جمعرات، 31 جولائی، 2025

چینی کی قیمت میں اضافے سے شوگر ملوں کو 300 ارب روپے کا منافع، ان ملز کے مالکان کون ہیں؟

0 comments
چینی کا نام کھانے پینے تک محدود نہیں بلکہ اسے پاکستانی سیاست، اس میں سرگرم اہم شخصیات اور خاندانوں سے بھی جوڑا جاتا ہے۔ اس رپورٹ میں جانتے ہیں کہ پاکستان میں کتنی شوگر ملز ہیں، ان کے مالکان کون ہیں اور کیا شوگر انڈسٹری حکومتی فیصلوں پر اثرانداز ہوتی ہے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/80TJANM
via IFTTT

بدھ، 30 جولائی، 2025

اشرف پہلوی: ’مغربی سوچ کی حامل‘ شہزادی جنھوں نے امریکی و برطانوی ایجنسیوں کے تعاون سے فوجی بغاوت کروا کر ایران کی حکومت گرائی

0 comments
فوجی کمان دار رضا پہلوی، جو بعد میں شاہِ ایران بنے اور تاج الملوک کے ہاں اپنے بھائی محمد رضا کے پانچ گھنٹے بعد 26 اکتوبر 1919 کو پیدا ہونے والی اشرف الملوک پہلوی طاقت کے اس کھیل میں ایک فیصلہ کن کھلاڑی تھیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/vY8M7aj
via IFTTT

انڈین پارلیمان میں ’آپریشن سندور‘ پر بحث اور حکومتی وضاحتوں سے جنم لیتے نئے سوال: ’اگر پاکستان واقعی گھٹنے ٹیکنے کو تیار تھا، تو آپ کیوں جھکے؟‘

0 comments
22 اپریل کو انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر شدت پسندوں کے حملے اور اس کے تناظر میں مئی کے اوائل میں انڈیا اور پاکستان کے بیچ فضائی جھڑپوں کو تقریباً تین ماہ ہونے کو ہیں لیکن انڈیا میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکمراں جماعت سے اِس ضمن میں پوچھے گئے سوالات تاحال جواب طلب ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/GCNxsu5
via IFTTT

منگل، 29 جولائی، 2025

اربعین: پاکستانی زائرین کے بذریعہ سڑک ایران،عراق جانے پر پابندی، حکومت سکیورٹی دینے میں ناکام کیوں؟

0 comments
حکومتِ پاکستان نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ’اربعین‘ کے موقع پر زائرین کے بذریعہ سڑک عراق و ایران جانے پر پابندی عائد کر دی ہے جس سے لاکھوں افراد کا رواں برس زیارت کا خواب ممکن نہیں ہو سکے گا۔ زائرین، ٹور آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس سبھی اس فیصلے پر پریشان ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/op2Ej8u
via IFTTT

تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ کے سامنے فائرنگ کے واقعے میں پانچ افراد کی ہلاکت: صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، بیرسٹر سیف

0 comments
صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقوں، ٹانک اور ضلع خیبر کی وادی تیراہ، میں دو بچیوں کی ہلاکت اور اِن واقعات کے خلاف احتجاج کے دوران کم از کم مزید پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد ان علاقوں میں حالات تاحال کشیدہ ہیں۔ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لیے سیاسی اتحاد اور قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگے آج ان علاقوں کے دورے کریں گے جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے ان واقعات پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/qguXJjW
via IFTTT

پیر، 28 جولائی، 2025

فرانس کے ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلہ سے برطانیہ پر دباؤ میں اضافہ کیوں ہوا ہے؟

0 comments
فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اپنے ارادے کے اعلان نے برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر پر اُن کی پیروی کرنے یعنی کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے لیے دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/NMFK4O8
via IFTTT

اتوار، 27 جولائی، 2025

غزہ کی ’آنکھیں اور کان‘ بننے والے صحافی بھی بھوک کا شکار: ’زیادہ کام نہیں کر پاتا کیونکہ مجھے چکر آنے لگتے ہیں‘

0 comments
غزہ میں موجود فلسطینی صحافیوں نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وہ کس طرح اپنے خاندانوں کا پیٹ پالنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور اکثر ان کے دو یا اس سے بھی زیادہ دن بغیر کچھ کھائے گزر جاتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/puVwcBk
via IFTTT

تاج الدین احمد: بنگلہ دیش کے پہلے وزیر اعظم جنھوں نے موت سے قبل نماز پڑھنے کی اجازت مانگی

0 comments
جب شیخ مجیب پاکستانی جیل سے رہا ہوئے اور ڈھاکہ پہنچے تو قائم مقام وزیراعظم تاج الدین احمد لاکھوں لوگوں کے ساتھ ان کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/AlLCGeq
via IFTTT

ہفتہ، 26 جولائی، 2025

’ریڑھ کی ہڈی‘ سے ’اڑتے تابوت‘ کے لقب تک: مگ-21 لڑاکا طیاروں کی ریٹائرمنٹ اور انڈین فضائیہ کو جنگی جہازوں کی غیر معمولی کمی کا سامنا

0 comments
گذشتہ 62 برس میں پرواز کے دوران 200 سے زیادہ مگ 21 حادثے میں تباہ ہوئے اور ان میں کم ازکم 170 پائلٹ ہلاک ہوئے جس کے سبب اسے ’فلائنگ کافن‘ یا ’اڑتے تابوت‘ کا بھی نام دیا گیا تھا۔ لیکن اس وقت سب سے اہم سوال یہ ہے کہ ان کی کمی کیسے پوری ہو گی؟

from BBC News اردو https://ift.tt/FEkpLdh
via IFTTT

بلوچستان وائرل ویڈیو میں قتل ہونے والی خاتون کی والدہ گرفتار، دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

0 comments
کوئٹہ کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے جمعرات کے دن بلوچستان کے علاقے ڈگاری میں غیرت کے نام پر قتل کر دی جانے والی خاتون کی والدہ کو دو روزہ ریمانڈ پر سیریس کرائم انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کرنے کی منظوری دی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/zEZOD4b
via IFTTT

جمعہ، 25 جولائی، 2025

پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں: کیا عمران خان کی جماعت کے اندر یا باہر کچھ تبدیل ہونے والا ہے؟

0 comments
حالیہ مقدمات میں فیصلوں کے بعد بہت سے لوگ پاکستان میں یہ سوال پوچھتے نظر آ رہے ہیں کہ کیا شاہ محمود قریشی باقی مقدمات میں بھی بری ہو سکتے ہیں اور اگر واقعی ایسا ہوتا ہے تو کیا وہ پی ٹی آئی کے اندر یا باہر کوئی سیاسی کردار ادا کر سکتے ہیں؟ ساتھ ہی سوال یہ بھی ہے کہ حالیہ فیصلوں کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو ہونے والی سزاؤں سے کیا سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت کی سیاست پر کوئی فرق پڑے گا؟

from BBC News اردو https://ift.tt/U1T2bAS
via IFTTT

سوئٹزرلینڈ کے پاس سب سے زیادہ جوہری بنکر کیوں ہیں؟ جنھیں وہ مزید جدید بنانا چاہتا ہے

0 comments
88 لاکھ آبادی والے سوئٹزرلینڈ میں آبادی کے تناسب سے سب سے زیادہ 370،000 سے زیادہ بنکرز موجود ہیں۔ جن میں پناہ گزینوں اور غیر ملکیوں سمیت سب شہریوں کو جان بچانے کے لیے جانے کی اجازت ہے جو انھیں جوہری ہتھیاروں کے مضر اثرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/kEr0OFp
via IFTTT

جمعرات، 24 جولائی، 2025

ٹرمپ کی ناراضی اور غزہ میں ہونے والے جنگی جرائم جنھیں نظر انداز کرنا اسرائیل کے اتحادیوں کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے

0 comments
اسرائیل کے دوست کم ہوتے جا رہے ہیں۔ وہ اتحادی جنھوں نے سات اکتوبر کے حملے کے فوری بعد اسرائیل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا غزہ میں روا رکھے جانے والے رویے کی وجہ سے صبر کھوتے چلے جا رہے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/2QObHqL
via IFTTT

بدھ، 23 جولائی، 2025

موزمبیق میں آٹھ ماہ سے پھنسے کارگو جہاز کے پاکستانی کپتان: ’ہمارا حوصلہ جواب دے چکا ہے، ہمیں فوری مدد چاہیے‘

0 comments
افریقی ملک موزمبیق کے ساحل کے قریب کئی ماہ سے 'گیس فالکن' نامی کارگو جہاز موجود ہے۔ ایل پی جی گیس کے کارگو سے لدے اس بحری جہاز کی منزل زمبابوے تھی تاہم اسے موزمبیق کے حکام کی جانب سے ساحلی شہر بیئرا کے قریب اپنی تحویل میں لے لیا گیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/aCUJcfN
via IFTTT

منگل، 22 جولائی، 2025

’ہم واپس جائیں گے، چاہے السویدا ہمارا قبرستان بن جائے‘: شام میں دروز اور بدو جنگجوؤں کی خونیں جھڑپوں کے بعد غیر یقینی

0 comments
جنوبی شام میں السویدا شہر کے باہر موجود بدو جنگجو دروز برادری کے ساتھ جنگ بندی کو قائم رکھے ہوئے ہیں تاہم وہ جھڑپوں کی بحالی کے امکان کو مکمل طور پر رد بھی نہیں کرتے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/AIzH9Ly
via IFTTT

صاف گوئی کے لیے مشہور نصیر الدین شاہ کی کہانی جو اپنی پہلی فلم کی ریلیز پر اداس تھے

0 comments
نصیرالدین شاہ بالی وڈ کے تجربہ کار اداکار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ مگر اپنی اداکاری کے علاوہ وہ انڈین معاشرے، سیاست اور سینیما پر تبصروں کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/LyapGjF
via IFTTT

انڈیا کے وزیر خارجہ کا پانچ سال میں چین کا پہلا دورہ کیا پاکستان سمیت امریکہ اور روس کے لیے بھی ایک پیغام ہے؟

0 comments
جے شنکر کا دورہ چین صرف ایک سفارتی دورہ نہیں بلکہ کئی اہم سوالات کو بھی جنم دیتا ہے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس نے سوال اٹھایا کہ ’پاکستان کی حمایت کرنے والے چین کے پاس جانے کی کیا ضرورت ہے؟‘

from BBC News اردو https://ift.tt/83AuGab
via IFTTT

پیر، 21 جولائی، 2025

پہلگام حملے کے بعد سیاحت اور کوہ پیمائی پر پابندیاں: انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر کے کوہ پیماؤں کے لیے جذباتی اور معاشی نقصان

0 comments
گذشتہ چند برسوں کے دوران انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے نوجوانوں میں کشمیر کے پہاڑوں کو سر کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھا ہے۔ حکومت نے کئی نئے سیاحتی مقامات کو ڈیولپ کیا جن میں کپوارہ کی بنگس ویلی اور بڈگام کی دُودھ پتھری شامل ہیں۔ لیکن پھر پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد پہاڑی چوٹیوں اور وادیوں میں کوہ پیمائی پر پابندی عائد کردی گئی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/8pk92Hj
via IFTTT

نسوار کی طرح استعمال ہونے والے’نکوٹین پاؤچ‘ جن کی لت طالب علموں کے مسوڑھے تباہ کر رہی ہے

0 comments
اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2022 میں 16 سے 24 سال کے افراد میں سنس یا نسوار کا استعمال ایک فیصد سے بھی کم تھا جبکہ سنہ 2024 میں یہ بڑھ کر 3.6 فیصد ہو گیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/uaR1gkA
via IFTTT

اتوار، 20 جولائی، 2025

2026 میں سدھو موسے والا کے لائیو کنسرٹ کا اعلان: گلوکار کی موت کے بعد یہ کیسے ممکن ہوگا؟

0 comments
سدھو موسے والا کے مداح اس خبر کو لے کر پرجوش بھی ہیں اور حیران بھی کہ جو شخص اس دنیا میں موجود ہی نہیں، اس کا ورلڈ ٹور آخر کیسے ممکن ہے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/PrpiA2x
via IFTTT

ویتنام میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 34 سیاح ہلاک

0 comments
ویتنام میں سیاحوں کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 34 افراد ہلاک جبکہ متعدد تاحال لاپتا ہیں۔ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/AGOCkMu
via IFTTT

بنگلہ دیش کا نریندر مودی کو 25 من آموں کا تحفہ: کیا ’مینگو ڈپلومیسی‘ تلخ تعلقات میں مٹھاس لے آئے گی؟

0 comments
آم دنیا کے اس حصے میں صرف ایک مزیدار پھل نہیں ہے۔ آم کی ٹوکری اسرار، سیاست، دشمنی اور سفارت کاری میں گھری ہوئی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/Q4GSg6K
via IFTTT

ہفتہ، 19 جولائی، 2025

’سپیس رینجرز‘: جدید ترین امریکی فوجی یونٹ دنیا میں کہیں سے بھی داغے جانے والے میزائلوں کو کیسے ٹریک کرتا ہے؟

0 comments
حال ہی میں ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کیے جانے والے امریکی آپریشن ’مڈ نائٹ ہیمر‘ سے اس بات کی جھلک ملتی ہے کہ امریکی خلائی فورس کیا کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بی بی سی وہ پہلا ادارہ ہے جسے امریکی خلائی فورس کے میزائل وارننگ اور ٹریکنگ آپریشن روم کے اندر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/9P4bRD2
via IFTTT

’کیا شادی کے لیے تیار ہو؟‘: جب ایرانی یہودی پاکستان کے راستے دوسرے ملکوں کو فرار ہوئے

0 comments
'ایران کے یہودی: ایک جدید تاریخ' کے عنوان کے تحت اپنی تحقیق میں رحیمیان بتاتے ہیں کہ سنہ 1978 تک ایران میں تقریباً 80,000 یہودی تھے۔ ان میں زیادہ تر تہران میں رہتے تھےجہاں تقریباً 30 عبادت گاہیں تھیں، سرگرم سماجی اور ثقافتی تنظیمیں تھیں اور یہودی سکول تھے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/LTkAdVJ
via IFTTT

جمعہ، 18 جولائی، 2025

بگرام ایئر بیس کی سیٹلائٹ تصاویر کا موازنہ: افغانستان میں دو سپر پاورز کا فوجی اڈہ جس پر ٹرمپ کے مطابق اب ’چین قابض ہے‘

0 comments
بی بی سی نے سیٹیلائٹ کی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے اس اڈے کا قریب سے جائزہ لیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا اس بڑے فوجی اڈے میں تبدیلیاں افغانستان میں چینی موجودگی کا ثبوت ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/vQfsyqB
via IFTTT

جمعرات، 17 جولائی، 2025

یوٹیوب کی نئی پالیسی کا یوٹیوبرز اور مونیٹائزیشن پر کیا اثر پڑے گا؟

0 comments
اگر کسی شہر پر میزائل گراتے ہوئے دکھایا جاتا ہے تو اس صورت میں یہ بتانا ہوگا کہ یہ سب مواد اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/XRoYFx3
via IFTTT

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب میں 24 گھنٹوں میں 33 افراد ہلاک

0 comments
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق، اسلام آباد، راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان، پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 33 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/8SJbOA4
via IFTTT

اپنی بیٹی کو قتل کرنے والے ایک جوڑے کی الجھن، جھوٹ اور فریب سے بھرپور ڈرامائی زندگی کی کہانی

0 comments
یہ کہانی کونسٹینس مارٹن اور مارک گورڈن کے ملاپ، پھر انتشار کا شکار ہونے اور بالآخر ایک سانحے پر جا کر ختم ہوئی۔ اس کا آغاز دوسری عالمی جنگ کے کچھ عرصے بعد ہوتا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/ne8CDNq
via IFTTT

بدھ، 16 جولائی، 2025

آرٹیفیشل انٹیلیجنس ہمارے پینے کے پانی کے لیے کتنا بڑا خطرہ ہے؟

0 comments
مصنوعی ذہانت یا اے آئی کا استعمال بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ لیکن یہ ٹیکنالوجی بھی مشکلات سے خالی نہیں۔ نہ صرف اے آئی جنریشن میں استعمال ہونے والے کمپیوٹرز کی کولنگ (ٹھنڈا کرنے) کے لیے بلکہ اس کے لیے درکار بجلی بنانے میں بھی بے تحاشہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/UZ0RYuO
via IFTTT

اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران عرب ممالک کا اعتماد دوبارہ کیسے جیت رہا ہے؟

0 comments
ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد خلیجی عرب ممالک نے توقعات کے برعکس ایران سے تعلقات میں تسلسل اور استحکام کی پالیسی برقرار رکھی، حالانکہ ایران نے قطر میں العدید ایئر بیس پر حملہ کیا جو جنگ کا اہم موڑ تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/fo4IcY1
via IFTTT

منگل، 15 جولائی، 2025

کراچی کی تنگ گلیوں میں کثیرالمنزلہ مخدوش عمارتیں اور ’پگڑی‘ کا نظام: ’اب سر پر چھت نہیں رہی، اِس بڑھاپے میں کہاں جاؤں‘

0 comments
کراچی کے علاقے لیاری میں کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک جبکہ بہت سے بےگھر ہوئے ہیں۔ پاکستان کے اس سب سے بڑے شہر کی تنگ گلیوں میں درجنوں ایسی خستہ حال عمارتیں ہیں جن کا ریکارڈ تک حکام کے پاس دستیاب نہیں ہے۔ مگر اس سب کی وجوہات کیا ہیں؟

from BBC News اردو https://ift.tt/p4RlwGy
via IFTTT

محمد بن سلمان کا غیرملکیوں کو سعودی عرب میں پراپرٹی خریدنے کی اجازت دینے کا فیصلہ، اس فیصلے کے سعودی معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

0 comments
ماضی میں غیرملکیوں کو سعودی عرب میں صرف رہائشی پراپرٹی خریدنے کی اجازت تھی۔ تاہم نئے ترمیمی قانون کے مطابق اب غیرملکی سعودی عرب میں کمرشل اور انڈسٹریل پراپرٹی بھی خرید سکیں گے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/B4ndlLF
via IFTTT

گھنے جنگل میں واقع قدرتی غار سے 40 سالہ روسی خاتون اور دو بچیاں بازیاب: ’خاتون نے بتایا کہ بھگوان نے مراقبے کے لیے انھیں یہاں بھیجا‘

0 comments
کرناٹک پولیس نے 40 سالہ روسی خاتون نینا کوٹینا عرف موہی کو ان کی دو بچیوں چھ سالہ پریرنا اور چار سالہ اما کے ساتھ ایک جنگل سے نکالا ہے جہاں وہ تقریبا دو ہفتوں سے رہائش پزیر تھیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/AYCpaQ8
via IFTTT

انڈیا کے ’26 منزلہ عمارت جتنے طویل‘ اور اربوں روپے مالیت کے نئے جنگی جہاز ’ارنالہ‘ میں خاص کیا ہے؟

0 comments
’آئی این ایس ارنالہ‘ انڈیا کا نیا، جدید ترین اور مقامی طور پر تیارہ کردہ جنگی جہاز ہے۔ آبدوزوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والا یہ جنگی جہاز انڈین بحریہ کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/bt6Ri1o
via IFTTT

پیر، 14 جولائی، 2025

افغان ڈرائیورز کا گاڑیوں میں ایئر کولرز نصب کرنے کا انوکھا عمل: ’دن میں دو مرتبہ پانی بھرنا پڑتا ہے۔۔۔ لیکن پوری گاڑی ٹھنڈی ہو جاتی ہے‘

0 comments
افغانستان میں سخت گرمی میں ٹیکسیوں کی چھٹوں پر ایک ڈبہ رکھا ہوا نظر آتا ہے جس میں ایک بڑا سا پائپ بھی لگا ہوا ہوتا ہے۔ یہ دراصل ہاتھ سے بنائے گئے ایئر کولرز ہیں جنھیں ڈرائیوروں شدید گرمی میں اپنی ٹیکسیوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/RhDtSTM
via IFTTT

اتوار، 13 جولائی، 2025

پاکستانی اداکاراؤں کی کئی روز پرانی تعفّن زدہ لاشیں اور شوبز میں احساس تنہائی: ساتھی فنکار کیا کر سکتے ہیں؟

0 comments
ایک ماہ میں دو پاکستانی اداکاراؤں کی کئی روز پرانی لاشیں ملنے کے بعد نہ صرف عام لوگ بلکہ خود شو بز کے شخصیات نہ صرف خود صدمے میں ہیں بلکہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے ان کڑے سوالوں کا سامنا کر رہے ہیں کہ وہ کیا کر رہے تھے؟ وہ اپنے ساتھ کام کرنے والوں کی غیر موجودگی سے کیسے بے خبر رہے؟ کیا ایسا کوئی بھی نہیں تھا جو ان سے رابطے میں رہتا؟

from BBC News اردو https://ift.tt/vEytzbg
via IFTTT

حمیرا اصغر کی لاہور میں تدفین: اداکارہ کی موت سے جڑے اہم سوالوں کے جواب

0 comments
عمارت کا داخلی دروازہ کافی تگ و دو کے بعد کھلوا کر جب ہم تیسری منزل پر پہنچے تو وہاں حمیرا کے اپارٹمنٹ کے دروازے کے باہر ایک زرد پٹی موجود تھی جس پر اردو میں لکھا تھا: ’خبردار، اس سے آگے جانا منع ہے۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/OvCZ7i6
via IFTTT

ہفتہ، 12 جولائی، 2025

’میرا بیٹا بے گناہ تھا، اسے کیوں مارا گیا‘: ژوب میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو مسافر جنھیں بسوں سے اتار کر قتل کیا گیا

0 comments
بلوچستان کے ضلع ژوب میں نامعلوم مسلح افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو مسافروں کو دو بسوں سے اتار کر قتل کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/l6vhVan
via IFTTT

جمعہ، 11 جولائی، 2025

’اب تین محاذوں سے خطرہ ہے‘: چین، پاکستان اور بنگلہ دیش کا ابھرتا ہوا اتحاد اور جنرل انیل چوہان کی تشویش

0 comments
انڈیا میں دفاعی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ بدلتے ہوئے علاقائی تناظر میں انڈیا کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ جنرل چوہان نے کہا ہے کہ ’چین، پاکستان اور بنگلہ دیش کے آپس میں جڑے ہوئے مفادات سیکورٹی خدشات کو بڑھا رہے ہیں۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/M0iAIOY
via IFTTT

سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کا واقعہ: ریسکیو اہلکار کتنی دیر میں پہنچے اور اب سوات میں کیا ہو رہا ہے؟

0 comments
سوات میں ماحول اب بھی سوگوار ہے۔ تجاوزات ہٹائی جا رہی ہیں، آگہی مہم چلائی جا رہی ہے اور لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ دریا سے دور رہیں لیکن اہم سوال یہ ہے کہ کیا اب اس طرح کے واقعات پیش نہیں آئیں گے؟

from BBC News اردو https://ift.tt/1fejKo9
via IFTTT

جمعرات، 10 جولائی، 2025

برطرفی کے چند گھنٹوں بعد ہی ٹرانسپورٹ وزیر کی پراسرار موت روس کی سیاسی اشرافیہ کے لیے ’ایک انتباہ‘؟

0 comments
سوموار کی صبح روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے وزیر ٹرانسپورٹ کو برطرف کر دیا۔ اور دوپہر تک وہ مر چکے تھے۔ ان کی لاش ماسکو کے باہر ایک پارک میں ملی۔ سر میں گولی کا زخم تھا۔

from BBC News اردو https://ift.tt/BRqbro3
via IFTTT

قاسم اور سلیمان: عمران خان کے بیٹوں کا بینظیر بھٹو، مریم نواز سے موازنہ اور ’موروثی سیاست‘

0 comments
تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ’علیمہ خان نے بتایا ہے کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیوں کہ کئی ماہ سے ان کا اپنے والد سے رابطہ نہیں کروایا گیا ہے۔‘

from BBC News اردو https://ift.tt/CTZuRv3
via IFTTT

بدھ، 9 جولائی، 2025

پاکستان کا درآمدی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے کا فیصلہ: کیا قیمتیں کم ہوں گی یا صرف امیر طبقے کو فائدہ پہنچے گا؟

0 comments
پاکستان میں وفاقی حکومت نے درآمدات پر کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی کم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے 600 سے زائد درآمدی اشیا کے سستے ہونے کا امکان ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اس فیصلے سے معیشت کو کتنا فائدہ ہوگا اور کیا عام لوگ بھی اس سے مستفید ہوں گے یا فائدہ صرف امیر طبقے تک محدود رہے گا؟

from BBC News اردو https://ift.tt/YELHnD3
via IFTTT

منگل، 8 جولائی، 2025

لیاری میں پانچ منزلہ عمارت گرنے سے 27 ہلاکتیں: سندھ حکومت کا متاثرین کو فی کس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان

0 comments
ریسکیو حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے 27 افراد میں سے 20 کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے اور یہ ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔ تاہم ریسیکو 1122 کے حکام کے مطابق اس حادثے میں ایک تین ماہ کی بچی حیران کن طور پر محفوظ رہی جسے صرف معمولی خراشیں آئی ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/H8rFIqQ
via IFTTT

پیر، 7 جولائی، 2025

سیف علی خان کی 15 ہزار کروڑ کی جائیداد اور ’اینیمی پراپرٹی ایکٹ‘ کا تنازع: عدالت کا ایک سال کے اندر فیصلے کا حکم

0 comments
انڈین خبررساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق گذشتہ ہفتے عدالت عالیہ نے سیف علی خان اور ان کے خاندان کو بھوپال کے سابق حکمرانوں سے وراثت میں ملنے والی تقریبا 15,000 کروڑ روپے کی جائیداد پر ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو ایک طرف رکھتے ہوئے اس کیس کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/2gZSd6A
via IFTTT

دلائی لاما کی 90ویں سالگرہ: بدھ مت کے روحانی پیشوا جو چین کے خلاف خود اپنے جانشین کا اعلان کرنا چاہتے ہیں

0 comments
بدھ مذہب کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے اپنی 90ویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ انھیں 130 سال کی عمر سے بھی زیادہ عرصے تک زندہ رہنے کی امید ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/94gkmUG
via IFTTT

اتوار، 6 جولائی، 2025

شام کی نئی ریاستی علامت میں ایک عقاب اور تین ستاروں کی کہانی

0 comments
شام میں عبوری حکومت نے اقتدار میں آنے اور سابق صدر بشار الاسد کو گذشتہ سال کے آخر میں معزول کرنے کے سات ماہ بعد ملک کی نئی ریاستی علامت متعارف کرائی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/w53KZQY
via IFTTT

ٹرمپ کا ’بِگ بیوٹی فل بجٹ‘ اور 370 کھرب ڈالر امریکی قرض: کیا عالمی کرنسی خطرے میں پڑ سکتی ہے؟

0 comments
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’بگ بیوٹیفل بجٹ‘ بل کی کانگریس میں منظوری پر خوشی ظاہر کی ہے۔ لیکن عالمی قرضوں پر انحصار کی امریکی پالیسی کتنی پائیدار ہو گی، یہ بحث ایک بار پھر سر اٹھانے لگی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/5GxYDho
via IFTTT

ہفتہ، 5 جولائی، 2025

پاکستان میں 25 سال بعد مائیکرو سافٹ کا دفتر کیوں بند ہو رہا ہے؟

0 comments
ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی مائیکرو سافٹ نے دنیا بھر سے تقریباً نو ہزار ملازمتیں ختم کرنے کی تصدیق کی ہے۔ یہ رواں سال مائیکرو سافٹ میں نوکریوں میں کٹوتی کی نئی لہر ہے اور اس اقدام سے کئی ملکوں کی طرح پاکستان میں مائیکروسافٹ کے ملازمین بھی متاثر ہوں گے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/CtzXPFG
via IFTTT

جمعہ، 4 جولائی، 2025

انڈیا میں شاہد آفریدی سے منسوب جعلی پیغام اور یوٹیوب پر ٹرینڈ ہوتے پاکستانی ڈراموں پر بحث

0 comments
انڈیا میں بعض پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بحال ہوئی ہے جن پر اپریل کے دوران پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/vN80ymq
via IFTTT

جمعرات، 3 جولائی، 2025

’کانٹا لگا گرل‘: شیفالی کی اچانک موت کے بعد بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے والے طریقہ علاج پر بحث

0 comments
بالی وڈ کے معروف گیت 'کانٹا لگا' کی ری مکس سے مشہور ہونے والی ماڈل اور اداکارہ شیفالی جری والا کی محض 42 سال کی عمر میں اچانک موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن ان کے بار ے میں بہت سی باتیں کی جا رہی ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/KHZXh5R
via IFTTT

کیا حالیہ تنازع کے دوران ایران نے واقعی جدید ترین اسرائیلی ایف-35 طیاروں کو مار گرایا تھا؟

0 comments
بعض ماہرین کا ماننا ہے کہ ایران کی جانب سے ایف-35 جیسے جدید طیارے پر خاص توجہ دینے اور اسے مار گرانے کے دعوے کی وجہ صرف ایک جنگی طیارے کو نشانہ بنانا نہیں، بلکہ اسرائیل کی فضائی برتری کی علامت اور اس کے ’پیشگی حملے‘ کے دفاعی نظریے کو چیلنج کرنا ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/YO7Zm3x
via IFTTT

بدھ، 2 جولائی، 2025

15 برسوں میں ایک ارب مسافروں کو منزل پر پہنچانے والا ’787 ڈریم لائنر‘: ’محفوظ ترین‘ سمجھے جانے کے باوجود اس طیارے سے متعلق خدشات کیوں ہیں؟

0 comments
’787 ڈریم لائنر‘ تقریباً ڈیڑھ دہائی تک بغیر کسی بڑے حادثے یا ایک بھی ہلاکت کے دنیا بھر میں پرواز کرتا رہا ہے۔ بوئنگ کے مطابق اس عرصے میں اس طیارے نے ایک ارب سے زائد مسافروں کو محفوظ سفر کی سہولت فراہم کی۔ اس وقت دنیا بھر میں 1,100 سے زیادہ ’787 ڈریم لائنر‘ طیارے سروس میں ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/5asJvOW
via IFTTT

مردوں کو سیکس سے متعلق خواب کیوں آتے ہیں اور کیا نیند کے دوران احتلام ہونا مردانہ بانجھ پن کی علامت ہو سکتا ہے؟

0 comments
نیند کے دوران احتلام یا انزال کے بارے میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں اور بہت سے مردوں کا خیال ہے کہ نیند کے دوران احتلام ہونا مردوں میں بانجھ پن یا سپرمز کی کم تعداد کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہے۔

from BBC News اردو https://ift.tt/BxFXMgO
via IFTTT

مکہ اور مدینہ میں آباد طاقتور یہودی اور مسیحی قبائل کا عروج و زوال: مسلمانوں کے مقدس ترین شہر اسلام سے قبل کیسے تھے؟

0 comments
مؤرخ السمھودی اپنی کتاب میں اوس اور خزرج اور یثرب میں آباد دیگر یہودی قبائل کے درمیان اتحاد کے بارے میں لکھتے ہیں کہ یہ اتحاد تب تک قائم رہا جب تک دونوں یمنی قبائل کو بڑی اہمیت اور بہت زیادہ دولت حاصل نہیں ہو گئی۔ اس کے بعد، بنو قریظہ اور بنو نضیر کو خدشہ پیدا ہوا کہ اوس اور خزرج کا اثر و رسوخ بڑھ جائے گا اس لیے انھوں نے اس اتحاد توڑنے کی کوشش کی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/FigP1sQ
via IFTTT

منگل، 1 جولائی، 2025

مائیکرو فنانس کمپنیوں کے قرضوں کے چنگل میں پھنسی خواتین: ’مجھے ایک قرض ادا کرنے کے لیے سات اور قرض لینے پڑے‘

0 comments
مائیکرو فنانس کمپنیوں کی ایسی پیشکشوں کے لالچ میں بہت سے خاندان نہ صرف ایک بلکہ متعدد قرضوں کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔

from BBC News اردو https://ift.tt/lNH2kuS
via IFTTT

دبئی میں ہوٹل سے غائب ہونے والے برطانوی شہری کے ایئرپوڈز پنجاب پولیس نے جہلم سے کیسے برآمد کیے؟

0 comments
دبئی کے ہوٹل میں ایک برطانوی شہری مائلز کے ایپل کے ایئر پوڈز گم ہونے کے تقریباً ایک سال بعد ان کی لوکیشن پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں پائی گئی۔

from BBC News اردو https://ift.tt/K9TzJMR
via IFTTT