کم عمر نظر آنا سب ہی کی خواہش ہوتی ہے، بڑھتی عمر کے ساتھ چہرے پرجھریاں کافی بد نما نظر آتی ہیں، ان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تو آج ہی سے بادام کا استعمال شروع کر دیں۔یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر مٹھی بھر بادام کھانے سے چہرے کی جھریوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتہائی حساس جلد رکھنے والی 28 خواتین کو اس تحقیق میں شامل کیا گیا، ان خواتین کی جلد اتنی حساس تھی کہ سورج کی شعاؤں سے بہت جلد متاثر یا جھلس جا تی تھی، خواتین کی عمر 50 سے 55 سال کے درمیان تھی۔16 ہفتوں پر مشتمل اس تحقیق میں ان بوڑھی خواتین کو روزانہ بادام کھانے کی ہدایت کی گئی تھی ۔رپورٹ کے مطابق باداموں کے 16 ہفتے لگاتار استعمال کے نتیجے میں ان خواتین کی جلد پر جھریوں میں واضح کمی دیکھی گئی تھی جبکہ ان پر بادام کھانے کے نتیجے میں کوئی منفی اثرات سامنے نہیں آئے تھے۔محققین کے مطابق باداموں میں بھاری مقدار میں فیٹی ایسڈ اور اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے، اور ان دونوں اجزاء کو بہتر طریقے سے استعمال میں لانے کے لیے ’سیرم لپڈس‘ بھی موجود ہوتا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر بادام کھانے سے چہرے پر آنے والے جھریوں کی شکل میں بڑھاپے کے اثرات سے بچا جا سکتا ہے۔
from Global Current News https://ift.tt/2oBR0HD
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔