اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)جیسا کے ہم سب جانتے ہی ہیں کہ کیلا غذائیت سے بھرپور پھل سمجھا جاتا ہے جو نہ صرف کھانے میں بھی مزیدار ہوتا ہے بلکہ کیلے میں پروٹین ، فائبر، وٹامن بی6 اور پوٹاشیم بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔مگر آج ہم کیلے کے فوائد کے حوالے سے بات نہیں کر رہے، ہم آپ کو کیلے کے چھلکوں کے فوائد کے بارے میں بتائیں گے جو کہ عام طور پر کوڑے دان میں پھینکے جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق کیلے کے چھلکے بال، جِلد، دانت کی خوبصورتی کو بڑھانے کے علاوہ صحت کے لیے بھی بے حد مفید سمجھے جاتے ہیں۔کیلوں کے چھلکوں کے بے شمار فائدے ہیں جن کو جاننے کے بعد آپ اسے کبھی بھی پھینکنا پسند نہیں کریں گے۔
خارش یا الرجی
کیلے کا چھلکا مچھر یا کسی چیز کے کاٹنے کے بعد خارش اور جلن کو ختم کرنے کے لیے نہایت ہی مفید سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ کو کسی کیڑے نے کاٹ لیا ہے تو فوری طور پر متاثرہ جگہ پر کیلے کا چھلکا رگڑ لیں اس سے آپ کو جلد ہی آرام آجائے گا۔
چمکدار دانت
دانت کو چمکدار اور سفید بنانے کے لیے لوگ بے شمار پیسوں کو ضائع کرکے ٹریٹمنٹ کرواتے ہیں۔ کیلے کے چھلکے میں پوٹاشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ دانتوں کو چمکدار بنانے میں مدد دیتا ہے۔روزانہ کیلے کے چھلکوں کو دانتوں پر رگڑنے سے دو ہفتے میں ہی آپ کو حیرت انگیز نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔
بہترین جِلد
کیلے کے چھلکوں میں اینٹی آکسیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو کہ جلد کے لیے بے حد مفید ہیں۔اگر آپ اپنے چہرے کی جھُریاں کم کرنا چاہتے ہیں تو کیلے کا چھلکا لیجیےاور اسے اُس جگہ پر ملیں جہاں جھریاں زیادہ ہوں کچھ دیر تک اس کا مساج کریں اور آدھے گھنٹے بعد منہ دھو لیں۔ایسا کرنے سے چہرے کی جھریاں کافی حد تک کم ہو جائیں گی۔
کولیسٹرول میں کمی
اگر آپ کیلے کے چھلکوں کو کھائیں گے تو اس میں موجود فائبر آپ کے جسم میں موجود کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھنے نہیں دے گا اور یہ دل کی صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ کیلے کے چھلکوں کو کھانے سے آپ کے جسم میں موجود کولیسٹرول دل کی رگوں میں نہیں جمے گا۔
from Global Current News https://ift.tt/2oKOI9v
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔