لاہور(جی سی این رپورٹ)آئی جی پنجاب عارف نواز نے عید کے روز ملتان میں 10 افراد کے قتل کے واقعہ پر اظہار برہمی کیا اور ڈی ایس پی کو معطل جبکہ سینئر افسران سے جواب طلب کر لیا ہے۔آئی جی پنجاب عارف نواز نے ہنگامی ویڈیو لنک کانفرنس میں مقامی پولیس کو 48 گھنٹے میں تمام ملزمان کی گرفتاری کا الٹی میٹم دے دیا۔عارف نواز نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے آر پی او خود پولیس اقدامات کی نگرانی کریں اور علاقے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سی پی او خود فیلڈ میں رہیں۔آئی جی پنجاب نے علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے جاں بحق ہونے والوں کی آخری رسومات تک عارضی پولیس چوکی قائم کرنے اور کومبنگ آپریشنز کر کے 7 دن میں تمام جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا کی بستی جعفریں میں دیرینہ رنجش پر ایک ہی خاندان کے دو گروہوں نے فائرنگ کر کے ایک دوسرے کے 10 افراد کو قتل اور معتدد کو زخمی کردیا تھا۔
The post عید کے روز ملتان میں دس افراد کا قتل،آئی جی پنجاب برہم، بڑا قدم اٹھا لیا۔۔۔ appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2K3QkUG
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔