پیر، 30 دسمبر، 2019

دس سالہ بچے سے زیادتی کیس میں بڑی پیشرفت (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) مانسہرہ پولیس نے10سالہ بچےکو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم قاری شمس الدین کو گرفتار کرلیا، ملزم 23 دسمبر سے روپوش تھا، ملزم کو سابق اراکین اسمبلی مفتی کفایت اللہ اور محمد اقبال نے پولیس کے حوالے کیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پھلڑہ کی پولیس نے مدرسے میں10سالہ معصوم پھول کو اپنی حوس کا نشانہ بنانے والے درندہ و شیطان صفت ملزم قاری شمس الدین کو باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سابق اراکین اسمبلی مفتی کفایت اللہ اور محمد اقبال نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم 23 دسمبر سے روپوش تھا۔ ڈی آئی جی ہزارہ کا کہنا ہے کہ مدرسے میں 10 سالہ بچے سے زیادتی میں ملوث مبینہ پانچ معاون ملزمان گرفتار کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

10سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانےوالا درندہ ملزم قاری شمس الدین گرفتار

جبکہ غیر رجسٹرڈ مدرسے کو سیل بھی کردیا گیا ہے۔دوسری جانب 10 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں بھی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں طالبعلم پر جنسی زیادتی اور تشدد ثابت ہوگیا ہے، رپورٹ کے مطابق بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بچے کی دائیں اور بائیں کہنی پر بھی زخم کے نشانات ہیں اور بچے کی آنکھ میں سوجن اور خون کے نشانات بھی ہیں۔ یاد رہے مانسہرہ کے گاؤں ٹھاکرا میرا میں ایک مدرسے میں پڑھنے والے دس سالہ بچے کو اس مدرسے میں پڑھانے والے معلم شمس الدین اور تین دیگر نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔مدرسے کے قاری نے 10 سالہ بچے کے ساتھ 100 مرتبہ سے زائد زیادتی کا نشانہ بنایا،درد کے باعث بچے کی آنکھوں سے آنسووں کے بعد خون رسنے لگا۔ بچے کو ایوب میڈیکل کیمپلیکس میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بچے کی حالت تشویش ناک بتائی جاررہی ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2rDkCWG
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔