IFTTT لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
IFTTT لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 28 اپریل، 2020

ہفتہ، 23 فروری، 2019

کیا سارہ علی خان اپنی والدہ کا گھر چھوڑ کر جا رہی ہیں؟(رپورٹ فوکس نیوز)

0 comments

پاکستان اور بھارت کشیدگی،ودیا بالن کا بڑابیان سامنے آگیا(رپورٹ فوکس نیوز)

0 comments

ممبئی (جی سی این رپورٹ)پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں پاکستانی فلموں اور فنکاروں پر پابندی عائد کی جارہی ہے ، ایسے میں بھارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ ودیا بالن نے بھی اپنے مؤقف کا اظہار کیا ہے۔ودیابالن کا اپنے نئےریڈیو شو ’دُھن بدل کر تو دیکھ‘ میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ’ میں ہمیشہ سے اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور اس کو سیاست اور آپسی جھگڑوں سے دور رکھنا چاہئے۔‘انہوں نے کہا کہ دو لوگوں کو قریب کرنا ہو تو’فن‘ ایک اہم ذریعہ ثابت ہوتا ہے، موسیقی، فلموں،سینما اور تھیڑرز لوگوں کےدرمیان خوشی اور محبت کا سبب بنتے ہیں، مگر بس اب بہت ہو گیا۔‘ودیا کاکہناتھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی روک تھام کے لیے ضروری ہےکہ ایسے فیصلے کیے جائیں جس سے کسی کے جذبات مجروح نہ ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کئی بھارتی اداکار پلوامہ حملے اور پاکستانی فنکاروں پر پابندی سے متعلق بیانات دے چکے ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2tIhq9T
via IFTTT

پلوامہ حملے کے بعد یاسین ملک کے بارے میںافسوسناک خبر آگئی(رپورٹ فوکس نیوز)

0 comments

سری نگر(جی سی این رپورٹ)مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر میں حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35اے کی سماعت متوقع ہےاس حوالے سے ممکنہ رد عمل سے بچنے کے لیے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔کشمیری میڈیا کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک، امیرجماعت اسلامی عبد الحامد فیاض سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیاہے۔حریت قیادت نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کے عوام آرٹیکل 35 اے میں ردوبدل تسلیم نہیں کریں گے۔میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی غیر آئینی، پر تشدد اقدامات سے زمینی حقائق نہیں بدلیں گے، طاقت اور دھمکیوں سے صورت حال صرف بگڑے گی۔کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35 اے کی سماعت پیر کو متوقع ہے، بھارت نے اس موقع پر مقبوضہ وادی میں مزیدبھارتی پولیس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پہلے سے تعینات پولیس اور نیم فوجی دستوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2E5XzGc
via IFTTT

پرویز مشرف پاکستان آرہے ہیں یا نہیں؟بڑا اعلان سامنے آگیا(رپورٹ فوکس نیوز)

0 comments

دبئی(جی سی این رپورٹ)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدرِ پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہےکہ وہ پاکستان ضرور جائیں گے لیکن بیوقوفوں کی طرح چھلانگ نہیں لگائیں گے۔دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ مجھے ایسی بیماری ہوگئی کہ میں ہل نہیں سکتا، مجھے ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی ختم نہیں ہوئی بلکہ ری آرگنائز ہورہی ہے، ہدایت خیشگی اب پارٹی کے نئے چیئرمین ہوں گے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کی موجودہ حکومت کے خاتمے میں کوئی دلچسپی نہیں، ہماری دلچسپی زرداری اور نوازشریف کو سیاست سے باہر کرنا ہے، انہوں نے پاکستان کو تباہ کیا، اب پاکستان میں تیسری سیاسی قوت آچکی ہے جس کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔پاکستان واپسی کے سوال پر پرویز مشرف نے کہا کہ کیسے ہوسکتا ہےکہ پاکستان نہ جاؤں، پاکستان میرا ملک ہے لیکن بیوقوفوں کی طرح چھلانگ مار کرنہیں جاؤں گا، میری نظر میں اس وقت پاکستان میں سیاسی ماحول اچھا ہے اور میرے جانے کو سپورٹ کرتا ہے، موجودہ حکومت کی آدھی کابینہ تو وہی ہے جو میرے دور حکومت میں تھی۔



from Global Current News https://ift.tt/2SUiHt7
via IFTTT

ماہرہ اور میرا کی ایک دوسرے کیلئے مداح سرائی(رپورٹ فوکس نیوز)

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ)سپر اسٹار ماہرہ خان نے گزشتہ برس نامور اداکارہ میرا سے افغان مہاجرین کے لیے خدمات انجام دینے پر خوب داد سمیٹی تھی اور اب انہوں نے میرا جی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے ہیں۔ماہرہ خان نے پہلی بار میرا جی سے داد سمیٹ لی ماہرہ کو اداکارہ مایا علی اور اداکار شہریار منور کی نئی فلم ’پرے ہٹ لو‘کا ایک گانا ریلیز سے قبل دیکھنے کا موقع ملا جس میں میرا جی کا کیمیو ہے۔ ماہرہ خان نے اس حوالے سے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’ میں نے پرے ہٹ لو کے ایک گانے کا تھوڑا سا پریویو دیکھا ہے، گانا اور سب اس میں شاندار ہیں لیکن کوئی بھی میرا جی کو دیکھے بغیر نہیں رہ سکتا! وہ ہر فریم میں عمدہ ہیں‘۔ میرا جی ماہرہ خان سے اپنی تعریفیں سن کر پھولی نا سمائیں اور جواباً شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ واقعی محبت سے بھری ٹوئٹ ہے، آپ جو محبت اور عزت دیتی ہیں میں ہمیشہ اس کو سراہتی ہوں۔میرا جی نے ماہرہ کا مزید شکریہ ادا کیا اور انہیں فخر قرار دیتے ہوئے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس اپنے ایک ویڈیو پیغام میں میرا نے کہا تھا کہ پاکستان میں اور بھی خوبصورت اداکار موجود ہیں جو ماہرہ سے بہت اچھا کام کرتے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کی دوسری لڑکیوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے لہٰذا سب لوگ ماہرہ کی تشہیر بند کردیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2VgwBTm
via IFTTT

(رپورٹ فوکس نیوز)

0 comments

شارجہ(جی سی این رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 11 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو رنز سے ہرا دیا۔159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر رنز بنا سکی۔پشاور کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور امام الحق نے کیا لیکن کامران اکمل ایک بار پھر جلد آؤٹ ہو گئے۔ڈیوڈ ملان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ امام الحق نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔ عمر امین 14 اور لیام ڈاؤسن 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کیرون پولارڈ نے 22 گیندوں پر 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے جارحانہ 51 رنز اسکور کیے۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی 11 رنز بنا کر محمد موسیٰ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد کی جانب سے محمد موسیٰ نے 4 اوورز میں 25 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فہیم اشرف نے دو جب کہ شاداب خان اور سمت پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن اوپنر ٹیم کو لمبی پارٹنر شپ دینے میں ناکام رہے۔ اسلام الیون کے 4 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے تاہم این بیل اور ڈیل پورٹ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ این بیل 54، ڈیلپورٹ 29 اور لیوک رونکی 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے ثمین گل نے 3، حسن علی 2، عمید آصف، وہاب ریاض اور پولارڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پشاور زلمی نے اب تک 3 میچ کھیلے ہیں جس میں سے 2 میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میں سے ایک میچ جیت سکی ہے اور 2 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2ty3XBd
via IFTTT

کس نے کتنا ٹیکس ادا کیا،کون سرفہرست؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں(رپورٹ فوکس نیوز)

0 comments

اسلام آباد (جی سی این رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 30جون2018کو ختم ہونے والے مالی سال کے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی جانب سے جمع کرائے گئے انکم ٹیکس کی تفصیلات پر مشتمل پارلیمنٹیرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری 2017ء جاری کر دی جس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 1لاکھ3ہزار روپے اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے 2لاکھ63ہزار روپےٹیکس ادا کیا۔ اراکین قومی اسمبلی میں جہانگیر خان ترین 9کروڑ 73لاکھ روپے ٹیکس ادا کر کے سر فہرست جبکہ اراکین سینیٹ میں طلحہ محمود 4کروڑ 31لاکھ روپے ٹیکس ادا کر کے سر فہرست رہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں موجودہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے 1کروڑ 2لاکھ روپے ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار ثنا اللہ زہری نے 1کروڑ روپے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 80لاکھ72ہزار روپے، سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور موجودہ وزیر دفاع نے 9لاکھ 29روپے ٹیکس ادا کیا۔ ٹیکس ڈائریکٹری 2013کے عام انتخابات کے نتیجہ میں بننے والی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین کی ٹیکس تفصیلات پر مشتمل ہے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 37لاکھ89ہزارروپے، صدر عارف علوی نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 18لاکھ6ہزار روپے، اسفند یار بھنڈارا 2کروڑ 29لاکھ روپے، قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے 2لاکھ56ہزار روپے، شیخ فیاض الدین 1 کروڑ 40لاکھ روپے،سہیل منصور خواجہ 28لاکھ48ہزار روپے، پیر محمد امین الحسنات نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 67لاکھ 47ہزار روپے، شیخ محمد اکرم نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 50لاکھ62ہزار روپے، اظہر قیوم نہرہ 35لاکھ56ہزار روپے، سردار اویس احمد خان لغاری 4لاکھ67ہزار روپے، سردارمحمد جعفر خان لغاری1 لاکھ92ہزار روپے، محمد بلیغ الرحمان نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 87لاکھ 50ہزار روپے، میاں امتیاز احمد نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 93لاکھ 50ہزارپے، میر عامر علی خان مگسی نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 17لاکھ روپے، سید غلام مصطفی شاہ نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 36لاکھ 43ہزار روپے، سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ڈاکٹر عذرا فضل 4لاکھ80ہزار روپے، بھون داس32لاکھ روپے، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد 7لاکھ26ہزار روپے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ 2 لاکھ99ہزار روپے، میر عامر علی مگسی 15لاکھ53ہزار روپے، ڈاکٹر شیریں مہر النسا مزاری 15لاکھ 69ہزار روپے، بیلم حسنین 14لاکھ30ہزار روپے، فریال تالپور 28لاکھ 69ہزار روپے، سید غلام مصطفی شاہ 12لاکھ 90ہزار روپے، عبدالستار بچانی 21لاکھ 63ہزار روپے، محمد علی راشد63لاکھ 55ہزار روپے، جام کمال 61لاکھ54ہزار روپے، زیب جعفر 26لاکھ54ہزار روپے، چودھری افتخار ناظر 48لاکھ 64ہزار روپے، حافظ عبدالکریم 35لاکھ57ہزار روپے، حمزہ شہباز شریف82لاکھ68ہزار روپے، خواجہ سعد رفیق 52لاکھ 24ہزار روپے،سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال 3لاکھ68ہزار روپے، سردار ایاز صادق 2لاکھ89ہزار روپے، ڈاکٹر فاروق ستار 1لاکھ 49ہزار روپے، شفقت محمود 10لاکھ95ہزار روپے، خواجہ محمد آصف55لاکھ61ہزار روپے، چودھری پرویز الٰہی 21لاکھ30ہزار روپے، اسد عمر 48لاکھ 49ہزار روپے، چودھری نثار علی خان 17لاکھ23ہزار روپے،وزیر پٹرولیم غلام سرور خان 13لاکھ84ہزار روپے،شیخ آفتاب احمد 11لاکھ 63ہزار روپے، چودھری محمد شہباز بابر35لاکھ53ہزار روپے،میاں عبدالمنان10لاکھ49ہزار روپے،آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے 17 لاکھ75ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔ سینیٹ ارکان میں روزی خان کاکڑ 4کروڑ8لاکھ روپے ٹیکس کے ساتھ دوسرے، فروغ نسیم 2 کروڑ 78 لاکھ روپے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، پنجاب سے ممبران میں چودھری اعتزاز احسن 2کروڑ 58لاکھ روپے ، فاروق ایچ نائیک 1کروڑ10لاکھ روپے، سلیم مانڈوی والا 14لاکھ 41ہزار روپے، شیری رحمان18لاکھ48ہزار روپے، اسحاق ڈار 93لاکھ84ہزار روپے، چودھری تنویر خان 30لاکھ39ہزار روپے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم 31لاکھ82ہزار روپے، نزہت صادق 17لاکھ57ہزار روپے، سعود مجید31لاکھ96ہزار روپے، ظہیر الدین بابر اعوان 47لاکھ 84ہزار روپے، خیبر پختونخوا کے سینیٹرز میں شاہی سید 24لاکھ11ہزار، نوشین عزیز 15لاکھ، نعمان عزیز10لاکھ، بلوچستان سے اراکین میں سینیٹر تاج محمد آفریدی 2کروڑ 93لاکھ روپے، سجاد حسین 49لاکھ69ہزار روپے، عثمان سیف اللہ خان 32لاکھ30ہزار، اشوک کمار 26لاکھ9ہزار، میر کبیر احمد 19لاکھ 12ہزار روپے، میر نعمت اللہ زہری نے 11لاکھ76ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔ اراکین پنجاب اسمبلی میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں موجودہ قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف 1کروڑ2لاکھ روپے، حمزہ شہباز شریف 82لاکھ68ہزار روپے، رانا ثنا اللہ خان 12لاکھ20ہزار روپے، چودھری مونس الٰہی 57لاکھ 37ہزار روپے، راجہ اشفاق سرور 1لاکھ 8ہزار روپے، چودھری سرفراز افضل 53ہزار روپے، انجینئرقمر اسلام راجہ نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 4لاکھ17 ہزار روپے، راجہ راشد حفیظ 16لاکھ روپے، شیر علی خان نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 48لاکھ16ہزار روپے، راجہ راشد حفیظ نے 15لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔ سندھ اسمبلی میں مراد علی شاہ نے 80لاکھ72ہزار روپے، سید اویس قادر شاہ 1کروڑ92لاکھ روپے، اکرام اللہ خان دھاریجو 12لاکھ 30ہزار روپے، علی نواز خان مہر 21 لاکھ71ہزار روپے، منظور حسین وسان 1کروڑ23لاکھ روپے، سردار خان چانڈیو 65لاکھ 50ہزار روپے، شرجیل انعام میمن 22لاکھ11ہزار، گیانو مال گیان چند12لاکھ 19ہزار روپے، مکیش کمار چاولہ نے 27لاکھ37ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔ اراکین بلوچستان اسمبلی رضا محمد باریچ 20لاکھ روپے، اکبر عسکانی 8کروڑ49کروڑ روپے، میر حمل 25لاکھ90ہزارروپے، راحیلہ حمید خان درانی 22لاکھ 16ہزار روپے، زمرک خان نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 20لاکھ98ہزار روپے، مولانا عبدالواسع 18لاکھ40ہزار روپے، میر سرفراز چکر 16لاکھ 80ہزار روپے، سرفراز احمد بگٹی نے 15لاکھ90ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین میں سردار ظہور احمد 1کروڑ 43لاکھ روپے، نوابزادہ ولی محمد خان 60لاکھ89ہزار روپے، نور سلیم ملک 1کروڑ 57لاکھ روپے، جمشید الدین 27لاکھ 60ہزار روپے، فضل شکور خان 37لاکھ 65ہزار روپے، سکندر حیات خان نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 14لاکھ10ہزار روپے، اسد قیصر نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 45لاکھ 48ہزار روپے، اکبر ایوب خان 30لاکھ 54ہزار روپے، محمد شیراز 19لاکھ اور امجد آفریدی نے 63لاکھ 60ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔ ادھر وزیر مملکت برائے ریو نیو حماد اظہر نے ایف بی آر آفس میں ٹیکس پیئرز ڈائریکٹری دو ہزار سترہ کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب چیک کیا جائے گا کہ کس پارلیمنٹیرین نے کتنا ٹیکس دیا اور اس کے اثاثے کتنے ہیں؟، قانون کے شکنجے سے اب کوئی نہیں بچ سکے گا، لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جن کو منتخب کیا وہ کتنا ٹیکس دیتے ہیں۔ منی بجٹ آئندہ ہفتے منظور کرا لیا جائے گا، منظوری سے آف شور اکائونٹس اور اثاثوں پر ٹیکس عائد کیا جا سکے گا۔



from Global Current News https://ift.tt/2GXtA6y
via IFTTT

خونی بسنت(رپورٹ فوکس نیوز)

0 comments

راولپنڈی (جی سی این رپورٹ )راولپنڈی میں بھرپور بسنت ۔ دن بھر بو کا ٹا ۔ ہوائی فائرنگ ۔ آتش بازی ۔ گولیاں لگنے سے چار سالہ بچی اور عمر رسیدہ خاتون جاں بحق درجنوں زخمی 80 سے زائد گرفتار پولیس دن بھر چھاپے مارتی رہی ڈیک پتنگیں ڈوریں پکڑی گئیں ایس ایچ او معطل وزیراعلٰی نے رپورٹ طلب کر لی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جمعہ کو بھرپور انداز میں بسنت منائی گئی۔ پولیس پتنگ باز وں نے پولیس کے انتظامات ہوا میں اڑا دیئے ۔ پتنگ بازی کے ساتھ ہوائی فائرنگ آتش بازی کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ تمام ترحربوں کو مات دیتے ہوئے دن بھر پورے جوش وخروش سے بسنت منائی ، ڈیک لگے ہوئے بھنگڑے ڈالے جاتے رہے ،بجلی کی آنکھ مچھولی جاری رہی ، فائرنگ کے نتیجے میں صادق آباد کے علاقہ میں چھت پر موجود چار سالہ معصوم بچی جان بحق ہوگئی ۔جب کہ پولیس نے دن بھر کاروائی کے دوران100سے زاہد کوگرفتار کرلیا، پولیس ٹیمیں بالخصوص ڈولفن فورس اور موٹرسائیکل سکواڈ والے شہریوں کے گھر وں میں بھی گھستے رہے، تھانہ وارث خان کے علاقے ظفرالحق روڈ پرنماز پڑھنے والی 71سالہ شمیم زوجہ ملک لطیف بھی گولی کا نشانہ بننے کے بعد موقع پر جاںبحق ہوگئی ،ٹینج بھاٹہ روڈ کے علاقے میں15سالہ غلام دستگیر ڈور پکڑے ہوئے تھاجس کو کرنٹ لگ گیااوروہ شدیدزخمی ہوگیا ۔تھانہ صادق آباد کے علاقے چھت سے گرنے والا12سالہ عبدالجاوید ٹانگ ٹوٹنے سے زخمی ہوگیا،تھانہ وارث خان کے علاقے آریہ محلہ میں 60سالہ اسلم ولد غلام مصطفی نامعلوم سائیڈ سے آنے والی گولی سے زخمی ہوگیا۔تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے رحیم آباد کے فلائی اوور پرموٹرسائیکل سوار50سالہ نثار ودل اکرم ناک پر ڈور پھیرنے سے زخمی ہوگیا،رات 8ببجے تک بی بی ایچ میں 38،ڈی ایچ کیومیں 25اور ہولی فیملی میں 8افرادڈور پھیرنے وغیرہ سے زخمی ہوئے ۔



from Global Current News https://ift.tt/2tBXS70
via IFTTT

گلا لئی کو قتل کردیا گیا(رپورٹ فوکس نیوز)

0 comments

مردان(جی سی این رپورٹ) نامورمقامی سٹیج اداکارہ گلالئی کو نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کے بعد قتل کردیا۔ مردان میں تھانہ چورہ کی حدود سے برآمد ہونیوالی نامعلوم خاتون کی لاش کی شناخت پشتو کی سٹیج اداکارہ گلالئی کے نام سے ہوئی ۔ اداکارہ ان دنوں اپنے نومولود 2ماہ کے بیٹے کیساتھ مردان میں رہائش پذیر تھیں۔اداکارہ گلالئی کے قتل کا مقدمہ اس کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں اداکارہ کا نام گلالئی کے بجائے لبنیٰ لکھا گیا ہے جبکہ اداکارہ کا شوہر عمران واقعہ کے بعد سے روپوش ہے۔ پولیس کے مطابق تین افراد کو نامزد کیا گیا ۔



from Global Current News https://ift.tt/2GVSG5C
via IFTTT