ہفتہ، 31 مئی، 2025

کیا شام کے عبوری صدر احمد الشرع اسرائیل سے ’مفاہمت کا سمجھوتہ‘ کر سکتے ہیں؟

0 comments
رواں مہینے فرانسسیی صدر سے ملاقات میں شام کے عبوری صدر نے کہا کہ ثالثوں کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ بات چیت جاری ہے۔ چند تجزیہ کار کہتے ہیں کہ اسرائیل کی سیاسی اور عسکری اشرافیہ میں یہ یقین پایا جاتا ہے کہ وہ دمشق کے ساتھ ’مفاہمت کے سمجھوتے‘ تک پہنچ سکتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/8cHphlE
via IFTTT

انسان نما شعور، ’سپر ہیومن‘ مشینیں اور روبوٹ: مصنوعی ذہانت سے جڑا خوف ’فکشن‘ یا حقیقت؟

0 comments
دنیا میں مشینوں کے باشعور ہونے سے متعلق خیالات میں ایک تیز تبدیلی آئی ہے، جہاں قابلِ اعتماد آوازیں اب اس بات پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں کہ یہ اب صرف سائنس فکشن کی بات نہیں رہی

from BBC News اردو https://ift.tt/LaIXdkZ
via IFTTT

جمعہ، 30 مئی، 2025

اسرائیل کا غزہ میں حماس کے سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ: یحییٰ سنوار کے بھائی ’شیڈو مین‘ محمد سنوار کون ہیں؟

0 comments
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ محمد سنوار ’اسرائیل کے لیے سب سے مطلوب افراد میں سے ایک‘ اور حماس کے سابق رہنما یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ حماس نے اب تک نتن یاہو کے اعلان پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/TQkUpbH
via IFTTT

حسن علی کی واپسی پر پانچ وکٹوں کی دھوم: ’وہ ٹی وی پر روئے نہیں کسی پر الزام نہیں لگایا، بس خاموشی سے محنت کرتے رہے‘

0 comments
حسن علی کی گذشتہ رات لگ بھگ ایک سال کے بعد پاکستانی ٹیم میں واپسی ہوئی اور اپنے پہلے ہی میچ میں انھوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، اور پاکستان نے بنگلہ دیش کو 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 164 پر ہی ڈھیر کر دیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/gRnAz7V
via IFTTT

جمعرات، 29 مئی، 2025

آندھی، طوفان میں سولر پینل گِرنے سے حادثات اور ’لاکھوں کا نقصان‘: اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

0 comments
پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے نے آندھی طوفان کے باعث ہونے والے نقصانات سے متعلق 25 مئی کی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ’70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز یا ان سے وابستہ تنصیبات ہیں۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/qgwRkrI
via IFTTT

بدھ، 28 مئی، 2025

’وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں‘: جب غزہ کی ڈاکٹر آلاء کو خبر ملی کہ ان کے نو بچے اسرائیلی حملے میں مارے گئے

0 comments
خان یونس کے علاقے قزان النجار میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ڈاکٹر آلاء النجار کے نو بچے ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ان کا ایک بیٹا اس حملے میں شدید زخمی ہے اور ہسپتال میں زیرِ علاج۔ اس کے علاوہ ان کے شوہر ڈاکٹر حمدی النجار بھی اپنے گھر پر ہونے والے حملے میں زخمی ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/6KGMRDg
via IFTTT

منگل، 27 مئی، 2025

ابن عبداللہ الپاکستانی، ایف بی آئی اور ’بم بنانے کا تجسس‘: نارووال کا طالب علم امریکی خفیہ ادارے کی اطلاع پر جیل کی سلاخوں کے پیچھے کیسے پہنچا

0 comments
وہ انسٹاگرام پر جب پروفیشنل کوک 67 نامی صارف سے امونیم نائیٹریٹ، سلفر، امونیم پاوڈر، چارکول اور دیگر اجزا وغیرہ کے استعمال سے ’بم بنانے کی ابتدائی تربیت لینے کی کوشش کر رہے تھے‘ تو انھیں شاید یہ نہیں معلوم تھا کہ کوئی اور بھی ان کی یہ گفتگو دیکھ رہا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/3sBUjA2
via IFTTT

پیر، 26 مئی، 2025

خاتون کا شوہر پر دورانِ سیکس جنسی تشدد کا الزام: ’ساس سے شکایت کی تو انھوں نے کہا میاں بیوی کے رشتے میں ایسا ہی ہوتا ہے‘

0 comments
صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں پولیس نے ایک ایسے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا ہے جن پر اُن کی اہلیہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں (ملزم) نے دورانِ سیکس ناصرف اُن سے مبینہ طور پر غیرفطری جنسی تعلق قائم کیا بلکہ منع کرنے پر اُن پر شدید نوعیت کا جنسی تشدد بھی کیا جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/IoLZB1f
via IFTTT

’وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں‘: جب غزہ کی ڈاکٹر آلاء کو خبر ملی کہ ان کے نو بچے اسرائیلی حملے میں مارے گئے

0 comments
خان یونس کے علاقے قزان النجار میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ڈاکٹر آلاء النجار کے نو بچے ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ان کا ایک بیٹا اس حملے میں شدید زخمی ہے اور ہسپتال میں زیرِ علاج۔ اس کے علاوہ ان کے شوہر ڈاکٹر حمدی النجار بھی اپنے گھر پر ہونے والے حملے میں زخمی ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/fQtMH1d
via IFTTT

میسور پاک: مہاراجوں کے دور کی مٹھائی جس کے نام پر انڈیا پاکستان کشیدگی کے بعد سے تنازع برقرار ہے

0 comments
کئی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جے پور میں ایک مٹھائی کی دکان نے انڈیا کی مشہور مٹھائی ’میسور پاک‘ کا نام بدل کر ’میسور شری‘ کر دیا ہے۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلتی چلی گئی اور اس پر کئی طرح کے ردعمل سامنے آئے۔ کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہہ ڈالا ہے کہ ’میسور پاک‘ کا نام بدل کر ’میسور انڈیا‘ کر دینا چاہیے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/vuPMW8C
via IFTTT

اتوار، 25 مئی، 2025

خراب موسم میں ہچکولے کھاتی انڈین ایئرلائن انڈیگو کی پرواز، مسافروں میں خوف اور ’لاہور سے رابطہ‘

0 comments
21 مئی کی شام دلی سے سری نگر جانے والی پرواز میں موجود شیخ سمیع اللہ کے ’دل کی دھڑکن اب بھی تیز ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ مجھے نئی زندگی ملی ہے۔ اللہ کا شکر گزار ہوں۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/Lz1B40Z
via IFTTT

ہفتہ، 24 مئی، 2025

نزلہ زکام سے لڑنے میں مددگار ’زنک‘ کیا ہے اور آپ کے جسم کو اس کی ضرورت کیوں ہے؟

0 comments
جسم میں زنک زیادہ مقدار میں ذخیرہ نہیں ہوتا اور اسی اس لیے زنک کی سطح کو برقرار رکھنے کے لیے آپ کو اپنے کھانے پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/wU892oh
via IFTTT

جنسی مجرموں کے لیے کیمیکل کیسٹریشن: ’سیکس کی خواہش کم ہونے سے جنسی حملوں کے امکان میں کمی آئے گی‘

0 comments
یہ ٹریٹمنٹ ایسی جنسی مجرموں میں کی جاتی ہے جو جنسی تعلقات کے بارے میں جبری اور جارحانہ خیالات رکھتے ہیں، یا پریشانی کن جنسی مصروفیات رکھتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/TRPExvu
via IFTTT

جمعہ، 23 مئی، 2025

کیا ’بیوی کا زیادہ کمانا شوہر کو احساسِ کمتری میں مبتلا کرتا ہے؟

0 comments
پیسے اور طاقت کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ جب مرد کم کمانے لگیں تو انھیں محسوس ہوتا ہے کہ رشتے میں ان کی اہمیت یا ’مردانگی‘ کم ہو رہی ہے۔ تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ ایسے مرد جن کی بیوی زیادہ کماتی ہے، خود کو کم مطمئن اور کم خود اعتماد محسوس کرتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/sx1SCJ0
via IFTTT

اعلیٰ سطح کے وفود اور متعدد ممالک کے دورے: پاکستان اور انڈیا عالمی سفارتی مہم سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

0 comments
پاکستان اور انڈیا نے چار روزہ کشیدگی اور عسکری کارروائیوں کے بعد اعلیٰ سطح کے وفود عالمی سفارتی مہم پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ملکوں کی جانب سے اس سفارتی مہم کا مقصد اپنے ملک کی عوام کو مطمئن کرنا ہے یا پھر واقعی اس سے عالمی سطح پر کسی قسم کی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/ZP3CzQA
via IFTTT

جمعرات، 22 مئی، 2025

کینیڈا، برطانیہ اور فرانس کا ’سخت لہجے‘ میں دیا گیا مشترکہ بیان: کیا اسرائیل کے لیے عالمی حمایت کمزور پڑنے لگی ہے؟

0 comments
برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے نتن یاہو کی نئی حکمتِ عملی کو مسترد کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا واضح مطالبہ کر دیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل کو مغربی اتحادیوں کی طرف سے میسر یہ اخلاقی حمایت ختم ہو چکی ہے، کم از کم فرانس، برطانیہ اور کینیڈا کے حوالے سے تو یہ بات قطعیت کے ساتھ کہی جا سکتی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/3xjncfz
via IFTTT

بدھ، 21 مئی، 2025

انڈین رفال طیارے گرائے جانے کے پاکستانی دعوے پر کیا انڈونیشیا کو پریشان ہونے کی ضرورت ہے؟

0 comments
انڈیا کی طرح انڈونیشیا نے بھی فرانس کے تیار کردہ رفال طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈونیشیا کو مجموعی طور پر 42 رفال طیارے ملنے ہیں لیکن پاکستان کے رفال گرانے کے دعوے کے بعد یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ کیا انڈونیشیا کا فرانسیسی ساختہ رفال خریدنے کا فیصلہ غلطی ہے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/bT8aMlv
via IFTTT

سٹیج ڈراموں میں ’فحاشی‘ کے خلاف کریک ڈاؤن: ’خاتون ڈانس کرے گی تو اس کا جسم ہلے گا، اسے غلط نہ بنایا جائے‘

0 comments
پنجاب کے تھیٹرز میں مبینہ فحاشی کے خلاف شکایات اور کارروائیوں کا سلسلہ لگ بھگ ہر دورِ حکومت میں ہی جاری رہا ہے مگر مسلم لیگ کے پنجاب میں موجودہ دور حکومت کے دوران تھیٹرز کو مزید کڑی نگرانی کا سامنا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/R71NBem
via IFTTT

منگل، 20 مئی، 2025

ہربھجن کا فینز سے متعلق متنازع بیان: پاکستان اور انڈیا میں سب سے پسندیدہ کرکٹرز کون ہیں؟

0 comments
لائیو شو میں سابق انڈین کرکٹر ہربھجن سنگھ نے دھونی اور ان کے مداحوں کے بارے میں ایک بات کیا کہہ دی کہ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/mNrdvsD
via IFTTT

’پاکستان کے بجائے جہنم جانا پسند کروں گا‘: جاوید اختر کا بیان جس نے پاکستانیوں کو پھر سے ناراض کر دیا

0 comments
یوں تو جاوید اختر کے متنازع بیانات اور ان پر انڈیا اور پاکستان دونوں میں شدید ردِ عمل نئی بات نہیں لیکن حال ہی میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک مختصر جنگ کے بعد ان کے بیان نے شاید سوشل میڈیا صارفین کے جذبات کے لیے جلتی پر تیل کا کام کیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/mp5jUwc
via IFTTT

’ڈاکوؤں کا شہنشاہ‘ مان سنگھ جس کا چار ریاستوں کی پولیس نے 15 سال تک پیچھا کیا

0 comments
1952 میں حکومت کی طرف سے بنائی گئی مورینا کرائم انکوائری کمیٹی نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ مان سنگھ میں کوئی ’ذاتی خامی‘ نہیں تھی۔ اس کے باوجود وسطی انڈیا کی پولیس فائلوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جس میں درج تھا کہ مان سنگھ نے 27 سالوں میں سینکڑوں قتل اور ہزاروں ڈکیتیاں کیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/2lL4qnp
via IFTTT

پیر، 19 مئی، 2025

قیدیوں کا دیوار میں نصب ٹوائلٹ اکھاڑ کر جیل سے فرار اور پولیس پر طنز: ’یہ تو بہت آسان تھا‘

0 comments
شیرف کے دفتر نے وہ تصاویر بھی جاری کی ہیں جن میں قیدیوں کے فرار کا راستہ دکھایا گیا ہے۔ ان تصاویر میں فرار ہونے والوں کی جانب سے چھوڑے گئے پیغامات بھی شامل ہیں جن میں سے ایک میں طنزیہ انداز میں لکھا گیا: ’یہ بہت آسان تھا، ہاہا‘۔

from BBC News اردو https://ift.tt/bt7nvJ2
via IFTTT

دریا میں گاڑی پھینکنے سے تھانے کے چکر لگانے تک: پولیس اپنے ہی دوست کے مبینہ قاتل تک کیسے پہنچی؟

0 comments
دیپن پٹیل گاڑیوں کی نمبر پلیٹ بنانے کا کام کرتا تھا۔ اس دوران ان کا تعارف آر ٹی او ایجنٹ ہاردک پرجاپتی سے ہوا۔ کچھ ہی عرصے میں دونوں اچھے دوست بن گئے لیکن کسی کو اندازہ نہیں ہو سکتا تھا کہ ایک دن ان دو دوستوں میں سے ایک دوسرے کے قتل کا ملزم ہو گا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/y2tafY1
via IFTTT

اتوار، 18 مئی، 2025

سیٹلائٹ پر نظر آنے والا ’اسامہ بن لادن کا سایہ‘ اور کوریئر کی تلاش: نیٹ فلکس سیریز میں ایبٹ آباد آپریشن کی کہانی

0 comments
14 مئی 2025 کو ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس سیریز ’امریکن مین ہنٹ: اسامہ بن لادن‘ میں ان سوالوں کے جواب دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ اسامہ بن لادن کو پکڑنے میں امریکہ کو قریب ایک دہائی کا عرصہ کیوں لگا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Ovg6Lqh
via IFTTT

انڈیا پاکستان جنگ کا خطرہ برقرار: مسئلہ کشمیر کا حل کیوں ضروری ہے؟

0 comments
انڈیا اور پاکستان ایک مرتبہ پھر ایک بھرپور جنگ کے لیے آمنے سامنے آئے۔ اِس مرتبہ بھی کشیدگی کا آغاز کشمیر سے ہوا۔ مستقل امن کے لیے کشمیر کا مسئلہ حل ہونا کیوں ضروری ہے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/hAncCR7
via IFTTT

ہفتہ، 17 مئی، 2025

جوہری توانائی ایجنسی کی پاکستان میں تابکاری کے اخراج کی تردید: انڈیا میں زیر گردش افواہوں کی حقیقت کیا ہے؟

0 comments
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ’آئی اے ای اے کے دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر پاکستان کے کسی بھی جوہری مرکز سے تابکاری کا کوئی رساؤ یا اخراج نہیں ہوا۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/kQTxSyJ
via IFTTT

’لاتعلقی کے بعد ثالثی‘: ’ڈیل میکر‘ ٹرمپ انڈیا اور پاکستان سے کیا چاہتے ہیں؟

0 comments
ہم نے اس تحریر میں مختلف مبصرین اور تجزیہ کاروں سے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ٹرمپ کے دونوں ممالک کے بارے میں بیانات کتنے اہم ہیں اور امریکی صدر پاکستان اور انڈیا سے کیا چاہتے ہیں؟

from BBC News اردو https://ift.tt/TtXh4Wy
via IFTTT

جمعہ، 16 مئی، 2025

نڈھال بدن، ہاتھوں پر چھالے اور خوراک کی قلت: غزہ کے ہسپتال میں لاغر اور خوفزدہ بچوں کی کہانی

0 comments
سوار آشور پانچ ماہ کی ہیں جو بہت کمزور ہو چکی ہیں۔ ان کی بڑی اور بھوری آنکھیں ان کے دبلے پتلے نڈھال بدن پر حاوی ہوتی جا رہی ہیں جو ہر وقت اپنی والدہ کا پیچھا کرتی ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/ou4q29F
via IFTTT

امرتسر میں شراب پینے سے 23 اموات، پولیس واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے جعلی شراب کے نیٹ ورک تک کیسے پہنچی؟

0 comments
امرتسر میں زہریلی شراب پینے سے 23 افراد کی موت نے انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔پنجاب پولیس کے بارڈر رینج کے آئی جی ستیندر سنگھ نے بتایا ہے کہ مجیٹھا کے مختلف گاؤں میں جعلی شراب کے اس سنگین واقعے کا مقدمہ درج کر کے 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پولیس نے تحقیقات کا دائرہ نئی دہلی تک پھیلا دیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/GkjpPgb
via IFTTT

جمعرات، 15 مئی، 2025

چینی جے 10 سی اور فرانسیسی رفال طیارہ بنانے والی کمپنیوں کے شیئرز میں ’اتار چڑھاؤ‘ کا پاکستان اور انڈیا تنازع سے کیا تعلق ہے؟

0 comments
اس بحث سے قطع نظر کہ پاکستان نے انڈیا کے طیارے گرائے یا نہیں، بی بی سی نے اس تحریر میں پاکستان اور انڈیا کو دفاعی سامان فروخت کرنے والی بعض چینی، فرانسیسی اور اسرائیلی کمپنیوں پر نظر دوڑائی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ حالیہ کشیدگی نے انھیں کیسے متاثر کیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/zyhu7Mt
via IFTTT

پاکستان کا انڈین براہموس میزائل ’ہدف سے بھٹکانے‘ کا دعویٰ: کیا تیز رفتار میزائلوں کو ’اندھا‘ کیا جا سکتا ہے؟

0 comments
پاکستانی فضائیہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے انڈیا کے بیشتر جدید ڈرونز اور براہموس میزائلوں کو ’سافٹ کِل‘ کے ذریعے ناکارہ بنایا اور انھیں اپنے ہدف یعنی پاکستانی افواج کی عسکری تنصیبات بشمول ایئربیسز تک پہنچنے سے روکا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/JXjxBZN
via IFTTT

بدھ، 14 مئی، 2025

انڈیا اور پاکستان میں سیز فائر کے بعد کرکٹ سرگرمیاں بحال: آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے بقیہ میچز 17 مئی سے کھیلے جائیں گے

0 comments
آئی پی ایل دنیا میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کے لیے ایسے ہی ہے جیسے امریکہ میں این ایف ایل یا انگلینڈ میں فٹبال کی پریمیئر لیگ۔ عالمی سطح پر کرکٹ کی معیشت کو آئی پی ایل سے ملنے والا پیسہ کافی سہارا دیتا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/GPZrUoI
via IFTTT

عید کا دن، راولپنڈی کی فضا اور دو پائلٹس کی گرفتاری: جب پاکستانی فضائیہ نے پہلی بار انڈیا کا جاسوس طیارہ مار گرایا

0 comments
یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ تقسیم کے بعد کوئی انڈین طیارہ پاکستان میں داخل ہوا ہو تاہم یہ پہلا واقعہ ضرور تھا جب ایک فریق نے دوسرے کے طیارے کو حملہ کر کے مار گرایا تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/oNpJilc
via IFTTT

سعودی عرب میں ٹرمپ کا جامنی قالین، عربی گھوڑوں اور 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے سے استقبال

0 comments
منگل کو ٹرمپ کا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ جیسی ہی ایئرفورس ون ریاض کے قریب پہنچا، سعودی پائلٹوں نے چھ امریکی ساختہ ایف 15 طیاروں کے ذریعے امریکی صدر کو پروٹوکول دیا۔ ٹرمپ کو پہلے سونے کی تلواروں کے ساتھ سلامی پیش کی گئی جس کے بعد ان کی لیموزین گاڑی کو سفید عربی گھوڑوں کے ساتھ روانہ کیا گیا

from BBC News اردو https://ift.tt/aFY2MB3
via IFTTT

ایئر فورس ون کا متبادل ’اڑتا ہوا محل‘: وہ قطری ’تحفہ‘ جو ٹرمپ کو مشکل میں ڈال سکتا ہے

0 comments
وائٹ ہاؤس اور قطر کے شاہی خاندان کے درمیان حالیہ بات چیت کا موضوع ایک لگژری جمبو جیٹ ہے۔ یہ پُرتعیش طیارہ امریکی صدر کے استعمال کے لیے ایئر فورس ون کو مل سکتا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/rF658Xd
via IFTTT

منگل، 13 مئی، 2025

ایران کا خطرہ، تحفظ کی قیمت اور ’تحفے کا وعدہ‘: ٹرمپ سعودی عرب سے کیا چاہتے ہیں؟

0 comments
آنے والے دنوں میں ان کے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت خلیجی ممالک کے دورے سے قبل ایک بار پھر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹرمپ نے عوامی اور واضح انداز میں سعودی عرب سے ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے

from BBC News اردو https://ift.tt/PoqleGf
via IFTTT

پیر، 12 مئی، 2025

آپریشن ’بنیان مرصوص کا آغاز کرنے والے فتح میزائل‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

0 comments
’بنیان مرصوص‘ کے الفاظ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کی ایک آیت سے لیے گئے ہیں جس کا مطلب ’سیسہ پلائی ہوئی دیوار‘ ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/GDxd0B2
via IFTTT

اتوار، 11 مئی، 2025

ایس 400، آکاش اور براک 8: انڈیا کا فضائی دفاعی نظام جو لڑاکا طیاروں کے ساتھ میزائلوں کو بھی روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے

0 comments
انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے داغے جانے والے ڈرونز اور میزائلوں کو انڈین کے فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا تھا۔ فضائی دفاعی نظام کیا ہے، یہ کیسے کام کرتا ہے ہم اس مضمون میں یہ سمجھنے کی کوشش کریں گے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/5GYu0bn
via IFTTT

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب کیا ہوتا رہا؟

0 comments
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب کیا ہوتا رہا؟

from BBC News اردو https://ift.tt/pu4TGsd
via IFTTT

ہفتہ، 10 مئی، 2025

پاکستانی فوج کا ’رفال سمیت پانچ انڈین جنگی طیارے‘ گرانے کا دعویٰ: بی بی سی ویریفائی کا تجزیہ اور بھٹنڈہ کے یوٹیوبر کی کہانی

0 comments
پاکستان کی جانب سے انڈین لڑاکا طیاروں کو مار گرائے جانے کے دعوے پر انڈیا یا انڈین فضائیہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/5hsJU69
via IFTTT

انڈیا کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کیا ہوتا رہا؟

0 comments
ایل او سی کی قریبی بستیوں سے انڈیا کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں شدید کراس بارڈر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دو لوگ ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے۔ انڈین حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے درجنوں میزائل انڈیا کے زیرانتظام کشمیر اور انڈین پنجاب میں پھینکے جنھیں ناکارہ بنایا گیا۔ پاکستان نے اس دعوے کی ترید کی۔ اس دوران علاقے میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ پونچھ، کپوارہ اور اوڑی سے بڑی تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/wi9ZOgA
via IFTTT

جمعہ، 9 مئی، 2025

دو جوہری طاقتوں کے درمیان براہِ راست عسکری ٹکراؤ: ’صورتحال حقیقی طور پر خطرناک ہو چکی ہے‘

0 comments
حالیہ برسوں میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ دونوں ممالک کے درمیان صورتحال عسکری ٹکراؤ تک پہنچی ہو۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اس بار زیادہ خطرناک موڑ اختیار کر چکی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/I12D7KV
via IFTTT

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے شہر پونچھ میں بازار بند، رہائشی محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے

0 comments
جمعرات کی صبح سے ہی پونچھ میں سناٹا چھایا ہوا ہے اور تمام بازار بند ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کم از کم 80 فیصد آبادی شہر چھوڑ چکی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Ffi3kGx
via IFTTT

لیو چہار دہم: نئے منتخب ہونے والے پوپ رابرٹ پریوسٹ کون ہیں؟

0 comments
69 برس کے رابرٹ پریوسٹ سینٹ پیٹر کے اس منصب پر فائز ہونے والے 267ویں پوپ ہیں، جنھیں پوپ لیو چہار دہم کا خطاب دیا گیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/6nmaNI4
via IFTTT

جمعرات، 8 مئی، 2025

پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی ایک بار پھر عروج پر: ماضی میں دونوں ملکوں کے درمیان حالات کیسے بہتر ہوئے؟

0 comments
ماہرین کا ماننا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تناؤ کے اس ماحول میں انڈیا ایک بار پھر اس کشمکش میں ہے کہ کوئی ردعمل دیا جائے یا پھر تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/o3yFkNw
via IFTTT

بدھ، 7 مئی، 2025

وہ ’ڈبل ایجنٹ‘ جس نے سوویت یونین کو خفیہ معلومات بیچ کر امریکہ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا

0 comments
آلڈرچ ایمس نے قریب ایک دہائی تک سوویت یونین کو خفیہ معلومات فروخت کی۔ انھوں نے 100 سے زیادہ خفیہ آپریشنز کا راز فاش کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 10 مغربی انٹیلیجنس اہلکاروں کی اموات ہوئیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/ZKshl3m
via IFTTT

غزہ پر ’قبضے‘ کے اسرائیلی منصوبے کے بعد جنگ بندی پر بات چیت کی کوئی وجہ باقی نہیں رہی: حماس

0 comments
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرنے اور غزہ پر غیرمعینہ مدت کے لیے قبضہ کرنے کا منصوبہ سامنے آنے کے بعد حماس کے ایک سینیئر رہنما نے کہا ہے کہ اب غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے نئے معاہدے پر بات چیت کرنے کی کوئی وجہ باقی نہیں رہی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/UaJ53D7
via IFTTT

منگل، 6 مئی، 2025

’وزنجام‘: 180 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی گہرے پانی کی بندرگاہ انڈیا کے لیے اتنی خاص کیوں ہے؟

0 comments
انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعے کو جنوبی ریاست کیرالہ میں خطاب کرتے ہوئے وِزنجام کی بندرگاہ کا افتتاح کرتے ہوئے اسے ریاست اور قوم کے نام کیا اور اسے انڈیا کے سمندری دھانچے کی تعمیر و ترقی میں ایک 'اہم پیش رفت' قرار دیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/DJp9Nbr
via IFTTT

’بڑھاپے میں شوہر سے دوری کا بڑا صدمہ ہے‘: انڈیا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد کو کس قانون کے تحت بیدخل کر رہا ہے؟

0 comments
پہلگام حملے کے تناظر میں انڈیا اور پاکستان کی جانب سے ایک دوسرے کے شہریوں کو بیدخل کرنے جیسے اقدامات کیے گئے ہیں جس کے تحت انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں دہائیوں سے رہنے والے ایسے افراد کو بھی بیدخل کیا جا رہا ہے جن کا تعلق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے ہے۔ قانونی ماہرین پاکستان کے زیرانتظام کشمیر سے آنے والے کشمیری شہریوں کو غیرملکی قرار دے کر بیدخل کرنے جیسے اقدام پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/poVQUg5
via IFTTT

پیر، 5 مئی، 2025

کبھی پوپ تو کبھی ’بدی کی علامت‘: ٹرمپ کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر پر تنقید کیوں؟

0 comments
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے صدارتی دور میں سوشل میڈیا پر وائٹ ہاؤس کا آفیشل اکاؤنٹس اپنے غیر روایتی انداز سے لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ مگر بظاہر مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ٹرمپ کی دو تصاویر تنقید کا سبب بن رہی ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/QEgxWDM
via IFTTT

انڈیا اور پاکستان کے درمیان پانی کے مسئلے پر جنگ کا خطرہ کتنا حقیقی ہے؟

0 comments
انڈیا کے آبی وسائل کے وزیر نے متنبہ کیا ہے کہ پاکستان کو ’ایک قطرہ پانی بھی نہیں ملے گا‘ جبکہ پاکستان کے وزیر دفاع نے جواباً کہا کہ دریاؤں کا رُخ موڑنے والی تعمیرات کو تباہ کیا جا سکتا ہے۔ ایسے میں اب یہ سوال زور پکڑ رہا ہے کہ کیا جنوبی ایشیا میں اگلا تنازع علاقے یا مذہب پر نہیں بلکہ پانی پر ہو گا؟

from BBC News اردو https://ift.tt/xCSWhYB
via IFTTT

اتوار، 4 مئی، 2025

چینی کاروبار ٹرمپ کی ٹیرف جنگ کے خلاف ڈٹ گئے: ’ہمارے پاس امریکہ کے متبادل ممالک موجود ہیں‘

0 comments
امریکہ اب بھی اپنی گھریلو مانگ کو پورا کرنے کے لیے چینی مینوفیکچرنگ پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ فون، کمپیوٹر، سیمی کنڈکٹرز، فرنیچر، کپڑے اور یقیناً کھلونے ہی نہیں بلکہ امریکی درآمدات کا اگر جائزہ لیا جائے تو صرف چین میں تیار کردہ الیکٹرانکس اور مشینری کا حصہ ہی 50 فیصد سے زیادہ ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/2mwniOr
via IFTTT

’میرے والد برہمن تھے مگر والدہ کہتی تھیں ڈر لگے تو یا علی مدد بول لیا کرو‘

0 comments
فلم ڈائریکٹر اور رائٹر مہیش بھٹ نے حال ہی میں بی بی سی کو ایک انٹرویو میں اپنے فلمی کیرئیر اور خاص کر کے اپنی نجی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/5tMJdlK
via IFTTT

ہفتہ، 3 مئی، 2025

صلاح الدین ایوبی سے نتن یاہو تک: شامی دروز فرقہ جس کے ’تحفظ‘ کے لیے اسرائیل نے دمشق میں بمباری کی

0 comments
دسمبر 2024 میں اسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام کی دروز اقلیت کے مستقبل کے حوالے سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔ شام کے دروز افراد کا ’دفاع کرنے‘ کے اسرائیلی دعوؤں اور جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی دراندازی نے اس برادری کی صورتحال کو مزید الجھا دیا ہے۔ تو ہم شام کی دروز اقلیت کے بارے میں کیا جانتے ہیں، اور نئی حکومت سے ان کے خدشات کیا ہیں؟

from BBC News اردو https://ift.tt/TuWNlcA
via IFTTT

کیا انڈین فضائی حدود کی بندش سے پاکستانی ایئرلائنز متاثر ہوں گی؟

0 comments
پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں نے اپنی اپنی فضائی حدودد کو ایک دوسرے کی پروازوں کے لیے بند کر دیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/FRhCB1j
via IFTTT

جمعہ، 2 مئی، 2025

روزگار کے لیے ’صحت کو خطرے میں ڈالنے والے گولڈن اور سلور مین‘

0 comments
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سنہری اور چاندی کے رنگ کے کپڑے پہنے اپنے ہاتھوں اور چہرے کو رنگ کر چوک چوراہوں میں گولڈن اور سلور مین روزگار کمانے کی کوشش میں رہتے ہیں۔ مگر ان میں سے اکثر شاید اس سپرے پینٹ کے مضر اثرات سے انجان ہیں لیکن جو یہ سب جانتے بھی ہیں وہ حالات کے ہاتھوں مجبور ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/moflVOT
via IFTTT

یومِ مزدور: پاکستان میں کم از کم اجرت کا قانون کیا ہے اور اس پر عملدرآمد کیسے یقینی بنایا جائے؟

0 comments
پاکستان میں لاکھوں ایسے مزدور، غیر ہنرمند، نیم ہنرمند اور ہنرمند افراد ہیں جو مختلف شعبوں اور اداروں میں حکومت کی جانب سے مقررہ اجرت سے کم پر کام کر رہے ہیں۔ اس قانون پر عملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا ہے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/uSYZ5OG
via IFTTT

جمعرات، 1 مئی، 2025

حسین الشیخ: دس سال اسرائیلی جیلوں میں رہنے والے فلسطینی رہنما جو محمود عباس کی جگہ لے سکتے ہیں

0 comments
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے صدر محمود عباس کی تجویز منظور کرتے ہوئے عباس حسین الشیخ کو ایگزیکٹیو کمیٹی کا وائس چیئرمین اور پی ایل او کا نائب صدر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/GeKsfLd
via IFTTT

پل پر پڑا جوتا، چیخیں اور ایک لاکٹ: پنجاب پولیس نے ’غیرت کے نام‘ پر ہونے والے قتل کا سراغ کیسے لگایا

0 comments
جب رابعہ بی بی کی والدہ نے انھیں شوہر کے ساتھ دلہن کی طرح تیار کرنے کے بعد گلے میں لاکٹ ڈال کر روانہ کیا تو یہ خیال تک نہیں آیا ہو گا کہ چند ہی دن بعد اسی لاکٹ کی مدد سے رابعہ کی لاش کی شناخت کرنا ہو گی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/1ZV0Ahb
via IFTTT