اتوار، 16 فروری، 2020

وزیراعظم عمران خان کو سابق صدر آصف زرداری سے تشبیہ کیوں دیدی گئی؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد (جی سی این رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کو سابق صدر آصف زرداری سے تشبیہ دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آج کل وزیراعظم عمران خان کی تقریریں سن کر آصف زرداری کی بہت یاد آتی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے وزیراعظم عمران خان کی آج کی تقریر (جس میں میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا) کو آصف زرداری کی تقریر سے تشبیہ دیدی ہے۔
انہوں نے آصف زرداری کی میڈیا کیخلاف کی جانے والی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان کی تقریر سن کر آصف زرداری کی اینٹ سے اینٹ بجانے والی تقریر یاد آگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریر کا ایک تو حصہ اینٹ سے اینٹ بجانے والا تھا، جس پر گربڑ بھی ہوگئی تھی۔لیکن اس تقریر کے پہلے حصہ میں آصف زرداری نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ طوطے بیٹھ کر ٹائیں ٹائیں کرتے ہیں۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اس وقت وزیراعظم عمران خان میڈیا سے سخت ناراض آتے ہیں، میڈیا ان حکمرانوں کیلئے ہمیشہ ایک مسئلہ ہی رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کے حوالے سے میڈیا پروپیگنڈا کررہا ہے، کچھ چینل لوگوں سے پوچھتے ہیں، مہنگائی ہے؟ تو لوگ ہاں میں کہتے مہنگائی ہے، پھر پوچھا جاتا کہاں ہے تبدیلی؟ جس پر حکومت کو برابھلا کہا جاتا ہے، یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہورہا ہے۔ تاہم اب وزیراعظم عمران خان کی اس تقریر پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے ردعمل دیتے ہوئے ان کی اس تقریر کو آصف زرداری کی تقریر سے تشبیہ دیدی ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2uNCCiJ
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔