Global Current NewsBBC NEWS لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Global Current NewsBBC NEWS لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 15 مارچ، 2019

نیوزی لینڈ کے دورے پرموجود بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پر مساجد حملوں میں کیا ہوا؟ویڈیو دیکھیں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کرائسٹ چرچ (جی سی این رپورٹ)نیوزی لینڈ کے دورے پر آئی ہوئی بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم فائرنگ کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی ہے، جس کے کھلاڑی فائرنگ کے وقت نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے مسجد آئے ہوئے تھے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے کہا کہ بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی اس واقعے میں محفوظ رہے۔بنگلا دیشی کرکٹر مشفق الرحیم نے اس موقع پر کہا کہ مسجد میں بنگلا دیشی ٹیم بھی موجود تھی جو اس واقعے میں محفوظ رہی۔انہوں نے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت رہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں محفوظ رکھا، ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ ایسا دوبارہ ہو۔فائرنگ کے واقعے کے بعد نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان کل سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جانے والا تیسرا ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا ہے جس کے بعد بنگلا دیش ٹیم نے دورۂ نیوزی لینڈ ختم کرتے ہوئے واپسی کے انتظامات شروع کردیے ہیں۔

The post نیوزی لینڈ کے دورے پرموجود بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پر مساجد حملوں میں کیا ہوا؟ویڈیو دیکھیں appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2HmOEEA
via IFTTT

مساجد میں خون کی ندیاں بہا دی گئیں،انتہائی افسوسناک رپورٹ آگئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

میاں منشا نیب میں پیش،ان پر کیا الزامات ہیں، کتنے گھنٹے تفتیش کی گئی؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور (جی سی این رپورٹ)منی لانڈرنگ کے الزامات پر معروف صنعت کار میاں منشاء نیب لاہور میں پیش ہوگئے جبکہ ان کے بیٹے طلب کئے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔میاں منشا سے نیب کی مشترکہ تفتیشی ٹیم نے ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔تفصیلات کے مطابق نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں صنعتکار میاں منشا اور ان کے بیٹوں میاں حسن منشاء اور میاں عمر منشاء کو طلب کیا تھا تاہم جمعرات کے روز میاں منشا اکیلے نیب کے روبرو پیش ہوئے جہاں پر تفتیشی ٹیم نے ان سے ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔نیب ذرائع کے مطابق میاں منشاء نے غیر قانونی طور پر لاکھوں پاؤنڈ کی رقم پاکستان سے برطانیہ منتقل کی جس سے برطانیہ میں سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب خریدا۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے میاں منشا اور ان کے بیٹوں کو سینٹ جیمز اینڈ کلب کی خریداری کا مکمل منی ٹریل دینے اور کلب کے مالکانہ دستاویزات بھی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔نیب میاں منشاء اور ان کے بیٹوں کو دومرتبہ پہلے بھی طلب کرچکا ہے تاہم میاں منشا صرف ایک بار جبکہ انکے بیٹے ایک بار بھی نیب میں پیش نہیں ہوئے۔

The post میاں منشا نیب میں پیش،ان پر کیا الزامات ہیں، کتنے گھنٹے تفتیش کی گئی؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2TEsmEL
via IFTTT

ایک اور حوا کی بیٹی کو زندہ جلا دیا گیا،افسوسناک واقعہ میں کون کون ملوث؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ ) تھانہ ملت پارک کے علاقہ میں مبینہ طور پر سسرالیوں نے 35سالہ بہو کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر زندہ جلا دیا۔ خاتون کی تین ماہ پہلے شادی ہوئی تھی ۔ پولیس نے خاتون کی لاش مردہ خانے جمع کرواتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کی رہائشی نسرین کی تین ماہ قبل ملت پارک کے علاقہ اعظم چوک کے رہائشی شہزاد سے شادی ہوئی تھی۔شادی کے چند روز بعد ہی دونوں میاں بیوی کے در میان لڑائی جھگڑئے شروع ہو گئے۔ اسکا خاوند چھوٹی چھوٹی بات پر اسکو تشدد کا نشانہ بناتا رہتا تھا اس تشدد کے بارے میں اس نے اپنے والدین کو بھی آگاہ کر دیا تھا ۔ گزشتہ روز نسرین کو اس کے شوہر شہزاد نے اپنے بھائی اور والدہ کے ساتھ ملکر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی،ملزموں نے نسرین کے اہل خانہ کو اطلاع دی کہ نسرین گرم پانی گرنے سے جھلس گئی ہے۔خاتون کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چند گھنٹے زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی ۔جھلس کر ہلاک ہونے والی خاتون کی بہن کا کہنا ہے کہ جب سے میری بہن کی شادی ہوئی ہے تب سے یہ میری بہن پر تشدد کر رہے ہیں میر ی بہن کو اسکے خاوند نے اپنے گھر والوں سے ملکر پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا ہے ہمارے ساتھ بہت ظلم کیا گیا ہے ۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں اور ملزموں کو سزا دلوائیں ۔ پولیس کے مطابق خاتون کے والدشفقت محمود کے بیان پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔مقدمہ میں مقتولہ کے شوہر شہزاد اسکے بھائی اور اسکی والدہ کو نامزد کیا گیا۔مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

The post ایک اور حوا کی بیٹی کو زندہ جلا دیا گیا،افسوسناک واقعہ میں کون کون ملوث؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2F5NlpN
via IFTTT

کانوں کی صفائی میں یہ احتیاط لازمی کریں۔۔ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)اگر آپ کانوں کی صفائی کے لیے کاٹن سواب یا روئی کی سلائی کا استعمال کرتے ہیں تو اس عادت کو ترک کردینا ہی بہتر ہے کیونکہ یہ فائدے کی بجائے نقصان پہنچا سکتی ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے کانوں کی صفائی کے لیے روئی کی ان سلائیوں کا استعمال کیا تو اسے جان لیوا انفیکشن ہوگیا جو نہ صرف سماعت کو متاثر کرنے کا باعث بننا بلکہ وہ دماغی تک پھیل گیا۔اس 31 سالہ شخص کو اس مسئلے کا سامنا اس وقت ہوا جب اس سلائی سے روئی اس کے کان کے پردے میں پھنس گئی۔اگرچہ کچھ مقدار میں روئی کا کان میں رہ جانا بظاہر بے ضرر لگتا ہے مگر اس معاملے میں یہ تباہ کن ثابت ہوا کیونکہ اسے شدید بیکٹریل انفیکشن کا سامنا ہوا جو کان کے پردے سے پھیل کر کھوپڑی تک پہنچا اور پھر دماغ تک جاپہنچا۔اس کے بعد ڈاکٹر نے آپریشن کرکے روئی کو نکالا اور مریض کو ایک ہفتے تک ہسپتال میں گزارنا پڑا جبکہ 2 ماہ کے لیے ادویات کے کورس سے بھی گزرنا پڑا جس کے بعد اب سے سننے یا سوچنے کے مسائل کا سامنا نہیں۔اس سے قبل بھی ایک طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کان صاف کرنے والی یہ سلائی استعمال کرنا درحقیقت بڑی غلطی ہے، کیونکہ کان میں جمع ہونے والا مواد نقصان دہ نہیں ہوتا۔عام طور پر جب کوئی شخص اس سلائی کو کان کے اندر ڈالتا ہے تو وہ مواد یا میل کو زیادہ صاف نہیں کرتا بلکہ اسے دھکیل کر پردے کی جانب لے جاتا ہے۔کان کے پردے کو آواز کی ارتعاش یا وائبریشن کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر آپ اس مواد کو قریب لے جاتے ہیں تو قوت سماعت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔یہاں تک کہ متعدد ممالک میں ان کاٹن سواپ کے ڈبوں پر یہ وارننگ بھی ہوتی ہے ‘ اسے اپنے کان کے اندر نہ ڈالیں’۔مریکن اکیڈمی آف Otolaryngology نے اس حوالے ہدایات جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان سلایوں کو کسی صورت کانوں کی صفائی کے لیے استعمال نہ کریں۔ہدایات کے مطابق ‘ اس سلائیوں میں لگی روئی کانوں کے اندر الگ ہوسکتی ہے اور ایسا ایک کیس بھی سامنے آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص کو دماغی طور پر نقصان پہنچا’۔واضح رہے کہ کان میں جمع ہونے والا مواد ایک حفاظتی ڈھال کا کام کرتی ہے جو کان کے پردے کو کیڑوں مکوڑوں سے بچانے کا کام کرتا ہے۔اسی طرح محققین کا کہنا ہے کہ کان کا مواد تیزابی ہوتا ہے جو فنگس کو کان کے اندر پھیلنے سے روکتا ہے جبکہ اس میں بال، مٹی اور مردہ جلد کے ذرات بھی پھنس جاتے ہیں جو کسی طرح کان تک پہنچ جاتے ہیں۔

The post کانوں کی صفائی میں یہ احتیاط لازمی کریں۔۔ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2TEsiov
via IFTTT

بھارتی کرکٹر محمد شامی بڑی مشکل میں گرفتار (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

نئی دہلی (جی سی این رپورٹ)پولیس نے بھارتی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد شامی کے خلاف تشدد سمیت جنسی طورپر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق محمد شامی کے اہلیہ حسین جہان نے الزام عائد کیا کہ ان کے شوہر جسمانی و جنسی تشدد سمیت دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں۔واضح رہے کہ مارچ 2018 میں محمد شامی اور ان کی اہلیہ کے مابین تنازع سامنے آیا جس میں شریک حیات نے سنگین الزامات لگائے تھے۔دوسری جانب انگلینڈ اور ویلز میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں محمد شامی بھارت بالروں کی رہنمائی کریں گے۔خیال رہے کہ محمد شامی کی اہلیہ سابق ماڈل ہیں اور انہوں نے عوامی سطح پر الزام لگایا تھا کہ محمد شامی کے متعدد لڑکیوں کے ساتھ تعلقات ہیں۔کلکلتہ میں پبلک پراسیکیوٹر ڈیپ نارائن پارکاشی نے بتایا کہ ’محمد شامی کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی شق 498 اے (ذہنی، جسمانی تشدد اور جہیز کے نام پر ہراساں کرنا) اور 354 اے (تشدد اور جنسی ہراساں) کے تحت چارج شیٹ درج کی جا چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’اگر محمد شامی کے خلاف الزامات درست ثابت ہوئے توانہیں 5 برس قید کی سزا ہو سکتی ہے‘۔ دوسری جانب ان کی اہلیہ کی جانب سے عائد کردہ تمام الزامات کو محمد شامی مسترد کر چکے ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے محمد شامی کے ساتھ طے پانے والے معاہدہ کو تاحال حتمی شکل نہیں دی۔خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ بارڈ کی جانب سے حال میں محمد شامی کو تمام کرپشن الزامات میں بری قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کی جانب سے ازسر نو معاہدہ طے کرنے کی پیشکش کی تھی۔محمد شامی آئی پی ایل میں دہلی ڈیئر ڈیولز کی نمائندگی کرتے ہیں اور موجودہ تنازع کے بعد فرنچائز نے انہیں نہ کھلانے کے حوالے سے سوچ بچار شروع کردی ہے۔دہلی ڈیئر ڈیولز کے چیف ایگزیکٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ شامی کی آئی پی ایل میں شرکت کے حوالے سے ہم نے بی سی سی آئی سے رابطہ کیا ہے اور وہ جو بھی ہدایات دیں گے اس کے بعد ہی ان کی لیگ میں شرکت کے بارے معلوم ہو گا۔

The post بھارتی کرکٹر محمد شامی بڑی مشکل میں گرفتار appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2F28LnV
via IFTTT

بیجنگ میں ون بیلٹ ون روڈ کانفرنس،عمران خان کی کس بڑے عالمی رہنما سے ملاقات متوقع (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(طارق عزیز)چینی صدر شی جن پنگ کے زیر صدارت‘‘ون بیلٹ ون روڈ’’ کانفرنس 25سے 27 اپریل کو بیجنگ میں ہوگی جس میں وزیراعظم عمران خان، روسی صدر پوٹن، ڈاکٹر مہاتیر محمد سمیت 20سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت شریک ہوں گے، کانفرنس کی سائیڈلائن پروزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پوٹن سے ملاقات متوقع ہے جس کیلئے وزارت خارجہ نے ہوم ورک شروع کر دیا ہے ، کانفرنس میں حکومتی وفد کے علاوہ چینی سفارتخانہ اپنے طور پر پاکستان سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کریگا، علاوہ ازیں اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ بھی ون بیلٹ ون روڈ میں چین کی دعوت پر شریک ہوں گے،کانفرنس میں جی سیون ممالک سے اٹلی کے وزیراعظم بھی شرکت کریں گے اور عرب ممالک کے سربراہان کی شرکت بھی متوقع ہے، سری لنکا، نیپال، فلپائن کے سربراہوں نے کانفرنس میں شرکت کی چین کو یقین دہانی کرا دی ہے۔

The post بیجنگ میں ون بیلٹ ون روڈ کانفرنس،عمران خان کی کس بڑے عالمی رہنما سے ملاقات متوقع appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2TDYsQR
via IFTTT

جب بھارتی میگ 21کی تباہی پر ترکی میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگے۔۔ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

میری رہائش یونیورسٹی کے اندر پروفیسرز کالونی میں ہے آج جب پاکستان کے شاہینوں نے دشمن کے دو مگ (۲۱) جہازوں کو مار گرایا تو اس وقت میں آفس جانے کی تیاری کر رہا تھا پاس کوئی بھی نہیں تھا لیکن خود پاکستان زندہ باد، پاک فوج اور فضائیہ زندہ باد کے ساتھ ساتھ نعرہ تکبیر بھی لگا رہا تھا اور جواب بھی اپنے آپکو خود دے رہے تھا

سر فخر سے بلند تھا اور گھر سے نکلا سوچا ترک عوام کو پتہ نہیں ہوگا لیکن جوں ہی یونیورسٹی کیمپس میں داخل ہوا تو میل اور فی میل دونوں سٹوڈنٹس دور سے فتح کا نشان بناکر سلام دے رہے تھے اس پر مسرت اور جذباتی لمحات میں ایک بجے کلاس داخل ہوا اور چہرہ خوشی سے تمتما رہا تھا کہ میرے داخل ہوتے ہی کلاس میں موجود طالب علموں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کردیے مجھے بھی موقع ملا کہ کوئی جواب اور ساتھ دینے والا ہے اس لیے اور خوب نعرہ بازی کی جسکو سنتے ہوئے ساتھ والے کلاس روم سے مصری کولیگ اور طالب علم بھی نکل ائے اور ہمارے ساتھ شریک ہوئے میں نے فخر سے اپنے شاہینوں کے دشمن کو دندان شکست جواب پر مفصل روشنی ڈالی اور انھوں نے خوشی اور شاباش کے ساتھ پاکستان عوام کے ساتھ دلی وابستگی کا اظہار کیا۔

کلاس کے بعد کولیگز اور دیگر دوستوں کے آنے کا سلسلہ جاری رہا اور میں فخر سے ان سے مبارکباد وصول کر رہا تھا یوں محسوس ہو رہا تھا کہ ان جہازوں کو حسن محمود نے نہیں بلکہ میں نے گرایا ہے، اور ساتھ شکر گزار بھی تھا کہ ایک تو اللہ تعالی نے ہمارے سینوں کی آگ ٹھنڈی کی اور دشمن کو منہ توڑ جواب مل گیا جو آئندہ نسلوں کے لیے تاریخ کی کتب میں محفوظ رہے گا اور ساتھ اللہ کا شکر گزار تھا کہ جس قوم کے بارے میں میرا یقین تھا کہ یہ ہمارا خون ہیں اور ان کے بارے میں اکثر لکھتا تھا آج انھوں نے ثابت کیا کہ واقعی ترکی ہمارا گھر اور ترک ہمارا خون ہیں۔

واقعی دنیا میں کلمہ کے رشتے سے بڑھ کر کوئی رشتہ نہیں، اور اس غیرت مند قوم نے سرکاری وغیر سرکاری سطح پہ پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا جس سے میرا سر فخر سے اتنا بلند ہوا جتنا آج کی کاروائی میں کامیابی پہ بلند ہوا تھا کیونکہ ترک عوام اور اردوغان کے حوالے سے لکھنے پر اکثر نادان دوستوں سے بہت باتیں سنی ہیں۔

ایک وقت تھا جب ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روسی جنگی جہاز مار گرایا تھا تو ہم ترکی سے سوشل میڈیا پہ ساتھ ہونے کے لیے ٹرینڈ چلا رہے تھے آج وہی قوم ہمارے ساتھ اظہار محبت اور ساتھ ہونے کے لیے سوشل میڈیا پہ سر گرم ہیں اور پاکستانی عوام کے ساتھ دل دھڑکنے کی باتیں کرتے ہیں۔

پاک ترک دوستی زندہ باد
پاکستان پائندہ باد

عالم خان_ترکی

The post جب بھارتی میگ 21کی تباہی پر ترکی میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگے۔۔ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2F1HlP0
via IFTTT

حکومت کی معاشی پالیسیوں بارے تازہ سروے، عوام کیا کہتی ہے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) انٹرنیشنل پبلک انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان میں نئی حکومت کے حوالے سے تازہ سروے جاری کردیا جس کے مطابق ملک کی کمزور معیشت پاکستانیوں کے لئے فکر مندی کا باعث ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق کے مطابق انٹرنیشنل پبلک انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے پاکستان کی نئی حکومت کے حوالے سے سروے جاری کردیا گیا ہے، یکم نومبر سے 22 نومبر تک کئے گئے سروے میں 18سال سے زائد عمر کے 3 ہزار 991 افراد کی رائے لی گئی۔سروے رپورٹ کے مطابق جولائی 2018کے انتخابات کو اکثریت نے منصفانہ قرار دیا، 84 فیصد اکثریت نے انتخابی نتائج کو بالکل درست، 46 نے صرف درست قرار دیا، مجموعی طور پر83 فیصد افراد نے انتخابات کو مکمل طور پر آزاد و منصفانہ جب کہ 50 فیصد نے صرف آزاد اور منصفانہ قرار دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بہترین جمہوریت کے حامی 16 فیصد، اچھی ہے 43 فیصد، درست نہیں 6 فیصد اور زیادہ درست نہیں 32 فیصد کی رائے ہے، اب تک مجموعی طور پر56 فیصد افراد نے حکومت پر اعتماد کا اظہارکیا، 57 فیصد لوگوں کا خیال ہے وزیراعظم بہت اچھا جارہے ہیں، 17 فیصد اچھا اور 40 فیصد کہتے ہیں اب تک ٹھیک ہیں۔پاکستانی عوام حکومت کو الیکشن میں کئے گے وعدوں پرعمل کے لئے وقت دینے کی حامی ہے، 40 فیصد نے وعدے پورے کرنے کے لئے ایک سال جب کہ 26 فیصد نے حکومت کو 2 سال دینے کی حمایت کی ہے۔ریجنل ڈائریکٹر ایشیاء آئی آر آئی جوہانہ کاؤ کے مطابق ملک کی کمزور معیشت پاکستانیوں کے لئے فکر مندی کا باعث ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عوام نے ملکی معیشت پر تشویش کا اظہار کیا ہے، 60 فیصد پاکستانی ملک کی سماجی و اقتصادی صورتحال سے غیر مطمئن، 38 فیصد کا اظہارِاطمینان ہے، معیشت کو 9 فیصد نے درست سمت، 29 فیصد نے غلط اور38 نے لاعلمی کااظہار کیا۔39 فیصد عوام کو امید ہے معیشت بہتر ہوگی۔ 39 فیصد افراد نے افراط زر، 15 فیصد نے بے روزگاری اور 18فیصد نے غربت کو اہم مسئلہ قرار دیا، جبکہ 18 سے 35 سال کے77 فیصد افراد نے روزگار کی کمی کو بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کو17 فیصد نے درست، 39 فیصد نے غلط اور 29 فیصد نے لاعلمی کا اظہار کیا، جب کہ آئندہ سالوں کے لئے 43 فیصد نے سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کی امید ظاہر کی۔نئے صوبوں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 46 فیصد افراد نے نئے صوبوں کی حمایت 18 فیصد نے مخالفت اور 21 فیصد نے سخت مخالفت کی، 39 فیصد نے جنوبی پنجاب صوبہ کی حمایت، 26 فیصد نے مخالفت 28 فیصد نے سخت مخالفت کی ہے۔ 59 فیصد نے فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں شامل کرنے، 24 فیصد نے مخالفت اور 7 فیصد نے سخت مخالفت کی۔رپورٹ کے مطابق 35 فیصد کا خیال ہے لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہتر ہوگی، 30 فیصد کے مطابق صورتحال بہتر نہیں ہوگی اور25 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔ پینے کے پانی کی فراہمی کی صورتحال کو 9 فیصد نے درست31 فیصد نے غلط اور29 فیصد نے لاعلمی کااظہار کیا۔

The post حکومت کی معاشی پالیسیوں بارے تازہ سروے، عوام کیا کہتی ہے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2TGmuuu
via IFTTT

پی ایس ایل کے فائنل میں فوجی ٹوپیاں پہننے کے سوال پر پاک فوج کا دبنگ جواب آگیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں فوجی کیپس پہن کر شرکت سے متعلق سوال پر ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کھیل سیاست سے مبرا ہوتے ہیں۔بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر شرکت کی تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھیل کو سیاست نذر نہ کیا جائے۔اب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے باقاعدہ مہم بھی شروع ہو گئی کہ پی ایس ایل کا فائنل فوجی کیپس پہن کر کھیلا جائے اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پیارے پاکستانی پی ایس ایل فائنل میں فوجی کیپس اور شرٹس دیکھنا چاہتے ہیں، پاک فوج پاکستانیوں کی محبت اور حمایت کی قدر کرتی ہے لیکن کھیل سیاست سے مبرا ہوتے ہیں۔میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ ہمارا اتحاد ایسے جذبہ خیر سگالی سے بھی بڑھ کر ہے، روشنیوں کے شہر میں کھیل سے لطف اندوز ہوں۔

The post پی ایس ایل کے فائنل میں فوجی ٹوپیاں پہننے کے سوال پر پاک فوج کا دبنگ جواب آگیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2F9m5qG
via IFTTT

*باپ کی عظمت کا ایک اہم واقعہ * (بی بی سی رپورٹ )

0 comments
ۢۢۢ
* ﷽*

*ﺍﯾﮏ شخص ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و آلہ ﻭﺳﻠﻢ کی خدمت میں حاضر ہوا اور* *اس نے ﺍﭘﻨﮯ ﺑﺎﭖ ﮐﯽ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﮐﯽﮐﮧ ﯾﺎ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و آلہ ﻭﺳﻠﻢ !*
*ﻣﯿﺮﺍ ﺑﺎﭖ ﻣﺠﮫ ﺳﮯﭘﻮﭼﮭﺘﺎ نہیں ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﺍ ﺳﺎﺭﺍ ﻣﺎﻝ ﺧﺮﭺ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮬﮯ.*

*ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و آلہ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ والد محترم ﮐﻮ بلوایا،*

*ﺟﺐ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻭﺍﻟﺪ ﮐﻮ ﭘﺘﺎ ﭼﻼ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﯿﭩﮯ ﻧﮯ ﺭﺳﻮﻝﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ آلہ و ﺳﻠﻢ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﮐﯽ ﮬﮯ ﺗﻮﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺭﻧﺠﯿﺪﮦ ﮬﻮﺋﮯ…*

*ﺍﻭﺭ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و آلہ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﻣﯿﮟﺣﺎﺿﺮﯼ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﭼﻠﮯ…*

*ﭼﻮﻧﮑﮧ ﻋﺮﺏ ﮐﯽ ﮔﮭﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻋﺮﯼ ﺗﮭﯽ*
*ﺗﻮ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﺠﮫ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﺫﮨﻦ ﻣﯿﮟ کہتے ہوئے پہنچے.*

*ﺍﺩﮬﺮ ﺑﺎﺭﮔﺎﮦ ﺭﺳﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭽﻨﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯﺣﻀﺮﺕ ﺟﺒﺮﺍﺋﻞ ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و آلہ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖ* *ﻣﯿﮟ ﺣﺎﺿﺮ ﮬﻮﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ*
*ﮐﮧﺍﻟﻠﮧ ﺳﺒﺤﺎﻧﮧ ﻭ ﺗﻌﺎلیٰ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﺎ معاملہ ﺑﻌﺪﻣﯿﮟ ﺳﻨﺌﯿﮯ ﮔﺎ ﭘﮩﻠﮯ ﻭﮦ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﺳﻨﯿﮟ ﺟﻮ ﻭﮦ ﺳﻮﭼﺘﮯ ﮨﻮﮮﺁ ﺭﮨﮯ ﮬﯿﮟ.*

*ﺟﺐ ﻭﮦ ﺣﺎﺿﺮ ﮨﻮﮮ ﺗﻮ ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و آلہ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯﻓﺮﻣﺎﯾﺎ*
*ﮐﮧﺁﭖ ﮐﺎ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﻦ ﺳﻨﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﭘﮩﻠﮯ ﻭﮦ ﺍﺷﻌﺎﺭﺳﻨﺎﺋﯿﮯ ﺟﻮ ﺁﭖ ﺳﻮﭼﺘﮯ ﮬﻮﮮ ﺁﺋﮯ ﮬﯿﮟ.*

*ﻭﮦ ﻣﺨﻠﺺ ﺻﺤﺎﺑﯽ ﺗﮭﮯ*
*ﯾﮧ ﺳﻦ ﮐﺮ ﻭﮦ ﺭﻭﻧﮯ ﻟﮕﮯ… ﮐﮧ*
*ﺟﻮ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﺍﺑﮭﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﺯﺑﺎﻥ ﺳﮯ ﺍﺩﺍ بھی ﻧﮩﯿﮟ ہوئے، ﻣﯿﺮﮮ اپنے ﮐﺎﻧﻮﮞ ﻧﮯ ابھی ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻨﮯ…*

*ﺁﭖ کے ﺭﺏ ﻧﮯ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺳﻦ ﻟﺌﯿﮯ….*

*اور آپ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ کو بتا بهی دیا. ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮐﯿﺎ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﺗﮭﮯ*
*ﮨﻤﯿﮟ ﺳﻨﺎﺋﯿﮟ*

*ﺍﻥ ﺻﺤﺎﺑﯽ ﻧﮯ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﭘﮍﮬﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﮯ*

*( ﺁﭖ ﮐﻮ ﺍﻥ ﮐﺎ آسان ﺗﺮﺟﻤﮧ بتانے کی کوشش کرتے ہیں، کیونکہ جو اشعار تھے اور جس اعلیٰ پائے کے تھے اور جو جذبات کی کیفیت تھی، ان کی صحیح ترجمانی اردو میں مشکل ہے بہرحال اشعار کچھ اس طرح سے تھے کہ )*

*ﺍﮮ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﯿﭩﮯ !*
*ﺟﺲ ﺩﻥ ﺗﻮ ﭘﯿﺪﺍ ﮬﻮﺍ*
*ﮨﻤﺎﺭﯼ محنت ﮐﮯ ﺩﻥ ﺗﺒﮭﯽ ﺳﮯ ﺷﺮﻭﻉ ﮬﻮﮔﺌﮯ ﺗﮭﮯ.*
*ﺗﻮ ﺭﻭﺗﺎ ﺗﮭﺎ ، ﮨﻢ ﺳﻮ ﻧﮩﯿﮟﺳﮑﺘﮯﺗﮭﮯ.*

*ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﺎﺗﺎ ﺗﻮ ﮨﻢ ﮐﮭﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﮯ ﺗﮭﮯ.*

*ﺗﻮ ﺑﯿﻤﺎﺭ ﮬﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﻮ ﺗﺠﮭﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺴﯽ ﻃﺒﯿﺐﮐﮯ ﭘﺎﺱ علاج معالجے کے لیے مارے مارے پھرتے تھے ﮐﮧ ﮐﮩﯿﮟ تجھے کچھ ہو نہ جائے.*

*ﮐﮩﯿﮟ ﻣﺮ ﻧﮧ ﺟﺎﺋﮯ*

*حالانکہ ﻣﻮﺕ ﺍﻟﮓ ﭼﯿﺰ ﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﺍﻟﮓ ﭼﯿﺰ ﮬﮯ*

*ﭘﮭﺮ ﺗﺠﮭﮯ ﮔﺮﻣﯽ ﺳﮯ ﺑﭽﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﻥ ﺭﺍﺕ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﺎﺭﮨﺎ*

*ﮐﮧﻣﯿﺮﮮ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﻮ ﭨﮭﻨﮉﯼ ﭼﮭﺎؤﮞ ﻣﻞ ﺟﺎﺋﮯ*

*ﭨﮭﻨﮉ ﺳﮯ ﺑﭽﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﺘﮭﺮ ﺗﻮﮌﮮ*

*ﺗﻐﺎﺭﯾﺎﮞ ﺍﭨﮭﺎﺋﯿﮟ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﮔﺮمی ﻣﻞ ﺟﺎﺋﮯ*

*ﺟﻮ ﮐﻤﺎﯾﺎ ﺗﯿﺮﮮ ﻟﯿﺌﮯ*
*ﺟﻮ ﺑﭽﺎﯾﺎ ﺗﯿﺮﮮ ﻟﯿﺌﮯ*

*ﺗﯿﺮﯼ ﺟﻮﺍﻧﯽ ﮐﮯ ﺧﻮﺍﺏ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﻥ ﺭﺍﺕﺍﺗﻨﯽ ﻣﺤﻨﺖ ﮐﯽ ﮐﮧ اب ﻣﯿﺮﯼ ﮨﮉﯾﺎﮞ تک کمزور ﮨﻮ گئی ہیں لیکن تو کڑیل جوان ہو گیا ہے….*

*ﭘﮭﺮ….*

*ﻣﺠﮫ ﭘﺮ ﺧﺰﺍﮞ ﻧﮯ ﮈﯾﺮﮮ ڈال ﻟﺌﮯ لیکن ﺗﺠﮫ ﭘﺮ ﺑﮩﺎﺭ ﺁﮔﺌﯽ…*

*ﻣﯿﮟ ﺟﮭﮏ ﮔﯿﺎ*
*ﺗﻮ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ*

*ﺍﺏ میری خواہش اور ﺍﻣﯿﺪ پوری ہوئی*
*ﮐﮧ ﺍﺏ ﺗﻮ ﮨﺮﺍ ﺑﮭﺮﺍ ﮬﻮ ﮔﯿﺎ ﮬﮯ*

*ﭼﻞﺍﺏ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﺁﺧﺮﯼ ﺳﺎﻧﺴﯿﮟ ﺗﯿﺮﯼ ﭼﮭﺎﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ*
*ﮔﺰﺍﺭﻭﮞ ﮔﺎ*

*ﻣﮕﺮﯾﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺟﻮﺍﻧﯽ ﺁﺗﮯ ﮬﯽ*
*ﺗﯿﺮﮮ ﺗﯿﻮﺭ ﺑﺪﻝ ﮔﺌﮯ….*

*ﺗﯿﺮﯼ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﻣﺎﺗﮭﮯ ﭘﺮ ﭼﮍﮪ ﮔﺌﯿﮟ….*

*ﺗﻮ ﺍﯾﺴﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﺎ ہے ﮐﮧ جیسے ﻣﯿﺮﺍ ﺳﯿﻨﮧ ﭘﮭﺎﮌ ﮐﺮ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﺘﺎ ہے*

*ﺗﻮ ﺍﯾﺴﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﺎ ﮐﮧ ﮐوئی غلام ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﺴﮯ ﻧﮩﯿں کرتا…*

*ﭘﮭﺮ*
*ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ساری زندگی کی ﻣﺤﻨﺖ ﮐﻮ ﺟﮭﭩﻼ ﺩﯾﺎﮐﮧ*
*ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﺍ ﺑﺎﭖ ﻧﮩﯿﮟ ﻧﻮﮐﺮ ﮬﻮﮞ….*

*ﻧﻮﮐﺮ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﮐﻮئی ﺍﯾﮏ ﻭﻗﺖ ﮐﯽ ﺭﻭﭨﯽ ﺩﮮ ﮨﯽ ﺩﯾﺘﺎ ﮬﮯ…*

*ﺗﻮ ﻧﻮﮐﺮ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﮨﯽ ﻣﺠﮭﮯﺭﻭﭨﯽ ﺩﮮ ﺩﯾﺎ ﮐﺮ….*

*ﯾﮧ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﺳﻨﺎﺗﮯ ﺳﻨﺎﺗﮯ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻧﻈﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺭﺳﻮﻝ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے چہرہ مبارک ﭘﺮ پڑی تو دیکھا کہ*

*ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و آلہ ﻭﺳﻠﻢ ﺍﺗﻨﺎ ﺭﻭﺋﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و آلہ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﯽ ﺩﺍﮌﮬﯽ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﺗﺮ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ.*

*ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و آلہ ﻭﺳﻠﻢ جلال ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﮕﮧ ﺳﮯ ﺍﭨﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﭩﮯ کا گریبان پکڑ کر ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ*
*انت و ما لک لا بیک*
*ﺗﻮ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺮﺍ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺗﯿﺮﮮ ﺑﺎﭖ ﮐﺎ ﮨﮯ*
*ﺗﻮ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺮﺍ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺗﯿﺮﮮ ﺑﺎﭖ ﮐﺎ ﮨﮯ*
*ﺗﻮ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺮﺍ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺗﯿﺮﮮ ﺑﺎﭖ ﮐﺎ ﮨﮯ*
*( تفسیر قرطبی)*

The post *باپ کی عظمت کا ایک اہم واقعہ * appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2TEG0b3
via IFTTT

نواز شریف سے آج جیل میں کون سی بڑی سیاسی شخصیت ملاقات کرنے والی ہے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور( جی سی این رپورٹ )احتساب عدالت نمبر2کے جج محمد ارشدملک کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں تفتیش کیلئے پنجاب پولیس کونوازشریف سے ملاقات کی اجازت دے دی۔گذشتہ روز پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی محمد اقبال نے اپنی درخواست پرعدالت کے روبرو پیش ہوتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ ماڈل ٹائون واقعہ کی تفتیش سے متعلق نواز شریف سے جیل میں ملنے کی اجازت دی جائے،جس پرنیب پراسیکیوٹرمرزا عثمان نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ درخواست گزار کو متعلقہ پلیٹ فارم سے رجوع کرنا چاہئے اورمتعلقہ پلیٹ فارم اسلام آباد ہائی کورٹ بنتا ہے،عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے نواز شریف سے ملنے کی اجازت دے دی۔ ادھر سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں خاندان کے افراد نے ملاقات کر کے ہسپتال میں علاج کیلئے منانے کی کوشش کی تاہم نوازشریف نے ایک بار پھر کسی بھی ہسپتال جانے سے انکارکردیا،نوازشریف سے آج جمعہ کو جمعیت علمااسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی بھی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے انکی والدہ بیگم شمیم اختر ،بھائی شہباز شریف ، صاحبزادی مریم نواز ، بھتیجے حمزہ شہباز سمیت دیگر نے ملاقات کر کے انکی خیریت دریافت کی ۔انکی بگڑتی صحت پر خاندان کے افراد نے تشویش کا اظہار کیا مگر نواز شریف نے اصرار کے باوجود ہسپتال جانے سے انکار کر دیا۔شہبازشریف نے بڑے بھائی سے کہاکہ آپ کی طبیعت خراب ہے علاج کروائیں تاہم نوازشریف نے کہاکہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑدیا۔اپنے والد سے ملاقات کے دوران مریم نوازجذباتی ہوگئیں ۔جس پر نوازشریف نے کہا کہ حوصلہ رکھو ، مضبوط بنو۔نواز شریف کی والدہ نے جلد صحت یابی کے لئے دعائیں دیں ۔نواز شریف نے خاندان کے افراد کے ساتھ کھانا بھی کھایا ۔خاندان کے لوگوں سے ساڑھے تین گھنٹے تک ملاقات جاری رہی جس میں موجودہ سیاسی و ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کی کارروائی سے نواز شریف کو آگاہ بھی کیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل کے باہر کارکنو ں نے اظہار یکجہتی اور انکی جلد صحت یابی کے لئے قرآن خوانی بھی کی ۔کوٹ لکھپت جیل کے باہر لیگی خواتین آپس میں لڑ پڑیں اور ایک دوسرے پر نا مناسب الزامات لگائے ۔ لیگی کارکن مونا نے کہا کہ مجھے دھکے دیئے گئے اور گالیاں دی گئیں ، کچھ خواتین مجھے (ن) لیگ میں جگہ بنانے سے روک رہی ہیں ۔ لیگی خواتین نے کہا کہ کل پارٹی میں آئی ہیں آج ہم سے آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کے ذرائع کے مطابق نوازشریف سے آج مولانا فضل الرحمن کی بھی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا امکان ہے ۔

The post نواز شریف سے آج جیل میں کون سی بڑی سیاسی شخصیت ملاقات کرنے والی ہے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2F28EZx
via IFTTT

جمعرات، 14 مارچ، 2019

پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ،فواد چودھری کی پہلے حمایت پھر یوٹرن (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کی بھرپور حمایت کی اور وزیراعظم کی ایک ٹوئٹ کے بعد انہوں نے یوٹرن لے لیا۔پنجاب حکومت نے گزشتہ روز عوامی نمائندگان ترمیمی بل 2019ء منظور کیا جس کے تحت اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا۔اسلام آباد بار میں وکلا کی تقریب میں شرکت کے موقع پر جب صحافی نے فواد چوہدری سے اس حوالے سے پوچھا تو انہوں نے پنجاب اسمبلی اراکین کی مراعات و تنخواہ میں اضافے کے فیصلے کی کھل کر حمایت کی۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا ‘میرا خیال ہے ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بہت کم تھیں، 80 ہزار روپے ماہانہ اراکین کی تنخواہ تھی جو ڈیڑھ لاکھ روپے کردی گئی ہے’۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا ‘اگر اس طرح تنخواہ نہیں بڑھائیں گے تو مڈل کلاس والے الیکشن ہی نہیں لڑیں گے، آپ یہ کہیں کہ ایم پی اے اور ایم این اے کی تنخواہ ہی نا ہو تو اس طرح آپ مڈل کلاس والوں کو سیاست سے آؤٹ کردیں گے’۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ جب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی وسائل دستیاب نہیں، یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔وزیراعظم کی ٹوئٹ کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات کا مؤقف بھی بدل گیا اور انہوں نے بھی یوٹرن لیتے ہوئے وزیراعلیٰ اور پنجاب اسمبلی کے خود کو نوازنے کے اقدامات کو وزیراعظم اور وفاقی حکومت کی پالیسیز سے متصادم قرار دیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی پالیسی کا صریحاً مذاق اڑایا گیا ہے، امید ہے اس پالیسی پر فوری نظرثانی کی جانی چاہیے۔

The post پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ،فواد چودھری کی پہلے حمایت پھر یوٹرن appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2TMzePr
via IFTTT

سکول میں فائرنگ،افسوسناک خبر آگئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

برازیلہ (جی سی این رپورٹ)برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو کے اسکول میں فائرنگ سے 5 طالبعلموں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق دو نوجوان حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے ساؤ پاؤلو کے راؤل برازیل ایلیمنٹری اسکول میں داخل ہوئے۔حملہ آوروں کی فائنگ سے 5 طالب علم، ایک اسکول کا ملازم اور ایک اسکول کے باہر کھڑا شخص ہلاک ہوا۔فائرنگ کے نتیجے میں 17 طالب علم زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور کارروائی کی جس کے نتیجے میں دونوں حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مکمل تحقیقات سے پہلے وجوہات سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

The post سکول میں فائرنگ،افسوسناک خبر آگئی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2OaK6BP
via IFTTT

مہنگائی،وفاقی وزیر خزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے عوام پر قیمتوں کا مزید بوجھ ڈالنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، اس کے نتیجے میں عوام کی چیخیں نکلیں گی،جب معیشت بحال ہورہی ہو تو مہنگائی بڑھتی ہے، آئی ایم ایف کیساتھ اختلافات کم ہوچکے ہیں اور قرض کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے بجلی کی قیمت کو انتخابی مہم کے لیے استعمال کیا تھا، اس نے ایک سال میں توانائی شعبہ میں 450 ارب روپے کا خسارہ کیا اور گیس کی کمپنیوں میں 150 ارب روپے کا نقصان کیا۔اسد عمر نے کہا کہ اب ملک میں معیشت مستحکم دکھائی دیرہی ہے، تاہم مہنگائی مزید بڑھے گی کیونکہ بجلی اور گیس کی قیمت بڑھ رہی ہے، اس پر لوگ چیخیں گے، تاہم جب معیشت بحال ہورہی ہو تو مہنگائی بڑھتی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کیساتھ اختلافات کم ہوچکے ہیں اور قرض کے لیے مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف نے مزید اقدامات کرنے کا کہا تھا لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ نے جو اقدامات کیے وہ کافی ہیں۔اسد عمر نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ اخراجات کو کم کیا جائے اور بجلی و گیس کے نقصانات کو کنٹرول کیا جائے، آئی ایم ایف نے ڈالر کو بھی مارکیٹ ریٹ پر لانے کا مطالبہ کیا ہے تاہم فی الحال ڈالر کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

The post مہنگائی،وفاقی وزیر خزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2W1VqCX
via IFTTT

سعودی شہزادہ خالد بن فرحان السعود کون ہے؟اور شاہی خاندان کیخلاف کیا کام کر رہا ہے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

برلن (جی سی این رپورٹ)جرمنی میں مقیم سعودی عرب کے شاہی خاندان کے فرد شہزادہ خالد بن فرحان السعود نے سعودی عرب کے موجودہ بادشاہی نظام کے خلاف تحریک کا اعلان کر دیا ہے۔شہزادہ خالد پچھلی ایک دہائی سے خود ساختہ جلا وطنی میں ہیں۔انھوں نے برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ بے پناہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ناانصافی کو روکنے کے لیے سعودی عرب میں دستوری بادشاہت کا نفاذ چاہتے ہیں۔ جہاں انتخابات کے ذریعے وزیر اعظم اور کابینہ کی مقرری ہو۔انھوں نے کہا کہ ‘سعودی عرب میں ہمیں باقی جمہوریتوں کی طرح نیا نظام چاہیے، (ایسا نظام) جس میں لوگ حکومت کو منتخب کرنے اور نئے سعودی عرب بنانے کا حق رکھتے ہوں۔’انٹرویو میں انھوں نے سمجھایا کہ سعودی عرب میں برطانیہ کی طرح بادشاہت موجود رہے گی، لیکن اصلی طاقت عوام کے پاس ہو گی۔انھوں نے اپنی تنظیم کا نام ‘دی فریڈم موومنٹ آف عریبین پیننسولا پیپل’ رکھا ہے۔

saudi king rebellions

وہ سعودی عرب سے فرار ہونے والے حکومت کے ناقدین کی مدد بھی کرنا چاہتے ہیں۔شہزادہ خالد نے کہا کہ وہ سعودی عرب کے لیے انسانی حقوق، احتساب اور عدالتی نظام کا وژن رکھتے ہیں لیکن اس وقت وہ آئین اور یورپ میں مقیم سعودیوں کی مدد پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے والد اور ان کی بہن اس وقت سعودی عرب میں گھر میں نظر بند ہیں۔شہزادہ خالد بن فرحان السعود، سعودی شاہی خاندان کے اس حصے میں شامل ہیں جو موجودہ بادشاہ اور ولی عہد کی مخالفت کرتا ہے۔ وہ سنہ 2013 سے جرمنی میں مقیم ہیں اور کئی سالوں سے اپنے ملک میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔2017 میں بی بی سی کو انھوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’میرے خاندان کے چار افراد یورپ میں تھے۔ ہم نے (شاہی) خاندان اور اس کی سعودی عرب میں قائم حکومت پر تنقید کی۔ ہم میں سے تین اغوا ہو گئے۔ صرف میں رہ گیا ہوں۔‘گذشتہ سال سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں شہزادہ خالد نے ڈی ڈبلیو کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے سعودی حکام پر تنقید کی۔گذشتہ سال انھوں نے انڈیپینڈنٹ اخبار سے بات کرتے ہوئے یہ الزام لگایا تھا کہ حاشقجی کی گمشدگی سے دس دن قبل سعودی حکام نے انھیں بھی اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل ناقدین کو خاموش کروانے کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی کارروائیوں کا حصہ تھا۔انھوں نے انڈیپینڈنٹ اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں الزام لگایا کہ سعودی حکام نے جمال خاشقچی کے قتل سے کچھ روز قبل ان کے گھر والوں کو کہا کہ اگر وہ قاہرہ میں سعودی قونسل خانے میں ان کے اہلکاروں کے ساتھ ملاقات پر رضامند ہوئے تو انھیں اس کے بدلے لاکھوں ڈالر دیے جائیں گے۔

The post سعودی شہزادہ خالد بن فرحان السعود کون ہے؟اور شاہی خاندان کیخلاف کیا کام کر رہا ہے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2CiSVEA
via IFTTT

سلامتی کونسل میں مولانا مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دلانے کی ایک اور کوشش ناکام،جانتے ہیں کون دیوار بن گیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

نیویارک(جی سی این رپورٹ)چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد ایک بار پھر رکوادی۔مسعود اظہر کے خلاف قرارداد فرانس، امریکا اور برطانیہ نے پیش کی تھی، قرارداد منظور نہ ہونے پربھارت کو مایوسی، کہا کہ اب جیش محمد کے رہنما کے خلاف ایکشن میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چین نے اس قرارداد کو ویٹو کر دیا جس میں مسعود اظہر پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اس حوالے سے ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین نے ہمیشہ ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ قرارداد پرفریقین سے رابطے میں رہے ہیں اور ہمیشہ مناسب مؤقف اپنایا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس مسئلے پرمتعلقہ اداروں کو قوانین اور طریقہ کار کی پیروی کرنی ہوگی، تمام فریقین کیلئے قابل قبول حل مسئلے کا مناسب حل ہوگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ چوتھی بار ہے جب چین نے مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد ویٹو کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد 27 فروری کو فرانس، برطانیہ اور امریکا نے پیش کی تھی۔رپورٹس کے مطابق چین نے مسعود اظہر سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد پر تکنیکی اعتراض اٹھایا۔

The post سلامتی کونسل میں مولانا مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دلانے کی ایک اور کوشش ناکام،جانتے ہیں کون دیوار بن گیا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2UvqVoq
via IFTTT

تحریک لبیک کا فیض آباد پر دھرنا،شیخ رشید کے بارے میں پی ٹی آئی کے شفقت محمود کیا کہتے ہیں؟ویڈیو دیکھیں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)تحریک لبیک پاکستان کے فیض آباد دھرنے کی حمایت کرنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے میں شامل آئی ایس آئی کی رپورٹ میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا نام آنے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ان کا دفاع کرنے سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام ’ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ شیخ رشید ہمارے اتحادی ضرور ہیں تاہم ان کے اپنے نظریات ہیں۔فیض آباد دھرنا کیس میں وضاحت پیش کرنے سے متعلق سوال پر شفقت محمود نے کہا کہ اگر شیخ رشید کے نظریات ہماری طرح کے ہوتے تو وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جاتے لیکن وہ ہمارے حلیف ہیں اور انتخابات میں ہم نے ان کی حمایت کی تھی۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید کو بہت سارے معاملات میں ہم سے اختلاف بھی ہیں اور وہ اس کا ٹی وی پر کھل کر اظہار بھی کرتے ہیں، وہ اپنی جماعت کے لیڈر ہیں، ان سے یہ سوال ضرور کیا جائے۔یاد رہے کہ فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی آئی ایس آئی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فیض آباد دھرنے کی حمایت کرنے والوں میں شیخ رشید بھی شامل ہیں۔

The post تحریک لبیک کا فیض آباد پر دھرنا،شیخ رشید کے بارے میں پی ٹی آئی کے شفقت محمود کیا کہتے ہیں؟ویڈیو دیکھیں appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2Cma1l2
via IFTTT

دراز قد کرکٹر محمد عرفان کیساتھ طیارے میں کیا ہوا؟ویڈیو دیکھیں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

ڈھاکہ (جی سی این رپورٹ) قومی ٹیم کے طویل قامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان کے لیے جہاز میں سیٹ چھوٹی پڑگئی۔36سالہ محمد عرفان بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ بنگلہ دیش میں سفر کے دوران جہاز میں سوار ہوئے تو اکانومی کلاس میں سیٹوں کے درمیان فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے ان کی ٹانگیں پھنس کر رہ گئی، طویل قامت پیسر کی مشکل کو دیکھتے ہوئے جہاز کے عملے کو بالآخر ترس آگیا، انہوں نے محمد عرفان کو بزنس کلاس میں منتقل کردیا ہے ۔سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈین جونز نے محمد عرفان کی جہاز میں بنائی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”7فٹ 1 انچ قد کا نقصان دیکھے“۔یاد رہے کہ محمد عرفان نے2010ءسے 2016ءکے دوران4ٹیسٹ ،60ون ڈے اور20ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کررکھی ہے ۔محمد عرفان اب تک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں5میچز میں 40.75کی اوسط سے4وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔ وہ اب تک 104ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 21.90کی اوسط سے118وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ،انہوں نے گزشتہ سال کیریبئن پریمیئر لیگ کے دوران ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کے کفایتی ترین باؤلنگ سپیل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا ۔

The post دراز قد کرکٹر محمد عرفان کیساتھ طیارے میں کیا ہوا؟ویڈیو دیکھیں appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2UAegAP
via IFTTT

محکمہ ایکسائز کا ایسا کارنامہ آپ داد دینے پر مجبور ہو جائینگے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)لاہورمیں محکمہ ایکسائز نے ایک ہی شخص کے نام 34 ہزار 770 گاڑیاں رجسٹرڈ کردی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ مقامی رہائشی مجاہد شبیر نے لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی کہ پولیس آئے روز گھر پر چھاپے مار کر ہراساں کررہی ہے۔ماجدہ شبیر نے عدالت کو بتایا کہ ’میں صرف ایک گاڑی کا مالک ہوں تاہم پولیس یہ الزام لگا کر روز گھر پر چھاپے ماررہی کہ میرے نام پوری 34 ہزار 770 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’چوری شدہ گاڑیاں بھی ان کے نام پررجسٹرڈ کردی گئی‘۔محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے عدالت کو بتایا کہ تکنیکی خرابی سے گاڑیاں ایک ہی شخص کے نام درج ہوگئیں۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا تھا کہ ڈیٹا آپ ڈیٹ کردیا گیا اب درخواست گزار کو شکایت نہیں ہوگی۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ پولیس اب شہری مجاہد شبیر کو ہراساں کرنے سے باز رہے۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امیربھٹی نے فریقین کا موقف سنے کے بعد درخواست نمٹادی۔

The post محکمہ ایکسائز کا ایسا کارنامہ آپ داد دینے پر مجبور ہو جائینگے appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2Cj6FPH
via IFTTT