میڈرڈ (جی سی این رپورٹ) سپین میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 738 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد سپین میں مجموعی طور پر اموات کی تعداد 3434 ہو گئی ہے، اسطرح ہسپانوی ملک زیادہ ہلاکتوں کی فہرست میں چین سے آگے نکل گیا ہے، چین میں اب تک 3281 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، اٹلی سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں پر اب تک 6820 اموات ہو چکی ہیں۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق سپینش وزارت صحت حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار مزید 738 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اب تک مجموعی طور پر 3434 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں جبکہ اب تک 47610 متاثرہ مریض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اسی روز دوسری جانب اموات کی شرح بھی 27 فیصد بڑھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سخت ترین اقدامات اٹھائے گئے ہیں، امید ہے کہ ہم جلد ہی اس وباء پر قابو پا لیں گے۔
from Global Current News https://ift.tt/3boyHbK
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔