جمعہ، 20 مارچ، 2020

کیا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی منسوخ ہونے جا رہا ہے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

دبئی (جی سی این رپورٹ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی منسوخی کا امکان، قیاس آرائیوں پر آئی سی سی کا ردعمل، کرکٹ کی گورننگ باڈی کے حکام نے رواں برس کے آخر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹورنامنٹ مقررہ وقت پر کروانے کے عزم کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس خدشات کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کے ایونٹس منسوخ کیے جا رہے ہیں۔رواں برس کھیلوں کے 3 عالمی ایونٹس کا انعقاد ہونا ہے۔ ان ایونٹس میں ٹوکیو اولمپکس، یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شامل ہیں۔ یورپ کو کرونا وائرس وبا کا نیا مرکز قرار دیے جانے کے بعد یورو کپ کو اگلے برس تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جبکہ جاپان میں شیڈول اولمپکس کو بھی ملتوی کر دیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد میں ابھی کئی ماہ باقی ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد اکتوبر، نومبر میں ہوگا، اس لیے آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے دیے جانے کی قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں۔ امید ہے کہ اکتوبر، نومبر تک کرونا وائرس پر قابو پایا جا چکا ہوگا، اس لیے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوگا۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان کا کچھ روز قبل کہنا تھا کہ اگر جولائی میں جاپان اولمپکس نہ ہوئے توستمبر میں ایشیاء کپ اور اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو بھی خطرات ہوسکتے ہیں۔جبکہ کرونا وائرس خدشات کے باعث پی سی بی کو پی ایس ایل 5 کے سیمی فائنل اور فائنل میچز منسوخ کرنا پڑے، جو اب ممکنہ طور پر رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد کھیلے جائیں گے۔



from Global Current News https://ift.tt/3b6ZNUw
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔