Global Current News لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Global Current News لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 9 مارچ، 2019

پانچ سال کے دوران پی آئی اے کے مسافروں کا کتنی مالیت کا سامان غائب ہوا (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) پانچ سال کے دوران قومی ائیرلائن کے مسافروں کا 2 کروڑ روپے سے زائد کا سامان غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جیونیوز کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ 2012 سے 2016 کے دوران پانچ سالوں میں قومی ائیرلائن کے مسافروں کا 2 کروڑ سے زائد کا سامان غائب ہوا لیکن مسافروں کا سامان کون چوری کررہا ہے اس کا معمہ تاحال حل نہیں ہوسکا ہے۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 2012 سے 2013 کے دوران ملتان اور بہاولپور ائیرپورٹس پر 39 لاکھ 75ہزار کا سامان غائب ہوا، 2014 سے 2015 کے دوران کراچی ائیرپورٹ پر 24 لاکھ 23 ہزار کا سامان غائب ہوا جب کہ گمشدہ سامان کی مد میں مسافروں کو 2 کروڑ 19 لاکھ 74 ہزار کی ادائیگیاں ہوئیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مسافروں کا سامان انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث مسلسل غائب ہوتا رہا، انتظامیہ کو 2017 میں معاملے سے آگاہ کیا گیا مگر کوئی جواب نہ ملا۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ قوانین کے مطابق سامان غائب ہونے پر متعلقہ ڈیوٹی افسران ذمہ دار ہوتے ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2tXamGn
via IFTTT

کراچی میں ایک اور افسوسناک واقعہ،پانچ گھرانوں کے چراغ گل (فوکس نیوز )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ) بوٹ بیسن کے قریب زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرنے سے 5 مزدور جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن پر بوٹ بیسن کے قریب حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور عمارت کا شیشے لگا رہے تھے اور اچانک لفٹ آگری جس کے نیتجے میں 5 مزدور دب گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور 5 مزدوروں کو مردہ حالت میں نکال کر تین کی لاشیں سول اور دو کی جناح اسپتال منتقل کردیں۔دو زخمیوں نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔



from Global Current News https://ift.tt/2H7UidA
via IFTTT

بلاول بھٹو نےنواز شریف بارے پنجاب حکومت کو کیا درخواست دیدی (فوکس نیوز )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل میں ملاقات کے لیے درخواست دے دی۔نجی ٹی وی چینل کےمطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کی درخواست پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے صوبائی محکمہ داخلہ کو جمع کرائی۔بلاول بھٹو کی درخواست میں محکمہ داخلہ سے نوازشریف سے ملاقات کے لیے اجازت مانگی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ بلاول بھٹو آج ہی نوازشریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، پی پی چیئرمین کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے صحت سے متعلق دریافت کریں گے۔درخواست کے مطابق ملاقات کی اجازت ملنے کی صورت میں پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور جمیل سومرو بھی بلاول کے ہمراہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری کو آج ایک پارٹی رہنما کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنا ہے اسی لیے وہ کل شام سے لاہور میں موجود ہیں اور لاہور میں موجودگی کے باعث وہ نوازشریف سے آج ہی ملاقات کے خواہش مند ہیں۔واضح رہےکہ بلاول بھٹو زرداری نے اس سے قبل بھی نوازشریف کی صحت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا اور حکومت سے انہیں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔



from Global Current News https://ift.tt/2HmpJjr
via IFTTT

پاکستانی فضائی حدود کی بندش کب تک رہے گی،اعلان کردیا گیا (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)پاکستان سےگزرنے والی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی بندش 11 مارچ سہ پہر 3 بجے تک برقرار رہے گی۔سول ایوی ایشن نے فضائی حدود کی بندش سے متعلق نیا نوٹس جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان سے اوور فلائنگ کیلئے روٹ 11 مارچ سہ پہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔نوٹم کے مطابق مشرق سے مغرب اور مغرب سے مشرق جانے والی پروازیں 11مارچ سہ پہر 3 بجے تک بند رہیں گی، شمال اور جنوب کے درمیان مخصوص فضائی روٹ سے پروازوں کو گزرنے کی اجازت ہے۔نوٹم میں آگاہ کیا گیا ہےکہ رحیم یارخان، سیالکوٹ اور سکھر ائیرپورٹس بھی 11مارچ تک بند رہیں گے، پاکستان آنے اور جانے کے لیے مخصوص فضائی حدود کا استعمال کیاجاسکتاہے۔نوٹم کےمطابق جن ائیر پورٹس پر فلائٹ آپریشن جاری ہے اس میں 15 مارچ صبح 5 بجے تک توسیع کی گئی ہے، ترال، ملتان،کراچی، فیصل آباد، پشاور، کوئٹہ، لاہور اور اسلام آباد پر فلائٹ آپریشن 15 مارچ کی صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔



from Global Current News https://ift.tt/2H5Reyo
via IFTTT

زہریلا کھانا،ایک اور گھر تباہ،واقعہ کب اور کہاں پیش آیا؟ (فوکس نیوز )

0 comments

ٹوبہ ٹیک سنگھ (جی سی این رپورٹ)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق زہریلا کھانا کھاکر مرنے والوں میں ماں اور تین بیٹیاں شامل ہیں جن کی لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے، دیکھا جائے گا کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی، اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ہی موت کی دیگر وجوہات سامنے آئیں گی۔



from Global Current News https://ift.tt/2HmpGUN
via IFTTT

80کی دہائی کی معروف سیریز ایئروولف کے ہیرو اب ہم میں نہیں رہے (فوکس نیوز )

0 comments

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے کس کی لاش ملی،اسے کس طرح قتل کیا گیا،طلبہ سراپا احتجاج (فوکس نیوز )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)پنجاب یونیورسٹی لاہور کے بوائز ہاسٹل سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر ایک سے 28 سالہ سہیل کی لاش ملی جو ہاسٹل کا درزی بتایا جارہاہے ۔ مقتول سہیل کا تعلق حجرہ شاہ مقیم سے تھا اور وہ لاہور میں گارڈن ٹاؤن فلیٹ میں رہتا تھا۔پولیس کے مطابق اسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ۔یونیورسٹی کے طلبہ نے واقعے پر احتجاج کیا اور ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2HjEPGB
via IFTTT

سابق مس یونیورس کے ساتھ 20ویں سالگرہ سے ایک روز قبل کیا ہوا؟انتہائی دلخراش رپورٹ (فوکس نیوز )

0 comments

ایمسٹرڈیم(جی سی این رپورٹ)سابق مس ٹین یونیورس(Miss Teen Universe) اپنی 20 ویں سالگرہ سے ایک دن قبل ہارٹ اٹیک کا شکار ہوکر چل بسیں۔نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والی لوٹی وان در زی آسٹریا کے ایک سیاحتی مقام میں اپنے خاندان کے ساتھ سالگرہ منانے کے لیے موجود تھیں، جہاں اچانک دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد وہ ہفتے کوما میں رہ کر انتقال کرگئیں۔لوٹی وان نے 2017 میں مقابلہ حسن میں کامیابی حاصل کی تھی۔سابق مس ٹین یونیورس کے والدین نے اپنی بیٹی کے انتقال کی خبر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے آخری تصویر بھی شیئر کی۔والدین نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ‘ہماری بیٹی 6 مارچ کو رات 10 بج کر 47 منٹ پر چل بسی، یہ بہت زیادہ دل دکھانے والا ہے کہ ہماری بیٹی لوٹی اب ہمارے ساتھ نہیں، ہمارا دل ٹوٹ چکا ہے، مگر ہم آپ کے سپورٹ اور پیغامات پر شکریہ ادا کرتے ہیں’۔لوٹی وان نے مقابلہ حسن جیتنے کے بعد ماڈلنگ کو کیرئیر بنایا تھا اور ان کا مستقبل کافی روشن دکھائی دے رہا تھا۔اپنی سالگرہ سے ایک دن پہلے انہوں نے صبح اٹھنے کے بعد طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی تھی، حالانکہ ایک رات قبل وہ اپنے دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے گئیں اور واپسی میں بالکل ٹھیک ٹھاک تھیں۔والدین نے بیٹی کو فوراً ہسپتال پہنچایا، جہاں وہ کوما میں چلی گئیں، جس پر لوٹی وان کو جرمن شہر میونخ کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا۔والدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے بدھ کو اپنی بیٹی کو اس وقت مرنے دیا جب اس کا عضو کام کرنے سے قاصر ہوگیا۔ابھی یہ واضح نہیں کہ نوجوان ماڈل کو ہارٹ اٹیک کیسے ہوا مگر خاندان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2H78S4V
via IFTTT

پاکستان سپر لیگ فور،سٹیڈیم آنے والے شائقین یہ ہدایات پڑھ لیں (فوکس نیوز )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ کی جانب سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے دوران اسٹیڈیم آنے والے شائقین کے لیے ضروری ہدایات جاری کردی گئیں۔پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے یہ ہدایات اپنی ویب سائٹ پر شائع کی گئیں۔پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 9 مارچ سے کھیلے جارہے ہیں اور فائنل سمیت کُل 8 میچز کھیلے جائیں گے جس کے لیے تقریباً تمام ٹکٹیں ہی فروخت ہوچکی ہیں۔میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کے لیے پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے ان کی رہنمائی کے لیے ہی کچھ تیاریاں کی ہیں۔گیٹ کُھلنے کا وقت: اسٹیڈیم میں داخل ہونے والے گیٹس میچ کے آغاز سے 3 گھنٹے قبل ہی کھول دیے جائیں گے، جس کا مطلب یہ ہے کہ 7 بجے شروع ہونے والے میچز کے لیے گیٹ 4 بجے جبکہ 11 مارچ کو سہ پہر 2 بجے شروع ہونے والے میچ کے لیے گیٹ صبح 11 بجے کھول دیا جائے گا۔صرف ٹکٹ رکھنے والے شائقین اسٹیڈیم آئیں: پی ایس ایل میچز کی ٹکٹیں اسٹیڈیم کے گیٹ یا پھر پارکنگ میں فروخت نہیں کی جارہیں، تاہم ضروری ہے کہ صرف وہی افراد اسٹیڈیم تک آئیں جن کے پاس ٹکٹ موجود ہوں۔
کھانے پینے کی اشیا لانا ممنوع: اسٹیڈیم میں کسی بھی طرح کی کھانے یا پینے کی اشیا لانے کی ممانعت ہوگی جبکہ پانی کی بوتل ساتھ لانے والوں کی بوتلیں سیکیورٹی گیٹ پر ہی لے لی جائیں گی۔تاہم شائقین کے لیے کھانے اور پینے کا موضوع انتظام نیشنل اسٹیڈیم کے اندر ہی موجود ہوگا جسے شائقین خرید سکیں گے۔سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کی درخواست: پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میچز کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے شائقین کی سیکیورٹی گیٹ پر مکمل تلاشی لی جائے گی، تاہم شائقین سے درخواست ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کرکے ایونٹ کو کامیاب بنائیں۔
اسٹیڈیم کے قریبی علاقوں کا ٹریفک پلان: اس کے علاوہ پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ میچ کے دوران ٹریفک سے متعلق کسی بھی پریشانی کا سامنا کرنے سے پہلے اس روز کے ٹریفک پلان کے بارے میں ضرور جان لیں۔
میچ کے روز نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف میں موجود تمام سڑکیں بند کردی جائیں گی جن کے متبادل راستوں کے بارے میں ناکے کی جگہ پر بتایا جائے گا۔
شائقین کے لیے پارکنگ کی سہولت: ادھر شائقین کے لیے گاڑی کی پارکنگ کے لیے گزشتہ برس کی طرح 5 پوائنٹس بنائے گئے ہیں جن میں ایک حکیم سعید پارک کے ساتھ موجود گراؤنڈ۔ دوسرا اردو یونیورسٹی گراؤنڈ، تیسرا مسجدِ بیت المکرم کے برابر میں موجود گراؤنڈ، چوتھا ملینیئم مال کے نزدیک غریب نواز فٹبال گراؤنڈ جبکہ پانچواں پوائنٹ یونیورسٹی روڈ پر ایکسپو سینٹر کی پارکنگ ہے۔
پارکنگ کے لیے ٹکٹ ضروری: شائقین اپنی گاڑیوں کو اپنی سہولت کے مطابق مذکورہ پارکنگ میں اپنا اصل ٹکٹ اور شناختی کارڈ دکھا کر گاڑی کھڑی کریں گے جس کے بعد انہیں شٹل سروس سے نیشنل اسٹیڈیم تک لے جایا جائے گا۔
شٹل سروس کا آغاز گیٹ کھلنے کے ساتھ ہی میچ کے آغاز سے 3 گھنٹے قبل کر دیا جائے گا۔
ممنوعہ آلات لانے سے اجتناب: تمام شائقین پر کسی بھی طرح کے اسلحے، کھلونا پستول، آتش گیر مواد، سیگریٹ، ماچس، لائٹرز یا چاقو جیسے آلات لانے پر مکمل پابندی ہوگی۔
شناختی کارڈ یا بے فارم لازمی: شائقین اپنے ہمراہ ٹکٹ اور شناختی کارڈ ضرور لائیں جبکہ 18 سال سے کم عمر افراد اپنے ساتھ ٹکٹ کے ہمراہ فارم بی لے کر آئیں۔
ٹکٹ کے اصل مالک کا شناختی کارڈ لازمی: اگر کسی شائق کے ٹکٹ کا اجرا اس کے اصل شناختی کارڈ کے نمبر نہیں ہوا تو وہ اپنے ہمراہ اس ٹکٹ کے اصل خریدار کے شناختی کارڈ کی کاپی بھی اپنے ہمراہ لانے کا پابند ہوگا۔
جن افراد کے پاس ٹکٹس ہوں گے صرف وہی شٹل سروس کا استعمال کرسکیں گے اور اس میں سوار ہونے کے لیے بھی ٹکٹ لازمی دکھانا ہوگا۔
ٹکٹ کی تصدیق لازمی: اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل ٹی سی ایس حکام ٹکٹ کی تصدیق کریں گے جس کے بعد ہی شائق کو داخلے کی اجاز دی جائے گی۔
آخر میں اینکلوژر کے گیٹ پر بھی ٹی سی ایس نمائندہ موجود ہوگا جو شائق سے ٹکٹ کا آدھا حصہ لے کر اسے اینکلوژر کے اندر جانے کی اجازت دے گا۔



from Global Current News https://ift.tt/2HoGScw
via IFTTT

نواز شریف کی حالت بگڑ گئی،مریم نواز کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا (فوکس نیوز )

0 comments

لاہور (جی سی این رپورٹ)سابق وزیراعظم نواز شریف نے بگڑتی صحت کے باوجود ہسپتال منتقل ہونے سے انکار کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نواز نے جیل حکام سے لائف سیونگ یونٹ قائم کرنے کی درخواست کردی۔مریم نواز نے نواز شریف سےملاقات کے بعد ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت کی جانب سے معائنے کے لیے بھیجے گئے کارڈیالوجسٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کے دل کی بیماری ‘بگڑ’ چکی ہے۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘میں نے جیل حکام سے درخواست کی ہے کہ جیل کی حدود میں فوری طور پر طبی امداد اور لائف سیونگ یونٹ قائم کیا جائے’۔سابق وزیراعظم کو طبی سہولت پر بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘تین مرتبہ کے وزیراعظم، بڑی جماعت اور لاکھوں افراد کے قائد اس کے مستحق ہیں’۔خیال رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے انکشاف کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومت پنجاب کو ہدایت کہ وہ نواز شریف کا ان کی مرضی کے ہسپتال اور ڈاکٹرز تک رسائی دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ سابق وزیراعظم کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور میڈیکل بورڈ کے حالیہ سفارشارت پرعمل کریں۔بعد ازاں انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم کے احکامات سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی کسی کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ادھر حکومت پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے احکامات پر نواز شریف سے ملاقات کی۔



from Global Current News https://ift.tt/2H9F5se
via IFTTT

ای بارہ فیملی کا اہم اجلاس،کاز کو اجاگر کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا گیا (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) ای بارہ فیملی کے بانی ممبر شیخ عتیق کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد کیا گیا جس میں عامر فدا، حبیبِ الرحمن اور نعمان احمد کے علاوہ کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی جن میں تنویر احمد، دلنواز خان، فیصل کلیم، فضل حسین، حافظ تنویر و دیگر شامل تھے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے اس بات پر گہری نظر رکھی گئی کہ سی ڈی اے مختلف جگہوں پر آکشن کر رہا ہے ای بارہ کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں آنے والی تاریخ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا نیز ای بارہ فیملی کے کاز کو اجاگر کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے ہفتہ وار پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اور عامر فدا، حبیبِ الرحمن اور نعمان احمد کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی جو ای بارہ فیملی کے کاز کو میڈیا، پولیٹیکل پارٹیز اور معاشرے کے دیگر اہم شخصیات جن میں مزدور و لیبر یونینز شہر کی انجمن تاجران کے عہدیداروں اور چیمبر آف کامرس کے نمائندگان، مختلف بار کونسلز اور میڈیا کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کر کے ای بارہ کے کاز کو اجاگر کرنے کا اعادہ کیا گیا



from Global Current News https://ift.tt/2HmpJ2V
via IFTTT

جمعہ، 8 مارچ، 2019

ماورا حسین کی ڈگری اصل یا جعلی؟ (فوکس نیوز )

0 comments

کور کمانڈرز کانفرنس،بھارتی جارحیت پر پاک فوج کا بڑا اعلان سامنے آگیا (فوکس نیوز )

0 comments

راولپنڈی (جی سی این رپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی جس میں پاک بھارت جاری کشیدگی سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ بھارت کا ایل او سی پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا صرف آگ بڑھکا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جلتی پر تیل کا کام کر ر ہے ہیں۔کور کمانڈرز کانفرنس میں پلوامہ واقعہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ علاقائی امن کے لیے شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے روکنا ضروری ہے۔آئی ایس پی آر کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی بھی مہم جوئی اورجارحیت کے خلاف مادر وطن کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔اس کے علاوہ کور کمانڈرز کانفرنس نے نیشل ایکشن پلان 2014 کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ آرمی چیف نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درامد کے لیے دوسرے ریاستی اداروں کو مکمل معاونت دینے کی ہدایت کی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف نے فورسز کے حوصلے اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن، استحکام اور ترقی کی مثبت راہ پر گامزن ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قوم کی طرف سے حمایت کو سراہا اور اللہ تعالٰی کی رحمت پر شکر ادا کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار اور چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ہمیں خطرے یا قوت کے ذریعے نہیں جھکا سکتا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پالیسی اور طاقت کے استعمال کا حق صرف ریاست کی صوابدید رہے گا۔



from Global Current News https://ift.tt/2TAUVC1
via IFTTT

بھارتی قید میں ایک اور پاکستانی کی روح آزاد ہو گئی (فوکس نیوز )

0 comments

امرتسر(جی سی این رپورٹ)بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی شہری کی موت واقع ہوگئی ہے۔پاکستانی شہر ی محمد اعظم کی عمر 62 سال تھی، 2016 میں سزا مکمل ہونے پر انہیں فیروز پور جیل سے امرتسر منتقل کیا گیا تھا۔سزا مکمل ہونے کے باوجود محمد اعظم کی رہائی ممکن نہ ہوسکی تھی۔ اُنہیں 25 فروری کو امرتسرجیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اعظم امرتسر کے گرونانک دیو اسپتال میں انتقال کرگئے۔بھارتی حکام نے محمداعظم کو غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔



from Global Current News https://ift.tt/2IZADOI
via IFTTT

حامد کرزائی بال بال بچ گئے (فوکس نیوز )

0 comments

کابل (جی سی این رپورٹ)افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک جلسے میں مارٹر بم فائر کیے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔جلسے میں کئی صدارتی امیدواروں کے علاوہ سابق افغان صدر حامد کرزئی اور افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی موجود تھے۔جس وقت مارٹر بم فائر ہوئے اس وقت افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اسٹیج پر تقریر کر رہے تھے۔ جلسہ حزبِ وحدتِ اسلامی کی جانب سے اس کے مقتول قائد عبدالعلی مزاری کی برسی پر منعقد کیا گیا گیا تھا۔جلسے پر ہونے والے اس حملے میں 3 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔ ایک صدارتی امیدوار حنیف اتمار کے مطابق ان میں سے 8 افراد ان کے گارڈ تھے۔ ایک اور صدارتی امیدوار عبداللطیف بھی زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2TDrhwa
via IFTTT

ن لیگ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،جاوید لطیف نے نواز شریف کا کیا گلہ پہنچایا (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(طارق عزیز)جب میں وزیراعظم ہوتا ہوں تو پوری پارٹی، ارکان پارلیمنٹ،وزرا اقتدار انجوائے کرتے ہیں جب اپوزیشن آتی ہے اور اقتدار نہیں رہتا تو پھر میں اکیلا جیل میں ہوتا ہوں مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی جاوید لطیف نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اپنے قائد نواز شریف کے الفاظ کو مذکورہ بالا جملوں میں کوٹ کیا جاوید لطیف نے پارٹی اجلاس میں سینئر کیلئے مختص سیٹ از خود سنبھال لی اور جذباتی انداز میں کہا کہ چارپانچ سینئر ارکان اسمبلی آپس میں مشاورت کرکے ہمیں فیصلہ سنا دیتے ہیں، جونیئرز کو سنا جائے ہمیں نواز شریف کے علاج معالجے کیلئے اتنا شور ضرور مچانا چاہئے جتنا ہم اپنے ساتھیوں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرانے کیلئے ایوان میں کرتے ہیں اجلاس میں پیپلزپارٹی کا معاملہ بھی زیر غور آیا کہ فیصل واوڈا کے معاملہ پر اپوزیشن سے کیوں الگ ہوگئی اس سے متحدہ اپوزیشن کا تاثر ختم ہو جائیگا۔



from Global Current News https://ift.tt/2Jdc7Kb
via IFTTT

ایل این جی سکینڈل،شاہد خان عباسی کیوں پیش نہیں ہو رہے؟مکمل تفصیلات اس ویڈیو رپورٹ میں (فوکس نیوز )

0 comments



from Global Current News https://ift.tt/2TzgvXI
via IFTTT

نواز شریف کی بیماری،وزیراعظم عمران کا بڑا اعلان سامنے آگیا (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے پنجاب حکومت کو ہدایت کردی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم کی ہدایات سے آگاہ کیا۔فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولتیں دی جائیں، وہ جس ڈاکٹر یا اسپتال سے علاج چاہتے ہیں انہیں وہاں منتقل کیا جائے اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی انتقام کا رویہ نہیں اور نوازشریف سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کی گزشتہ روز طبعیت بگڑ گئی تھی جس پر انہیں اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن نوازشریف نے اسپتال جانے سے انکارکردیا۔



from Global Current News https://ift.tt/2IYVvFK
via IFTTT

پاکستان سپر لیگ فور کے میچوں کیلئے کراچی تیار،تصویری جھلکیاں دیکھیں (فوکس نیوز )

0 comments

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بم حملہ (فوکس نیوز )

0 comments

سری نگر (جی سی این رپورٹ)بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں بس اسٹاپ پر ہونے والے گرینیڈ دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسر ایم کے سنہا نے میڈیا کو بتایا کہ ‘بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گرینیڈ کو بس میں پھینکا گیا جس کی وجہ سے تقریبا 18 افراد زخمی ہوئے’۔جموں میں پیش آنے والے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ وہ ذمہ داروں کے تعین کے لیے تفتیش کررہے ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2J1p49y
via IFTTT