جمعرات، 17 اکتوبر، 2019

نوجوانوں کیلئے اب تک کی بڑی خبر، حکومت آج بڑاکام کرنے والی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) وزیراعظم عمران خان قرضوں کی آن لائن درخواستوں کے لئے ویب سائٹ آج جمعرات کو لانچ کرینگے اور کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کرینگے۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس حوالے سے بتایا کہ نیشنل بینک، بینک آف پنجاب، بینک آف خیبر کے تحت جوانوں کو فرضے دئیے جائینگے۔ 21 سے پینتالیس سال کے مرد اور خواتین کو 10 ہزار سے 50 لاکھ روپے کے قرضے دینگے۔عثمان ڈار کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام میں میرٹ اور شفافیت کو مدنظر رکھا جائے گا۔ ۔ کامیاب جوان پروگرام کا دائرہ کار چاروں وفاق، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک ہوگا۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت کوئی سفارش یا سیاسی اپروچ نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آن لائن اپلائی کے بعد 30 سے 45 روز تک قرضہ کا حصول ممکن ہوگا۔ ایک گھرانہ سے ایک فرد کو قرضہ دیا جائے گا۔ ایک سال سے 8 سال کے دوران قرضہ کی واپسی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ قرضہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دینگے۔ کامیاب جوان پروگرام پر سٹیئرنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے جو احتساب کریگی۔عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائٹ پر 250 کاروباری آئیڈیاز دئیے گئے ہیں۔ نیشنل یوتھ ڈیویلپمنٹ فریم ورک تشکیل دیدیا ہے۔ نیشنل یوتھ کونسل بنا دی ہے جس وجہ سے ایس سی او کی رکنیت ملی۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت لاکھوں بےنوجوانوں کو روزگار ملے گا



from Global Current News https://ift.tt/2MlsvYf
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔