ہفتہ، 2 جون، 2018

لاہور میں ذہنی امراض کے اسپتال میں فنڈز کے غلط استعمال کا انکشاف (ضیاء مغل)

0 comments

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم کمیشن نے ذہنی امراض کے اسپتال سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں ذہنی امراض کے واحد سرکاری اسپتال سے متعلق بنائے گئے کمیشن نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے اسپتال کی اراضی سروسزاسپتال کے ڈاکٹرزکے لئے مخصوص کرنے پرتحفظات کا اظہار کیا، کمیشن نے اسپتال کی عمارت کی تزئین وآرائش کے نام پرفنڈز کے غلط استعمال کی نشاندہی کی ہے۔

کمیشن نے پرانے انسداد منشیات وارڈ کومزید بہتربننے اور نئے انسداد منشیات وارڈ کو فعال بنانے کی سفارش کی ہے، کمیشن نے اسپتال میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اورعملے کی کمی دورکرنے، کنٹریکٹ عملے کو مستقل کرنے جبکہ اسپتال کو ٹیچنگ اسپتال کا درجہ دینے کی سفارش کی ہے، کمیشن نے داخل مریضوں کوطبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل وارڈبنانے اور اسپتال کو مزید توسیع دینے کی سفارش کی۔

کمیشن نے ان ڈور اور آوٹ ڈور مریضوں کو ادویات اور ٹیسٹوں کی مفت سہولت کو یقینی بنانے اور دی جانے والی خوراک میں بہتری پیدا کرنے کی بھی سفارش کردی۔ کمیشن کی جانب سے ذہنی امراض کے مریضوں کو گھروں سے لانے اور ان کی نگہداشت کے لئے اسپیشل فورس، ایمبولینسیوں ، مخصوص گاڑیوں کی خریداری کی سفارش کی ہے جب کہ ہسپتال کے فرسودہ ائیرکنڈیشنز اورجنریٹرزکو تبدیل کرنے کی سفارش کردی۔

The post لاہور میں ذہنی امراض کے اسپتال میں فنڈز کے غلط استعمال کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xxiK41
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔