جمعہ، 10 جنوری، 2020

مہنگائی میں پسی عوام کیلئے یوٹیلیٹی سٹورزسے اچھی خبر (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 800 روپے مقرر کردی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آٹے کی قیمت میں کمی وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ہوگی، وزیر اعظم نے گزشتہ روز آٹے کی قیمت کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔واضح رہے کہ عمران خان نے گذشتہ روز اسلام آباد میں یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ کرکے اشیائے خوردو نوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا تھا۔وزیرا عظم کے جی نائن مرکز کے یوٹیلٹی اسٹور کے دورے کے دوران مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور گورنر سندھ بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے اشیاء کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی تھی۔وزیراعظم عمران خان صارفین سے اشیاء کے بارے میں استفسار کیا اور حکام کو آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔



from Global Current News https://ift.tt/36EHbK3
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔