( FOCUS NEWS NETWORKS) لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
( FOCUS NEWS NETWORKS) لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 28 مئی، 2018

لاہور چڑیا گھر کے جانور اب مصنوعی بارش میں نہائیں گے ( ZIA MUGHAL)

0 comments
لاہور  : چڑیا گھر میں جانوروں اور پرندوں کو گرمی کی حدت سے بچانے کے لئے ان کے پنجروں میں پانی کے شاور لگانے کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے۔  لاہور کے چڑیا گھر میں پاکستان کی تاریخ کا منفرد تجربہ کیا جارہا ہے جس کے تحت یہاں تجرباتی طور پر امریکن اونٹ کے کھلے پنجرے میں پلاسٹک کے پائپ اور نوزلز کی مدد سے ایسے شاورلگائے گئے ہیں جن سے پانی ہلکی پھوار کی صورت نکلتا ہے، اونٹ پانی کی اس پھوار کے نیچے کھڑے ہوکر گرمی دور بھگاتے ہیں اسی طرح مسلسل پانی کی پھوار اور ہوا چلنے سے اس حصے میں درجہ حرارت...

کرینہ پہلی بارماں کا کردارادا کریں گی ( ZIA MUGHAL)

0 comments
 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپوراپنے کرئیرمیں مختلف کردارادا کرچکی ہیں تاہم اب وہ ماں کے کردارمیں نظر آئیں گی۔ بالی ووڈ کی بیبو اداکارہ کرینہ کپور بیٹے تیمورعلی خان کی پیدائش سے قبل ہی فلموں سے پیچھے ہٹ گئیں تھیں تاہم وہ کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں۔ اب اداکارہ معروف پروڈیوسرکرن جوہرکی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں اپنے کرئیرکا پہلا ماں کا کردارادا کرنے جارہی ہیں جس کے لیے وہ بہت پر جوش ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کرن جوہرکافی عرصے سے کرینہ کے ساتھ فلم کرنا چاہتے تھے۔ نئی...

ملک بھر میں شدید گرمی برقرار، کراچی میں کل سے دوبارہ ہیٹ ویو کا خدشہ ( ZIA MUGHAL)

0 comments
 کراچی: ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے جب کہ  کراچی کے شہریوں کے لیے کل سے ہیٹ ویو کی نئی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ملک بھر میں سورج سوا نیزے پر محسوس ہورہا ہے، گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت سکھر میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آج بھی گرمی کی شدت برقرار ہے۔ پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت تمام شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ اس کے علاوہ سکھر سمیت بالائی سندھ بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ موئن جو دڑو، لاڑکانہ، پڈعیدن اور روہڑی...

اسد درانی: فورتھ جنریشن وارفیئر کا بھارتی مہرہ؟ ( ZIA MUGHAL)

0 comments
اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ برصغیر کی دو انتہائی خطرناک خفیہ ایجنسیوں کے سابق سربراہان کی جانب سے لکھی گئی ایک غیر متوقع مشترکہ تصنیف The spy chronicles نے بھارت میں پاکستان کے حوالے سے جو اثرات چھوڑے وہ تو الگ، لیکن اس کتاب نے پاکستان کے سیاسی و عسکری حلقوں، دفاعی تجزیہ کاروں اور سول سوسائٹی کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔ چونکہ اس پر فوج کو تحفظات ہیں اس لیے مذکورہ کتاب پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے تب تک گریز ہی کروں گا کہ جب تک اسد درانی کی جانب سے جی ایچ کیو کو وضاحت نہ پیشکردی جائے . ضیاء مغل۔ ڈی...

نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) ناصرالملک کے نام کا اعلان ( ZIA MUGHAL)

0 comments
 اسلام آباد: نگراں وزیراعظم کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ناصرالملک کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) ناصرالملک کے نام کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے، کئی ہفتوں سے اس حوالے سے مشاورت کا عمل جاری تھا، اس پر فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا لیکن اپوزیشن جماعتوں اور...

ریاستی حکام آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے کے پابند ہیں، چیف جسٹس ( ZIA MUGHAL)

0 comments
بیجنگ: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ریاستی حکام آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے کے پابند ہیں۔ چین کی شنگھائی یونیورسٹی میں خطاب کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ریاست کے تمام ستون ملکی سالمیت، سیکورٹی اور وقار اور لوگوں کی فلاح کے لیے مل جل کر کام کریں، ریاستی حکام کو اپنے اختیارات انصاف کے اصولوں، برابری، شفاف اور قانون کے مطابق استعمال کرنے چاہئیں۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پاکستان کے ریاستی حکام آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے کے پابند ہیں، یہ طے ہوچکا ہے کہ ریاستی حکام کو...

پاکستان اور افغانستان کو طویل تنازعات سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا، آرمی چیف ( ZIA MUGHAL)

0 comments
 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو طویل تنازعات سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے قومی سلامتی مشیر محمد حنیف اتمر کی سربراہی میں وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ طویل تنازعات سے پاکستان اور افغانستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، ہمیں مشترکہ دشمن کے خلاف مل کر خطے میں امن کا راستہ تلاش کرنا ہے، شک و شبہات منفی چیزوں...

واجد ضیا مجھے ملوث کرنے کے لئے عدالت سے جھوٹ بھی بول سکتے ہیں، مریم نواز ( ZIA MUGHAL)

0 comments
 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی رہنما اورنوازشریف کی صاحبزادی نے عدالت کے روبروبیان میں کہا ہے کہ واجد ضیا قابل اعتبارگواہ نہیں اوروہ مجھے کیس میں ملوث کرنے کے لئے عدالت سے جھوٹ بھی بول سکتے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی، سماعت کے دوران مریم نوازنے عدالتی سوالنامے کے جواب دیئے۔ مریم نوازنے اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی نے دوران تفتیش جومواد اوردستاویز اکٹھی کیں وہ قابل قبول شہادت نہیں، جے آئی ٹی رپورٹ میں صفحات...

امریکا ہماری ملکی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے، چین ( ZIA MUGHAL)

0 comments
بیجنگ: چینی وزراتِ دفاع نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے متنازعہ جزائر جنوبی بحیرہ چین کے قریب جنگی بحری جہاز بھیج کر ہماری ملکی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ امریکا نے متازع جزائر جنوبی بحیرہ چین کے قریب  2 جنگی بحری جہاز بھیج کر چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ بیان میں واضح کیاگیا ہے کہ امریکی بحری جہازوں نے جنوبی بحیرہ چین کے چار مقامات پر نقل و حرکت کی ہے جس میں ووڈی...

قطب نما کے بغیر آج کعبۃ اللہ کی درست سمت معلوم کی جاسکے گی ( ZIA MUGHAL)

0 comments
 کراچی:  سورج آج دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا جس کی وجہ سے قبلے کی درست سمت معلوم کی جاسکے گی۔ ماہرین فلکیات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی آج سورج دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کی بالکل سیدھ میں آجائے گا جس کی وجہ سے کوئی بھی شخص قطب نما استعمال کیے بغیر قبلہ کی درست سمت کا تعین کرسکے گا۔ واضح رہے کہ سال میں 2 مرتبہ سورج کعبۃ اللہ کے عین اوپر سے گزرتا ہے۔ آج 28 مئی کے بعد 15 جولائی کو بھی سورج دوبارہ کعبہ کے عین اوپرسے گزرے گا۔ The...

وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کی ملاقات، نگراں وزیراعظم کے نام پرڈیڈ لاک ختم ( ZIA MUGHAL)

0 comments
 اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے درمیان نگراں وزیر اعظم کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے درمیان نگراں وزیراعظم کے معاملے پر وزیر اعظم آفس میں ملاقات ہوئی جس میں نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے ہوگیا ہے تاہم وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور خورشید شاہ کچھ دیر بعد مشترکہ پریس کانفرنس...

فیس بک کا ویڈیو مانیٹرنگ کیلئے اپنی مائیکروچپس خود بنانے کا اعلان ( ZIA MUGHAL)

0 comments
پیرس: فیس بک نے اپنی الیکٹرونک چپس اور پروسیسر بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے حقیقی وقت میں فیس بک کی ویڈیو کو بہت مؤثر انداز میں فلٹر کرکے اس میں کسی دہشت گردی، خودکشی، قتل اور دیگر جرائم کا پتا لگانا ممکن ہوگا۔ فیس بک سے وابستہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ماہر یان لی کن نے بتایا کہ اس وقت کسی ویڈیو کا مانیٹر کرنے کےلیے بہت وقت اور بہت زیادہ پروسیسنگ قوت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی فیس بک ویڈیو میں براہِ راست خودکشی یا قتل جیسے جرم کررہا ہے تو ہم اسے فوری طور پر بند کرنا چاہتے...

لاک نیس عفریت کا پتا چلانے کیلئے جھیل کا ڈی این اے ٹٰیسٹ کرنے کا فیصلہ ( ZIA MUGHAL)

0 comments
اسکاٹ لینڈ: اسکاٹ لینڈ میں 37 کلومیٹر رقبے پر پھیلی ہوئی ایک جھیل ہے جسے لاک نیس کہا جاتا ہے۔ اس جھیل کی وجہ شہرت ایک اور پراسرار شے بھی ہے جسے لاک نیس کا عفریت کہا جاتا ہے۔ لمبی گردن والی اس مخلوق کو اب تک سینکڑوں افراد نے دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اب تک اس کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں مل سکا ہے اور اسی بنا پر اب جھیل کے 300 مقامات پر ڈی این اے نمونے لیے جائیں گے۔ جھیل کی اس فرضی مخلوق کو ’’نیسی‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ سرخی کے عین نیچے دی گئی تصویر آپ نے کئی بار دیکھی ہوگی جس میں لاک نیس کا عفریت...

تمباکو نوشی جسمانی طور پر کمزور بھی کرتی ہے ( ZIA MUGHAL)

0 comments
 لندن: سگریٹ نوشی درجنوں لحاظ سے جسم کےلیے نقصاندہ ہے اور اب تازہ خبر یہ ہے کہ سگریٹ نوشی سے خون میں آکسیجن کی کمی ہوتی ہے اور اہم غذائی اجزا پٹھوں اور عضلات تک نہیں پہنچ پاتے جس کا نتیجہ جسمانی کمزوری کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔ تمباکو نوشی سانسوں کے امراض کے علاوہ پورے جسم کے پٹھے کمزورکرتی ہے۔ اس تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تمباکو نوشی براہِ راست ٹانگوں میں خون کی رگیں کم کرتی ہے اور اس سے پٹھے کمزور پڑنے لگتے ہیں۔ امریکہ، برازیل اور جاپانی ماہرین نے اپنی نوعیت کی یہ پہلی تحقیق کی...

خیبرپختونخواہ حکومت کی آئینی مدت کا آج آخری دن ( ZIA MUGHAL)

0 comments
پشاور: تحریک انصاف کی آج آئینی مدت ختم ہوجائے گی جب کہ نگران وزیراعلی کی نامزدگی کا اعلان بھی آج متوقع ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی آئینی مدت آج رات 12 ختم ہورہی ہے اورحکومت کے آخری روز اسمبلی کا الوداعی اجلاس بھی آج ہورہا ہے۔ نگران وزیراعلی کے لیے منظورآفریدی کے نام پراتفاق ہوا ہے تاہم اسمبلی اجلاس میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اعتراضات پر وزیراعلی نے نگران وزیراعلی کے معاملے پرمشاورت کی دعوت دے دی ہے جس کے بعد نگران وزیراعلی کی تقرری کا اعلان بھی آج متوقع...

فاٹا کا کے پی میں انضمام خوش آئند؛ قبائلی عوام کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے!! ( ZIA MUGHAL)

0 comments
24مئی بروز جمعرات قومی اسمبلی میں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کیلئے 31 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کرلی گئی جسے مختلف حلقوں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جارہا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف فاٹا کے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے بلکہ ان کی محرومیوں کا خاتمہ بھی ہوجائے گا۔ اس اہم قومی پیش رفت پر ’’ایکسپریس فورم پشاور‘‘ میں ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سیاسی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ سردارحسین بابک (صوبائی...

موسم گرما میں شاداب چہرہ، کیسے؟ ( ZIA MUGHAL)

0 comments
چہرے کی جلد ہر موسم میں مختلف تبدیلیوں سے گزرتی ہے۔ اس کی خوب صورتی پر گرمی کا موسم  بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ اس موسم میں چہرے کی نرم وملائم جلد کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوجاتا ہے۔ چہرے کا حسن اور تازگی برقرار رکھنے کے لیے بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس موسم میںخواتین کی جلد اور بالخصوص چہرے کی جلد کھردری ہوکر اپنی چمک اور کشش کھو بیٹھتی ہے،  کیوں کہ چہرے کی نازک جلد گرمی کی سختی برداشت کرنے میں ناکام رہتی ہے  اور جلد ہی اس کے سامنے ہمت ہار جاتی ہے۔ چہرے کی اجلی رنگت برقرار رکھنے...

لیلیٰ نے موجودہ دور کی ’’ممی ڈیڈی‘‘ ہیروئنوں کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی ( ZIA MUGHAL)

0 comments
لاہور: فلم اسٹارلیلیٰ نے موجودہ دورکی ’ممی ڈیڈی ‘ ہیروئنوںکو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی، انھوں نے ایک مرتبہ پھرسے سلورسکرین ، ٹی وی پروگراموں کے علاوہ دیگر سرگرمیوں میں بھرپورانداز سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔  ’ایکسپریس‘سے بات کرتے ہوئے اداکارہ لیلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا شاندارماضی سب کے سامنے ہے۔ فلمی ہیرو، ہیروئنیں اوردیگرفنکاروں کے ساتھ گلوکار، موسیقار، ہدایتکاراور فلم میکرز کے چاہنے والے بڑی تعداد میں موجود تھے لیکن آج کے دورمیں جواداکارائیں بڑے پردے پردکھائی دے رہی...