جمعرات، 31 مئی، 2018

دنیا کی سب سے مہنگی موٹرسائیکل؛ قیمت 19 کروڑ روپے (ضیاء مغل)

0 comments

 واشنگٹن: دنیا کی اس سب سے مہنگی موٹربائیک کو ہارلے ڈیوڈسن بلیو ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے جس کی قیمت 19 لاکھ ڈالر یعنی 19 کروڑ روپے ہے۔ 

موٹرسائیکل کے ساتھ سوئٹزرلینڈ کی دو عدد بوکارر گھڑیاں اور ہیرے کی ایک خوبصورت انگوٹھی بھی دی جارہی ہے، موٹرسائیکل میں 360 ہیرے جڑے ہیں اور تمام نٹ بولٹس اور اسکریو پر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔ بائیک میں شیشے کا ایک خوبصورت بلبلہ ہے جس کے اندر آپ قیمتی انگوٹھی اور دونوں گھڑیاں سجا کر رکھ سکتے ہیں۔ موٹرسائیکل پر بنا یہ زیور کا ڈبہ پوری بائیک کی تھرتھراہٹ اور جھٹکوں سے محفوظ رہتا ہے اور یوں آپکی قیمتی گھڑی کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔

موٹرسائیکل کے بہت سے حصوں کو ماہرین نے ہاتھوں سے جوڑا ہے اور کئی پرزے ماہر کاریگروں نے خود بنائے ہیں جس میں 2500 گھنٹے کی محنت صرف ہوئی ہے۔ موٹرسائیکل کے ایک ایک پرزے کو ہاتھوں سے ڈھالا، ویلڈ اور پالش کیا گیا ہے۔

انجن کور پر ایک بڑا سوراخ کیا گیا ہے جس میں دنیا کا پہلا ایل ای ڈی سے روشن جھروکہ بنایا گیا ہے جس کے اندر سے آپ انجن کے ایک ایک پرزے کو متحرک دیکھ سکتے ہیں۔ پیر رکھنے والے فٹ ریسٹ پر بھی سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔ بائیک کے ہینڈل پر ہیرے نصب کیے گئے ہیں۔

The post دنیا کی سب سے مہنگی موٹرسائیکل؛ قیمت 19 کروڑ روپے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JiaQA8
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔