ہمارا مستقبل

0 comments
10 سالہ بچے کو یہ سمجھانا مشکل ہے کہ ہمارے ہاں جیل میں وقت گزارنا وزیراعظم کے لیے تقریباً کوالیفیکیشن ہے۔ ہماری اپنی زندگی میں کوئی ایک آدھ وزیراعظم ہی ایسا ہو گا جس نے جیل نہ کاٹی ہو۔ کچھ کو جیل میں ڈال کر وزیراعظم بنایا جاتا ہے اور کچھ کو وزیراعظم بنا کر جیل میں ڈالا جاتا ہے۔ محمد حنیف کا کالم۔۔۔

from BBC News اردو https://ift.tt/gH3s17u
via IFTTT

یوکرین جنگ کے دو سال: لڑائی کی موجودہ صورتحال کیا ہے اور اس کا مستبقل کیا ہو گا؟

0 comments
دونوں ممالک کے درمیان جنگ کا محاذ تقریباً ایک ہزار کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے اور 2022 کے موسمِ خزاں کے بعد اس میں معمولی سی تبدیلی بھی دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔ ماہرین کی اکثریت کا خیال ہے کہ یہ جنگ 2025 سے بھی آگے جائے گی جس میں دونوں فریقین کا بھاری جانی نقصان ہوگا اور عسکری ساز و سامان کے لیے یوکرین کا انحصار اپنے اتحادیوں پر مزید بڑھے گا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/vLj7dHc
via IFTTT

جمعہ، 23 فروری، 2024

پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج صبح 10 بجے ہو گا، پی ٹی آئی کی اسمبلی کے باہر ’پُرامن احتجاج‘ کی کال

0 comments
پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس جمعے کے روز صبح 10 بجے ہو گا جس میں نومنتب ارکان پنجاب اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان کریں گے۔ ادھر تحریک انصاف نے جمعے کی صبح 10 بجے پنجاب اسمبلی کے باہر ’پُرامن احتجاج‘ کا اعلان کیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Qio09GU
via IFTTT

جمعرات، 22 فروری، 2024

’ایمبریو بچہ ہوتا ہے‘: عدالتی فیصلے کے بعد امریکی ریاست الاباما میں آئی وی ایف روک دیا گیا

0 comments
امریکی ریاست الاباما کی میڈیکل ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اس فیصلے کی اہمیت تمام شہریوں کو متاثر کرتی ہے اور ممکنہ طور پر کم بچے پیدا ہوں گے کیونکہ ان لوگوں کے لیے فرٹیلیٹی اور تولید کے آپشنز محدود ہو گئے ہیں جو ایک خاندان یا کنبے کے خواہشمند ہیں۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/bR6y0to
via IFTTT

روچ ڈیل گرومنگ: ’12 سال کی عمر سے میرا 100 سے زیادہ مرتبہ ریپ کیا گیا‘

0 comments
برطانیہ میں روچ ڈیل گرومنگ گینگ سے متاثر ایک خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں 12 سال کی عمر سے 100 سے زیادہ مرتبہ ریپ کیا گیا اور اس دوران پولیس کا رویہ ’مایوس کن‘ تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/IpTNP92
via IFTTT

سوشل میڈیا ’کمیونٹی نوٹس‘ کیا ہوتا ہے اور یہ پاکستان میں سیاسی مخالفیں کے خلاف کیسے استعمال ہو رہا ہے؟

0 comments
سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر غلط معلومات کے پھیلاؤ سے نمٹنے والا ٹول ’کمیونٹی نوٹس‘ اس وقت پاکستان میں سیاست اور معلومات کے غلط استعمال کا ذریعہ بن چکا ہے۔ مسلم لیگ نواز، پاکستان کے نگران وزیراعظم اور صحافیوں سے متعلق کمیونٹی نوٹس شائع کرنے والے اکاؤنٹس کی جانب سے صرف ایک طرح کے بیانیہ سے متعلق ہی سیاق و سباق دیا جانا کیا محض اتفاق ہے یا یہ کوئی منظّم فعل ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/TxV4W8m
via IFTTT

بدھ، 21 فروری، 2024

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش: تنڈولکر نے کیا کہا اور ’اکائے‘ نام کا مطلب کیا ہے؟

0 comments
انڈیا کے مایہ ناز کرکٹر وراٹ کوہلی اور بالی وڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Ikb6mJ7
via IFTTT

اشنا شاہ کی فلم ’چِکڑ‘: ’یہ روایتی فلموں سے ہٹ کر حقیقت کے بہت قریب ہے‘

0 comments
’چِکڑ‘ نام سنتے ہی پہلا خیال یہی آتا ہے کہ یہ شاید ہمارے معاشرے کے کسی روایتی سے کردار کے گرد گھومتی دکھائی دے گی، مگر فلم میں اہم کردار ادا کرنے والی اُشنا شاہ نے بتایا کہ اس فلم کا نام ’چِکڑ‘ ایک سین کی وجہ سے رکھا گیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/suHLX7c
via IFTTT

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کا وفاق میں مل کر حکومت بنانے کا اعلان، شہباز شریف وزیر اعظم اور آصف علی زرداری صدر ہوں گے

0 comments
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) نے وفاق میں مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی اور ن لیگ کے حکومت بنانے کے لیے درکار نمبر مکمل ہو چکے ہیں اور اب دونوں جماعتیں مل کر پاکستان کو بحران سے نکالنے جا رہے ہیں۔ شہباز شریف ملک کے وزیر اعظم جبکہ صدر کے لیے دونوں جماعتوں کی جانب سے مشترکہ اُمیدوار آصف علی زرداری ہوں گے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/AVolLbN
via IFTTT

منگل، 20 فروری، 2024

امریکہ اپنے جوہری ہتھیار برطانیہ میں واقع بڑے فوجی اڈے پر کیوں منتقل کرنا چاہتا ہے؟

0 comments
اطلاعات کے مطابق یہاں ذخیرہ کیے جانے والے یہ جوہری ہتھیار دوسری عالمی جنگ میں جاپان کے شہر ہیروشیما پر گرائے جانے والے ایٹم بم سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/b3Tc7y8
via IFTTT

یہ ’ضمیر‘ کون ہے؟ عاصمہ شیرازی کا کالم

0 comments
ابھی حال ہی میں ایک سول افسر کا ’ضمیر‘ انتخابات سے دس دن بعد جاگ اُٹھا ہے اور حالیہ انتخابات کی صحت کو متنازع بنا رہا ہے۔ خیر ضمیر کسی بھی وقت جاگ سکتا ہے اگر ابدی نیند نہ سو گیا ہو اور جگانے کے لیے نہ تو اقبال کی نظموں کی ضرورت ہے اور نہ ہی فیض صاحب کے انقلابی کلام کی۔ البتہ ’فیض یاب ضمیروں‘ کی کسی طور کمی نہیں ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/aKD6fjI
via IFTTT

آزاد امیدوار اور نمبرز گیم: صوبہ پنجاب میں بننے والی نئی حکومت کتنی مستحکم ہو گی؟

0 comments
اگرچہ 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب میں بڑی جماعت بن کر اُبھری ہے تاہم تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بھی اکثریت میں پنجاب اسمبلی پہنچنے میں کامیاب رہے ہیں۔ صوبے میں اس وقت کون سی پارٹی نمبرز گیم میں کہاں کھڑی ہے اور کیا مستقبل میں بھی اس صوبے میں اقتدار کی رسی کشی جاری رہ سکتی ہے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/AUcpqZy
via IFTTT

الیکشن 2024: چین ’پاکستانی عوام کے فیصلے کا احترام کرتا ہے‘، سیاسی بےیقینی کے پیشِ نظر فچ کے نئے آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے خدشات

0 comments
عالمی ریٹنگز ایجنسی فِچ نے متنبہ کیا کہ پاکستان میں آٹھ فروری کے انتحابات کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی بے یقینی نئے آئی ایم ایف معاہدے کے لیے پیچیدگی پیدا کر سکتی ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن میں قائم کردہ دو خصوصی بینچ آج پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی جانب سے دائر کردہ انتخابی عذرداریوں کے کیسوں پر سماعت کریں گے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/kJmE6A3
via IFTTT

پیر، 19 فروری، 2024

لحاف سے ملنے والا وہ ثبوت جس نے 40 سال بعد شوہر کو اپنی سابقہ اہلیہ کے قتل کا مجرم قرار دلوایا

0 comments
کرسٹوفر ہیریسن اپنی سابقہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد تقریباً 40 سال تک قانون کی گرفت سے بچنے میں کامیاب رہے۔ ان کو لگتا تھا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے زیادہ چالاک ہیں اور کبھی پکڑے نہیں جائیں گے

from BBC News اردو https://ift.tt/yPn1MiD
via IFTTT

نعمتوں کا شکر اور موبائل سے دوری سمیت وہ چھ کام جو آپ کا موڈ بہتر اور مزاج خوشگوار بنا سکتے ہیں

0 comments
موڈ، مزاج یا طبیعت کو بحال اور خوشگوار رکھنے کے لیے ورزش اور صحت مند غذا پر عمل پیرا رہنا صدیوں سے تسلیم شدہ حکمت عملی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ہمارے موڈ کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں، لیکن ان کے علاوہ اور بھی طریقے ہیں جن سے ہمارا موڈ بہتر ہو سکتا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/fPqHnjx
via IFTTT

’سقوط اوڈیفکا‘: کیا اس یوکرینی شہر کی فتح ظاہر کرتی ہے کہ روس جنگ کا پانسا اپنے حق میں پلٹ رہا ہے؟

0 comments
روسیوں نے یہاں اس جنگ میں بھاری نقصان برداشت کیا ہے۔ تاہم روس کے چار مہینوں کے مسلسل حملوں کے سامنے یوکرین کے دستے کم پڑ گئے اور اس کا اسلحہ و گولہ بارود ختم ہوگیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/eI7kYyQ
via IFTTT

آن لائن کمائی اور سرمایہ کاری کا جھانسہ: پڑھے لکھے پاکستانی نوجوان فراڈ کا شکار کیسے ہو رہے ہیں؟

0 comments
حارث کہتے ہیں اُن کو یہ کام بہت آسان لگا اور ابتداً انھوں نے فوراً بتائے گئے تین چینلز سبسکرائب کر لیے۔ اس کے بعد انھیں ٹیلی گرام میسیجنگ ایپ پر ایک نمبر پر رابطہ کرنے کو کہا گیا۔ جب انھوں نے اپنے ’ٹاسک‘ کا سکرین شاٹ اور اکاؤنٹ کی تفصیلات بھیجیں تو اُن کو تھوری ہی دیر میں 600 روپے موصول ہو گئے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/2g9Q7Vf
via IFTTT

اتوار، 18 فروری، 2024

لیاقت علی چٹھہ کا انتخابات میں دھاندلی کا الزام: کیا کمشنر کا انتخابات کے انعقاد میں کوئی کردار ہوتا ہے؟

0 comments
راولپنڈی کے کمشنر لیاقت علی چٹھا کی جانب سے سنیچر کی صبح بلائی گئی پریس کانفرنس شہر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچوں کے انعقاد سے متعلق بلائی گئی تھی لیکن پھر انھوں نے راولپنڈی ڈویژن میں مبینہ دھاندلی کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات کیے اور پاکستان میں نہ سنبھلنے والی سیاسی غیر یقینی مزید گہری ہو گئی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/g3FhzHJ
via IFTTT

سنی لیونی: پولیس کانسٹیبل کی نوکری کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کارڈ میں سابق پورن سٹار کا نام اور تصویر شامل

0 comments
انڈین میڈیا کے مطابق سابق پارن اداکارہ سنی لیونی کا نام اور ان کی تصویر کانسٹیبل (سول پولیس) کے عہدہ کے رجسٹریشن کے لیے اتر پردیش پولیس بھرتی اور پروموشن بورڈ (یوپی پی آر بی) کی ویب سائٹ پر ڈالی گئی تھی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/UuLSxWG
via IFTTT

’مائع سونا‘: قدیم روم جہاں پیشاب دانت چمکانے اور کپڑوں کی دھلائی میں استعمال ہوتا اور اس کی خرید و فروخت پر ٹیکس تھا

0 comments
آج سے لگ بھگ دو ہزار سال پہلے یہ مکالمہ، رومی مؤرخ سیوٹونیئس کے مطابق، تب ہوا جب ٹائٹس نے اپنے والد ویسپاسیئن کے پیشاب کی تجارت پر لگائے ٹیکس کو کراہت آمیز قرار دیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/iJ7fXj9
via IFTTT

پاکستان میں ’ایکس‘ تک رسائی محدود، سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی سے متعلق الزامات کی تحقیق کے لیے کمیٹی قائم

0 comments
انٹرنیٹ پر بندشوں کی نگرانی کرنے والے ادارے ’نیٹ بلاکس‘ نے کہا ہے کہ ’پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہروں اور سیاسی افراتفری کے بیچ صارفین کو ’ایکس‘ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔‘ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق کمشنر راولپنڈی کے عام انتخابات میں دھندلی سے متعلق الزامات کی تحقیق کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تین دن میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/mnQEMY8
via IFTTT

ہفتہ، 17 فروری، 2024

بادشاہ بابر کی لاڈلی بیٹی گلبدن بیگم جنھوں نے حرمین کے قیام کے دوران سلطنت عثمانیہ کے فرمان کو بھی ٹھکرا دیا

0 comments
یہ سنہ 1576 کی بات ہے جب ہندوستان کی سرزمین پر مغلیہ سلطنت کا پرچم لہرا رہا تھا اور عرب دنیا سمیت دنیا کے بیشتر حصے پر سلطنت عثمانیہ کی حکومت تھی کہ اسی دوران مغل شہزادی گلبدن بیگم سفر حج پر روانہ ہوئیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/8gsbtPI
via IFTTT

پی ایس ایل 9: سیاسی غیریقینی کے درمیان منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو کیا امیدیں وابستہ ہیں؟

0 comments
پاکستان میں انتخابات کے بعد برپا سیاسی ہنگامے کے دوران یہ بھولنا بہت آسان ہے کہ ملک کا سب سے بڑا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا آغاز آج سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے جا رہا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/8n2PhMj
via IFTTT

ابابیلوں کا انتظار: محمد حنیف کا کالم

0 comments
دُعا کا وقت کبھی ختم نہیں ہوتا لیکن اب یوں لگ رہا ہے کہ ابابیلوں کا انتظار ختم ہوا چاہتا ہے اور ہمیں اپنی کنکریاں خود ہی اُٹھانی ہوں گی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/nsDHim5
via IFTTT

الیکسی ناوالنی کی جیل میں موت: روسی صدر پوتن کے وہ مخالفین جن کی موت پراسرار حالات میں ہوئی

0 comments
الیکسی ناوالنی کا شمار صدر ولادیمیر پوتن کے سخت ترین مخالفین میں ہوتا تھا۔ وہ 19 سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔ ناقدین کا ماننا ہے کہ جس کیس میں انھیں یہ سزا سنائی گئی تھی وہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/bklZthq
via IFTTT

جمعہ، 16 فروری، 2024

مرینا کوپیل: پیر کا خون آلود نشان، انگوٹھی میں پھنسا بال اور سیکس ورکر کا قتل جو 30 برس تک معمہ بنا رہا

0 comments
لندن میں ایک شخص کو 30 برس قبل ہونے والے ایک قتل کا مجرم قرار دیا گیا ہے اور اس کی شناخت اس کے پیر کے خون آلود نشان اور انگوٹھی میں پھنسے بال سے کی گئی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/FAxUDqj
via IFTTT

الیکشن 2024: وہ امیدوار جنھوں نے ’خیرات کی نشست‘ ٹھکرائی اور کھلے دل سے شکست تسلیم کی

0 comments
آٹھ فروری کے عام انتخابات کے بعد پاکستان میں حکومت سازی کے لیے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے جس دوران مبینہ دھاندلی کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔ مگر بعض ایسے امیدوار بھی ہیں جنھوں نے کھلے دل سے اپنی شکست تسلیم کی، اس بات سے بھی قطع نظر کہ وہ ووٹوں کی گنتی میں جیتے یا ہارے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/DB1fx4o
via IFTTT

’یہ الیکشن دھاندلی زدہ ہے، صاف و شفاف نہیں‘ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان اتفاق، دونوں جماعتوں میں اتحاد ہوتا نظر نہیں آ رہا: مریم اورنگزیب

0 comments
جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ میجر جنرل فیض حمید نے ایک ملاقات میں تمام سیاسی جماعتوں کو عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی ہدایت دی تھی۔ تاہم مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اس کی تردید کی ہے اور ایسی کسی ملاقات سے اپنی لاعلمی ظاہر کی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انھیں تحریک انصاف اور جے یو آئی میں اتحاد ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/qSpBJ56
via IFTTT

جمعرات، 15 فروری، 2024

’یوتھنیزیا‘: نیدرلینڈ کے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ نے اکٹھے موت کو گلے لگا لیا، ’70 برس کے ساتھ کا بےخوف اختتام‘

0 comments
نیدرلینڈز میں سنہ 2002 سے ’یوتھنیزیا‘ اور خودکشی میں معاونت کی اجازت ہے۔ اس طرح سے موت کو گلے لگانے کی اجازت قانونی طور پر ہونے کے باعث کئی جوڑوں نے یوتھنیزیا کے ذریعے ایک ساتھ مرنے کی اپنی خواہش کو پورا کیا ہے۔ اس عمل کے دوران ڈاکٹر عموماً دوا کی ایک مہلک خوراک کے ذریعے موت کو یقینی بناتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/4orzPmY
via IFTTT

’سٹینڈ اپ گرل‘ کی زارا نور عباس: ’بیٹا تیرا منہ ٹوبہ ٹیگ سنگھ جیسا کیوں ہے!‘

0 comments
بی بی سی اردو کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ اُنھیں پنجابی جُگت ہی زیادہ سمجھ میں آتی تھی کیونکہ وہ اُن کے سکرپٹ سے کافی قریب تھی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/4JrFtQm
via IFTTT

کیا تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کی مجلس وحدت المسلمین میں شمولیت سے مخصوص نشستیں حاصل ہو پائیں گی؟

0 comments
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے منگل کو یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اس نے قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر اپنا حصہ لینے کے لیے مجلس وحدت المسلیمین اور جماعت اسلامی سے الحاق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/x6K3AOg
via IFTTT

بدھ، 14 فروری، 2024

’خوشی سے کہتی ہوں کہ میں ایک ماسٹر کارپینٹر ہوں‘

0 comments
جی بی میں ایک منصوبے کے تحت ایک سو بیس خواتین کو غیر روایتی کام جیسے کہ عمارت کے سروے، کارپینٹری، چنائی، پلمبنگ، برقی کاری اور دستکاری جیسے ہنر کی تربیت دی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/bRu2eyt
via IFTTT

کیا انتخابات میں ملنے والی عوامی پذیرائی عمران خان کے لیے آسانیاں پیدا کر سکتی ہے؟

0 comments
عام انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد پاکستان کا سیاسی منظرنامہ یکسر بدل چکا ہے اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار بڑی تعداد میں کامیاب ہو کر وفاق اور صوبائی اسمبلیوں میں پہنچنے کے لیے تیار ہیں۔ کیا الیکشن میں ملنے والی عوامی پذیرائی عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے کشیدہ تعلقات بہتر کرنے اور متعدد کیسوں میں ممکنہ ریلیف کا باعث بن سکتی ہے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/PJqx6TG
via IFTTT

پاکستان پیپلز پارٹی حکومت سازی کے معاملے پر کہاں کھڑی ہے اور مسلم لیگ کو کس حد تک سپورٹ کرے گی؟

0 comments
گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سازی میں مسلم لیگ ن کی حمایت کرنے کا اعلان کیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ نہیں ہو گی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/dcq9kgJ
via IFTTT

منگل، 13 فروری، 2024

دیوارِ چین کے بارے میں وہ پانچ مفروضے جو بالکل غلط ہیں

0 comments
اس کی لمبائی کے اندازے 2400 کلومیٹر سے 8000 کلومیٹر طویل کے درمیان لگائے جاتے رہے مگر سنہ 2012 میں چین کی وزارت برائے ثقافتی ورثہ نے آثار قدیمہ کی ایک تحقیق کی اور اس میں انکشاف کیا گیا کہ اس کی کل لمبائی تقریباً 21 ہزار کلومیٹر ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/tJTLYq7
via IFTTT

ذاتی شناخت، خاندانی اثرورسوخ یا پارٹی ووٹ بینک: بڑے مقابلوں میں جیتنے والی خواتین کی کامیابی کا سہرا کس کے سر؟

0 comments
اگر جنرل نشستوں پر کم پارٹی ٹکٹ ملنے کے باوجود پہلے سے زیادہ خواتین جیت کر آ رہی ہیں یا دوسرے نمبر پر آ رہی ہیں تو سیاسی جماعتیں مردوں کے مقابلے میں زیادہ خواتین کو ٹکٹ دینے میں کیوں ہچکچاتی ہیں؟

from BBC News اردو https://ift.tt/cBCW6mI
via IFTTT

’سلیپ ڈائیورس‘ یا سوتے وقت کی طلاق: جوڑوں میں یہ نیا رجحان کیا ہے اور اس میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟

0 comments
اس تحقیق سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ یہ رجحان ’90 کی دہائی میں پیدا ہونے والوں‘ (وہ نسل جو اس وقت 28 اور 42 سال کے درمیان ہے) کے درمیان زیادہ ہے، جہاں تقریباً نصف 43 فیصد نے جواب دیا کہ وہ اپنے ساتھی سے الگ سوتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/T80JqD4
via IFTTT

پیر، 12 فروری، 2024

دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز جسے پہلے صدام حسین کی فوج نے ڈبویا اور پھر اس کا اپنا حجم اس کے زوال کا باعث بنا

0 comments
اپنی 30 سالہ زندگی کے دوران ’سی وائز جائنٹ‘ کو ’دنیا کا سب سے بڑا جہاز‘، ’انسانوں کا بنایا گیا سب سے بڑا جہاز‘، ’سب سے زیادہ تیل لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا جہاز‘ جیسے کئی خطابات ملے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/0Ajbkv2
via IFTTT

اجمل خان: ’چہرہ دیکھ کر مرض کا پتا لگا لینے والے‘ حکیم جو مسلم لیگ اور کانگریس دونوں کے صدر رہے

0 comments
اب آپ اس قد آور شخصیت کی انتہائی معمولی نظر آنے والی قبر کے پاس کھڑے ہیں جو کبھی ہندوستان کی اہم سیاسی جماعتوں کانگریس، مسلم لیگ اور ہندو مہاسبھا کے صدر ہوا کرتے تھے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/C8GsBZ0
via IFTTT

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور نتائج بدلنے کے الزامات: الیکشن فراڈ کیا ہے اور اس سے جمہوریت کو کیا خطرہ ہوتا ہے؟

0 comments
پاکستان میں عام انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے مبینہ دھاندلی اور ووٹوں کی گنتی میں ہیرپھیر جیسے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ مگر انتخابی دھاندلی یا الیکشن فراڈ کیا ہوتا ہے اور اس کے جمہوریت پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟

from BBC News اردو https://ift.tt/ASezZTn
via IFTTT

قطر میں ’جاسوسی‘ کے الزام میں سزائے موت پانے والے انڈین بحریہ کے آٹھ سابق افسران رہا، سات واپس انڈیا پہنچ گئے

0 comments
بحریہ کے سابق افسران کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے انڈیا نے کہا ہے کہ’ہم قطر کے امیر کی طرف سے ان شہریوں کی رہائی اور انھیں وطن واپسی کی اجازت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/txDCZiM
via IFTTT

اتوار، 11 فروری، 2024

ویاگرا استعمال کرنے والے مردوں میں ’الزائمر کا خطرہ کم ہو سکتا ہے‘

0 comments
ایک تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ جو مرد عضو تناسل کی کمزوری سے منسلک عارضے (ایریکٹائل ڈسفنکشن) کے لیے ویاگرا جیسی دوا کا استعمال کرتے ہیں ان میں الزائمر کی بیماری کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/IgBKQ1Y
via IFTTT

’پی ڈی ایم 2.0‘: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کی صورت میں کن آپشنز پر غور؟

0 comments
الیکشن 2024 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق اب تک پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار قومی اسمبلی کی اکثریتی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اب جبکہ کسی بھی جماعت کے پاس سادہ اکثریت موجود نہیں ہے تو آئندہ بننے والی ممکنہ مخلوط حکومت کا خاکہ کیا ہو گا؟

from BBC News اردو https://ift.tt/yXx472n
via IFTTT

’ٹینک بہت قریب ہے، مجھے ڈر لگ رہا ہے۔۔۔‘ کار میں چھپی فلسطینی بچی کی آخری کال جو فائرنگ کے دوران کٹ گئی

0 comments
غزہ شہر سے گذشتہ ماہ لاپتہ ہونے والی ایک چھ سالہ بچی اپنے کئی رشتہ داروں اور انھیں بچانے کی کوشش کرنے والے دو طبی عملے کے ساتھ مردہ پائی گئی ہے

from BBC News اردو https://ift.tt/UbZKCsP
via IFTTT

الیکشن 2024: حکومت سازی سے متعلق ن لیگ، پی ٹی آئی اور دیگر سے کوئی باضابطہ گفتگو نہیں ہوئی: بلاول بھٹو زرداری

0 comments
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لاہور میں اُن کی حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن سمیت کسی سیاسی جماعت سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی ہے۔ ادھر پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئر رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جماعت قومی اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے عددی اکثریت حاصل کر چکی ہے اور اب پی ٹی آئی وفاق، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں حکومتیں بنائے گی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/FuZ6UJr
via IFTTT

ہفتہ، 10 فروری، 2024

انڈیا: ریاست اتراکھنڈ میں مدرسے کی عمارت کو گرائے جانے پر پرتشدد ہنگامے، پانچ ہلاک

0 comments
انڈیا کی شمالی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہلدوانی میں جمعرات کی شام مبینہ طور پر غیر قانونی مسجد اور مدرسے توڑے جانے کے خلاف ہونے والے تشدد میں کم از کم دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/x7RQbIN
via IFTTT

گاندھی کو کتنی بار مارنے کی کوشش کی گئی تھی؟

0 comments
انڈیا کے بابائے قوم کہے جانے والے مہاتما گاندھی کو آج سے 76 سال قبل 30 جنوری سنہ 1948 کو سخت گیر ہندو قوم پرست ناتھورام گوڈسے نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/EwPb0NG
via IFTTT

الیکشن 2024: کیا ایسے ہی نتائج متوقع تھے اور اب اگلا منظر نامہ کیا ہوگا؟

0 comments
پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے بارھویں عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اُمیدواروں نے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ دونوں بڑی جماعتیں اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وفاق میں بغیر اتحاد کے حکومت سازی کرسکیں۔ اب سوال یہ ہے کہ اگلا منظر نامہ کیا بننے جارہا ہے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/IHkB8ZG
via IFTTT

عمران خان کو چھوڑ کر اپنی سیاسی جماعتیں بنانے والے خود اپنی نشستیں بھی کیوں نہ جیت سکے؟

0 comments
پاکستان میں عام انتخابات میں اب تک کے نتائج کے مطابق جہاں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی کامیابی نے سیاسی بساط پر ہلچل مچائی ہے وہیں ان سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے ایسے حیران کن نتائج بھی سامنے آئے ہیں جو پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کو چھوڑ گئے تھے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Rp2qm90
via IFTTT

جمعہ، 9 فروری، 2024

رات بھر الیکشن کمیشن میں کیا ہوتا رہا اور انتخابی نتائج مرتب کرنے کا نظام کیسے ’ناکام‘ ہوا؟

0 comments
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ہیڈ کوارٹرز میں موجود عملہ الیکشن کے نتائج الیکشن مینیجمنٹ سسٹم (EMS) کے بجائے مینوئلی (یعنی کاغذات پر) یکجا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/2PWqLpy
via IFTTT

کچھ لوگ ہمیشہ تھکے تھکے سے کیوں رہتے ہیں؟ سائنس اس کی کیا توجیح پیش کرتی ہے

0 comments
ایک تجزیے کے مطابق دنیا بھر میں ہر پانچ میں سے ایک بالغ فرد کو کوئی طبی عارضہ نہ ہونے کے باوجود تھکے رہتے ہیں ۔ اس کی وجوہات کیا ہیں؟

from BBC News اردو https://ift.tt/DzJZ3AM
via IFTTT

مشرق وسطیٰ کی سب سے خطرناک سرحد کی حفاظت پر مامور جنگجو: ’ہم چاروں طرف سے گھرے ہوئے ہیں‘

0 comments
یہ اسرائیل کے شمال ترین قصبے میٹولا جانے کے لیے ایک سنسان راستہ ہے جو تین اطراف سے لبنان کی سرزمین سے گھرا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے لبنان کے سب سے طاقتور مسلح گروپ حزب اللہ نے بھی تین جانب سے گھیر رکھا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/4s7wS81
via IFTTT

جمعرات، 8 فروری، 2024

نواز شریف، عمران خان، بلاول بھٹو: پاکستانی سیاست کے اہم رہنماؤں کے بارے میں جانیے

0 comments
پاکستان کے اہم سیاسی رہنماؤں کے بارے جانیے اور سمجھیے کہ انتخابات کے بعد حکومت بنانے کی دوڑ میں کون کون شامل ہو سکتا ہے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/VI5HvQd
via IFTTT

’خواتین بچوں کو دودھ پلانے کے قابل نہیں رہیں گی‘: جب برصغیر میں پیسے والے اور پڑھے لکھے لوگ ہی ووٹ ڈال سکتے تھے

0 comments
برطانیہ کے ہندوستان پر قبضے کو لگ بھگ 43 سال ہو چکے تھے جب اس نے مقامی لوگوں کو اپنے نمائندے چُننے کا اختیاردیا۔ لیکن یہ مقامی افراد عام لوگ ہرگز نہیں تھے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/6uPLmSB
via IFTTT

آپ کے ووٹ کا سفر، بیلٹ باکس سے پارلیمنٹ تک

0 comments
یہ آپ کا ووٹ ہی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کے وزیر آعظم کا انتخاب ہوگا۔۔۔ لیکن آپ کا ایک ووٹ بیلٹ باکس سے پالینمٹ تک کا سفر کیسے کرتا ہے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/Nu83gmh
via IFTTT

بدھ، 7 فروری، 2024

الیکشن 2024: پاکستان کے عام انتخابات سے جڑے اہم حقائق اور سوالات

0 comments
پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد اب چند ہفتوں کی دوری پر ہے۔ یہ ملک کی تاریخ میں بارویں عام انتخابات ہیں جس کے نتیجے میں عوام کو حق رائے دہی کے تحت اپنے نمائندے اسمبلیوں میں بھیجنے کا موقع ملے گا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/CIE3Hgm
via IFTTT

’دی بِگ فراسٹ‘: انگلینڈ میں شدید سردی کے اُس موسم کی کہانی جسے ’خدا کا قہر‘ لکھا گیا

0 comments
تقریباً ساڑھے تین سو سال پہلے برطانیہ میں اتنی سردی پڑی کہ دریائے تھیمز دو ماہ تک جما رہا اور اس پر لندن والوں نے میلا لگا لیا

from BBC News اردو https://ift.tt/jeipOqS
via IFTTT

لاہور کے شاہی محلے کا نام ہیرا منڈی کیسے پڑا؟

0 comments
ہیرامنڈی کو اس کا موجودہ نام تقریباً 250 سال پہلے ملا۔ اس کا نام مہاراجہ رنجیت سنگھ کے دیوان ہیرا سنگھ کے نام پر رکھا گیا تھا۔ اکبر کے دور میں لاہور شہر سلطنت کا مرکزی شہر تھا۔ اس وقت ہیرا منڈی کا علاقہ شاہی محلّہ کہلاتا تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/px2MPVN
via IFTTT

منگل، 6 فروری، 2024

روسی خلاباز کا خلا میں سب سے زیادہ دن گزارنے کا نیا ریکارڈ: ’میں اپنا پسندیدہ کام کرنے کے لیے یہاں ہوں ریکارڈ بنانے کے لیے نہیں‘

0 comments
کیا آپ خلا میں تقریباً ڈھائی سال گزارنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں؟ یہ اپنے آپ میں ایک انوکھا خیال ہے لیکن ایک روسی خلاباز نے یہ کارنامہ کر دکھایا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/zI1KqhG
via IFTTT

سیاسی انفلوئنسرز اور ٹرولز کا گورکھ دھندہ جو پاکستان میں سینسرشپ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے الیکشن پر اثرانداز ہو رہے ہیں

0 comments
کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے انفلوئنسرز پاکستانی میڈیا میں سنسرشپ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاسی حریفوں کو آن لائن ہدف بنا رہے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/ZWX5Ewx
via IFTTT

پیر، 5 فروری، 2024

کیا باڈی بلڈنگ اور وقت سے پہلے ہونے والے مینوپاز کا آپس میں کوئی تعلق ہے؟

0 comments
جب اڈیل جانسٹن ایک باڈی بلڈر تھیں تو ایک وقت آیا جب ان کے سر کے بال جھڑنے شروع ہوئے ان کے مسوڑوں سے خون آتا تھا، دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی تھی، جلد پر خارش ہوتی تھی اور جنسی اعضا سوج جاتے تھے اور وہاں درد ہوتا تھا بعد یہ بات سامنے آئی کہ یہ ابتدائی پیری مینوپاز کی علامات ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/apwl491
via IFTTT

یمن کے حوثی جنگجو کتنے طاقتور ہیں اور ان سے مذاکرات کرنا اِتنا مشکل کیوں ہے؟

0 comments
حوثی جنگجوؤں کے پاس سب سے طاقتور افواج میں سے ایک ہے جس کی موجودگی سے دنیا اکثر چونک جاتی ہے۔ وہ ہر اس بین الاقوامی بحری جہاز پر میزائل داغ دیتے ہیں جس کا انھیں امریکہ، برطانیہ، اسرائیل سے تعلق نظر آتا ہے، یا اگر نہیں بھی نظر آتا پھر بھی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/o2O0sRn
via IFTTT

عمران خان کے بغیر تحریک انصاف کی انتخابی مہم: ’مشکلات اتنی ہیں کہ آپ کو سب کچھ بتا بھی نہیں سکتے‘

0 comments
تحریک انصاف اپنے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کے ذریعے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ بی بی سی نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف حلقوں میں ووٹرز، سیاسی کارکنوں اور مختلف پارٹیوں کے نامزد امیدواروں سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ عمران خان اور ’بلے‘ کے بغیر یہ الیکشن ماضی کے عام انتخابات سے کیسے اور کتنے مختلف ہیں؟

from BBC News اردو https://ift.tt/FNk9DOv
via IFTTT

عمران خان کے خلاف نکاح کیس کا فیصلہ: ’میں اس کی مذمت کرتا ہوں، ہمیں سیاست میں اتنا نہیں گرنا چاہیے،‘ بلاول بھٹو

0 comments
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف نکاح کیس کے عدالتی فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے لیے مشکل ہے کہ میں اس کی حمایت کروں۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/JHVWibK
via IFTTT

اتوار، 4 فروری، 2024

امریکی شخص کے گھر سے برآمد زنگ آلود راکٹ سرد جنگ کے زمانے کا جوہری میزائل نکلا

0 comments
پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست واشنگٹن میں ایک مقامی شخص کے گیراج سے ملنے والا پرانا زنگ آلود راکٹ در اصل ایک غیر فعال جوہری میزائل ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Iugnqay
via IFTTT

لاکھوں کا کمیشن اور برسوں کی جیل کا خوف، شمالی کوریا پیسے بھیجنا کسی جاسوسی فلم سے کم نہیں

0 comments
شمالی کوریا سے فرار ہو کر جنوبی کوریا میں آباد ہونے والے افراد ہر سال کچھ رقم اپنے گھر والوں کے لیے بھیجتے ہیں۔ لیکن اب ان کا رقم بھیجنا خطرناک ہوتا جا رہا ہے کیونکہ دونوں ممالک کی حکومتیں رقم کی غیر قانونی منتقلی کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/OS5xNfY
via IFTTT

ہفتہ، 3 فروری، 2024

نکاح کیس کی سماعت کا احوال: ’جس دن زرداری سے کہوں گا مجھے بچا لو، وہ قیامت کا دن ہوگا‘، عمران خان

0 comments
سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمے کا فیصلہ آنے کو ہے اور گذشتہ چار روز میں عمران خان کے خلاف درج یہ تیسرا مقدمہ ہو گا جس میں فیصلہ سنایا جائے گا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/wbV9Mg5
via IFTTT

مشکلات کے باوجود ہر بار اقتدار کا راستہ ڈھونڈ لینے والے نواز شریف چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیرِ اعظم بنیں گے؟

0 comments
حالیہ دور میں پچھلی تین دہائیوں سے پاکستانی سیاست پر راج کرنے والے نواز شریف کے دوبارہ اقتدار کے اتنے قریب پہنچ جانے کا تصور شاید کچھ ہی لوگوں نے کیا ہوگا۔ لیکن پاکستانی فوج کے مخالف کے طور پر سمجھے جانے والے نواز شریف ایک بار پھر ڈرامائی طریقے سے ملک کی پارلیمانی سیاست میں کامیاب واپسی کے قریب کھڑے نظر آتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/1XpnWaj
via IFTTT

خاتون کے بیگ سے تین کروڑ 60 لاکھ کے زہریلے مینڈک برآمد

0 comments
کولمبیا کی پولیس نے پیر کو بوگوٹا ہوائی اڈے پر ایک خاتون کو جنگلی حیات کی سمگلنگ کے الزام میں اس وقت گرفتار کر لیا جب ان کے سامان سے 130 زہریلے مینڈک برآمد ہوئے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/WfH04EL
via IFTTT

جمعہ، 2 فروری، 2024

’والٹ 7‘: سی آئی اے کا ہیکنگ کا ہتھیار جس کی معلومات لیک کرنے پر سابق افسر کو 40 سال قید ہوئی

0 comments
امریکی انٹیلیجنس ادارے سی آئی اے کے سابق افسر جوشوا شولٹ کو جمعرات کے روز ایجنسی کے زیرِ استعمال ہیکنگ ہتھیار ’والٹ 7‘ کے بارے میں وکی لیکس کو معلومات مہیا کرنے کے جرم میں 40 سال قید کی سزا سنائی دی گئی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/gnypADW
via IFTTT

ڈیلیوری کے بعد وزن گھٹانے کا دباؤ: ’ہر عورت کے جسم اور صحتیابی کی رفتار میں فرق‘

0 comments
خواتین اکثر حمل سے پہلے والا جسم حاصل کرنے کے لیے بہت زیادہ پرہیز اور ورزش شروع کر دیتی ہیں۔ مگر یہ سب خود بخود صحتیابی کی جسمانی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/UrLtjTh
via IFTTT

الیکشن 2024: سیاسی جماعتوں کی ڈیجیٹل مہم جس میں ’ہر امیدوار کی ڈیمانڈ کے مطابق‘ ٹرینڈز چلائے جاتے ہیں

0 comments
آٹھ فروری کے عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتیں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بھی متحرک نظر آ رہی ہیں جہاں فیس بک پیجز اور واٹس ایپ چینلز کے ذریعے ووٹرز کو مائل کیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا سیلز چلانے والے افراد ایکس پر خصوصی ٹرینڈز چلاتے ہیں اور پارٹی قیادت کا پیغام عوام تک پہنچاتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/kz4j2r3
via IFTTT

الیکشن آٹھ فروری کو ہوں گے، پرامن انعقاد کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے: الیکشن کمیشن

0 comments
پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر سکندر سُلطان راجہ کا کہنا ہے کہ تمام سکیورٹی چیلنجز کے باوجود ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔ سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اُن کے خلاف آنے والے فیصلے اُوپر سے لکھوائے جا رہے ہیں اور سامنے نظر آنے والے لوگ کٹھ پتلی ہیں جو اُوپر سے فیصلے لے کر آتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/UrmnFz8
via IFTTT

جمعرات، 1 فروری، 2024

مشرقِ وسطیٰ کی فضا میں گھومتے کم خرچ مگر خطرناک ڈرونز کی دوڑ جس سے امریکہ بھی پریشان ہے

0 comments
مشرقِ وسطیٰ میں خطے کی صورتحال کو دیکھا جائے تو یہاں ہر طرف مسلح تنازعے دکھائی دیں گے، چاہے وہ فوجوں کے درمیان ہوں یا ان میں مسلح گروہ بھی شامل ہوں۔ ایسے میں ڈرونز کے استعمال نے صورتحال یکسر تبدیل کر دی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/gDcvsAL
via IFTTT

بحری جہاز پر دُنیا کا ’سب سے خوبصورت‘ سفر جسے ٹک ٹاکرز نے ’ریئلٹی شو‘ بنا دیا

0 comments
دُنیا کے اتنے سارے ممالک کا سفر اتنا سستا نہیں بلکہ بہت زیادہ مہنگا ہے۔ اس بحری جہاز کے سب سے سستے ترین ٹکٹ کی قیمت 59 ہزار ڈالر یا 46 ہزار پاؤنڈز فی کس ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/DMri5yR
via IFTTT

’پانچ فیصد میں انھی کے خاندان کی عورتیں آتی ہیں۔۔۔‘ الیکشن 2024 میں خواتین امیدواروں کی تعداد کم کیوں؟

0 comments
پاکستان کے عام انتخابات میں اس برس چھ کروڑ کے لگ بھگ خواتین ووٹ دے سکتی ہیں۔ ان کے یہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں نے پانچ ہزار سے زیادہ امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ لیکن ان میں خواتین کی تعداد محض تین سو کے قریب ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/JzfEMHS
via IFTTT

جسم کا وہ عضو جو شراب نوشی ترک کرنے پر خود بخود ٹھیک ہوجاتا ہے

0 comments
انسانی جسم میں جِگر وہ حصہ ہے جس پر شراب سب سے پہلے اثرانداز ہوتی ہے۔ مگر یہی حصہ شراب نوشی ترک کرنے پر خود بخود ٹھیک بھی ہوجاتا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/qBVSIrZ
via IFTTT