جمعرات، 17 اکتوبر، 2019

محمد عامر کے وارے نیارے ہو گئے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے متعارف کرائی گئی ’’دی ہنڈرڈ لیگ‘‘ میں 35 قومی کھلاڑیوں کو نیلامی میں شرکت کیلئے رکھا گیا ہے، فاسٹ باؤلر محمد عامر اس لیگ میں پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہونگے۔دی ہنڈرڈ لیگ میں 239 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے، ان غیر ملکی کھلاڑیوں میں 35 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ لیگ کے دوران ان کی قیمت 1 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً دو کروڑ روپے) رکھی گئی ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے ہارڈ ہٹر بیٹسمین کرس گیل، آسٹریلوی رنز مشین سٹیو سمتھ اور کینگروز فاسٹ باؤلر مچل سٹارک بھی لیگ کے ڈرافٹ میں موجود ہیں اور اس لیگ میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ کھلاڑیوں کی نیلامی 20 اکتوبر کو ہو گی۔حکام کے مطابق تمام ٹیمیں 12 کھلاڑیوں کو منتخب کریں گی جن میں تین غیر ملکی کھلاڑی ہونگے، منتخب ہونے والے کھلاڑی مقامی ٹیموں میں شامل ہونگے۔لیگ کے دوران سب سے زیادہ قیمت 1 لاکھ 25 ہزار پاؤنڈ (تقریباً اڑھائی کروڑ روپے) رکھی گئی ہے، اس کیٹیگری کے لیے کرس گیل، لیستھ مالنگا، ربادا، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک، ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔پاکستان کی طرف سے محمد عامر کیلئے ایک لاکھ پاؤنڈ (تقریباً دو کروڑ روپے) قیمت رکھی گئی ہے، ڈرافٹ میں بیٹسمین بابر اعظم، آل راؤنڈر محمد حفیظ، شاداب خان کیلئے 75 ہزار پاؤنڈ (تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے) قیمت رکھی گئی ہے۔قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی، آل راؤنڈر عماد وسیم کو بھی ڈرافٹ رکھا گیا ہے ان کیلئے 60 ہزار پاؤنڈ (تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ رپے) قیمت رکھی ہوئی ہے، سری لنکا کیخلاف ناکام ہونے والے عمر اکمل بھی لیگ میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔عمر اکمل، حسن علی، محمد حسنین، فخر زمان کیلئے 40 ہزار پاؤنڈ (تقریباً اسی لاکھ روپے) قیمت رکھی گئی ہے، 18 پاکستانی کھلاڑیوں کو بغیر کسی قیمت میں لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ان کھلاڑیوں میں افتخار احمد، کامر اکمل، سیف بدر، میرحمزہ، محمد عرفان ، جنید خان، عدیل ملک، صہیب مقصود، اسامہ میر، محمد نواز، محمد رضوان، اسد شفیق، یاسر شاہ، احمد شہزاد، حارث سہیل، سہیل تنویر، امام الحق اور عامر یامین شامل ہیں۔یاد رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی طرف سے متعارف کرائی گئی دی ہنڈرڈ لیگ جولائی 2020ء کو برطانیہ میں کھیلی جائے گی۔ اس لیگ میں آٹھ شہروں سے تعلق رکھنے والی فرنچائز ٹیمیں حصہ لیں گی۔اس لیگ کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں مرد کھلاڑی اور خواتین کھلاڑی بھی حصہ لیں گے، فارمیٹ کے مطابق ایک اننگز 100 گیندوں پر مشتمل ہو گی، باؤلرز مسلسل پانچ سے دس گیندیں کرائیں گے، لیگ کے دوران ایک باؤلر زیادہ سے زیادہ بیس گیندیں کر سکے گا، ہر اننگز میں 25 گیندوں کا پاور پلے ہو گا۔



from Global Current News https://ift.tt/33DfNde
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔