نیویارک: عہد حسن کامل ہالی ووڈ کی فلم میں کام کرنے والی پہلی سعودی اداکارہ بن گئی ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عہد حسن کامل پہلی سعودی اداکارہ ہیں جو ہالی ووڈ کی کسی فلم میں کام کررہی ہیں۔ 14 نومبر 1980 کو سعودی دارالحکومت ریاض میں پیدا ہونے والی عہد حسن کامل 1998 میں امریکا منتقل ہوگئی تھیں اور انھوں نے نیویارک کی فلم اکادمی میں فلم اور اداکاری کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی۔
عہد حسن کامل نیٹ فلیکس اور برطانوی نشریاتی ادارے کی مشترکہ منی ڈراما سیریز ’’ کولیٹرل‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور اس کے بعد ان کا نام ’’ ووگ عربی میگزین‘‘ میں شامل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں برس ریلیز ہونے والی ایکشن اور مارڈھاڑ سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’بی اینگ‘ کے ہدایتکار ڈوگلس سی ولیم ہیں۔
The post ہالی ووڈ فلم ’بی اینگ‘ میں کام کرنے والی پہلی سعودی اداکارہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2sxIJ5o
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔