پیر، 14 اکتوبر، 2019

ان خواتین سینڈل کی قیمت جانتے ہیں؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

دبئی(جی سی این رپورٹ) متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنر نے دنیا کے مہنگے ترین جوتے تیار کرلیے۔تفصیلات کے مطابق اٹالین نژاد امارتی شہری نے دو روز قبل خالص سونے اور ہیروں اور قیمتی پتھروں سے تیار ہونے والے جوتے نمائش کے لیے پیش کیے۔برطانوی میگزین کی رپورٹ کے مطابق انتووائتری نامی ڈیزائنر نے جوتے میں نایاب شہابی پتھر بھی شامل کیا، خواتین کے ان جوتوں کی قیمت ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر (تقریبا تین ارب روپے) مقرر کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سینڈل کی ہیل کو خالص سونے سے تیار کیا گیا جبکہ اس کا ڈیزائن دبئی کی مشہور عمارات ’برج الخلیفہ‘ سے ملتا ہے اور ان میں تیس قیراط ہیرے جڑے ہیں۔دبئی میں ہونے والی نمائش میں جوتوں کو پیش کیا گیا جہاں شائقین اس منفرد جوتے کو دیکھنے جمع ہوئے اور جب انہیں قیمت معلوم ہوئی تو ورطہ حیرت میں مبتلا بھی ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مہنگے ترین جوتے بنانے کا اعزا برطانوی ڈیزائنر کے پاس تھا۔ اُن کے جوتوں میں بھی سونے اور ہیروں کا استعمال کیا گیا تھا جن کی قیمت ڈیڑھ کروڑ ڈالر تھی۔



from Global Current News https://ift.tt/2IObTXf
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔