جمعرات، 17 اکتوبر، 2019

آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ،فوجی جوانوں کا لہو گرما دیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

راولپنڈی(جی سی این رپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کو ایل اوسی کی صورتحال اور بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھارت کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور پاک فوجی کی جوابی کارروائی پربریف کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلسل محصور رہ کر بھارتی مظالم کا دلیری سے سامنا کررہے ہیں،ہم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہر قیمت پر اپنا جائز کردار ادا کرتے رہیں گے۔یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث وادی میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، وادی میں بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے۔ مقبوضہ وادی میں ٹیلیفون سروس اور انٹرنیٹ بند ہے جبکہ گزشتہ روز عارضی طور پر موبائل فون سروس کچھ علاقوں میں بحال کی گئی تھی۔



from Global Current News https://ift.tt/2IYr93P
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔