جمعرات، 19 مارچ، 2020

چکن باکس پیٹز گھر پر بنائیں اور مزے لیکر کھائیں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

 اجزاء
مکھن ایک کھانے کا چمچپیاز، کٹی ہوئی آدھی آٹا دو عدد کھانے کے چمچ دودھ ایک کپ مرغی کی یخنی ایک کپ کالی مرچ ایک چائے کا چمچ سفید مرچایک چائے کا چمچ لہسن کا پائوڈرآدھا چائے کا چمچ مکس ہربزآدھا چائے کا چمچ شملہ مرچ باریک کٹی ہوئی ایک چوتھائی مرغی کے گوشت کے ریشےدو سو گرام سویا ساس ایک چائے کا چمچ لال مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ سرسوں کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ آٹا دو عدد کھانے کے چمچ پانی حسبِ ضرورت سموسہ پٹی حسبِ ضرورت موزیلا چیز، کتری ہوئی حسبِ ضرورت انڈےپھینٹے ہوئے دو عددڈبل روٹی کا چوراحسبِ ضرورت تیلتلنے کے لئے حسبِ ضرورت
ترکیب
ایک فرائنگ پین میں مکھن ڈال کر گرم کریں اس میں کٹی ہوئی پیاز شامل کریں اور اسے بھون کر برائون کرلیں۔اب اس میں آٹا ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔اب اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے دودھ ڈالیں اور مکس کریں تاکہ اس میں اچھی طرح گاڑھا پن پیدا ہوجائے۔اب اس میں مرغی کی یخنی ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔اب اس میں پسی ہوئی کالی اور سفید مرچ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔اب اس میں لہسن کا پائوڈر اور مکس ہربز ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔اب اس میں کٹی ہوئی شملہ مرچ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے بعد اسے اٹھا کر ایک طرف رکھ دیں تاکہ بعد میں کام آئے۔اب ایک بڑے پیالے میں مرغی کے ریشے، پہلے سے بنایا ہوا سفید ساس، سویا ساس، پسی ہوئی لال مرچ اور سرسوں کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔اب ایک چھوٹے پیالے میں آٹے میں پانی ڈال کر لئی بنالیں تاکہ باکس پیٹیز کو بند کرنے کے کام آسکے۔اب سموسہ پٹی لے کر اس پر آٹے کی لئی لگائیں اس کے اوپر کراس کی شکل میں ایک اور پٹی رکھیں اور اسے پہلے سے بنائے ہوئے آمیزے اور کتری ہوئی موزریلا چیز سے بھر کر چاروں طرف سے بند کردیں۔اب اسے پھینٹے ہوئے انڈوں کے آمیزے میں ڈبو کر نکالیں اور ڈبل روٹی کے چورے میں لتھیڑ کر اس کی تہہ چڑھالیں۔اب چکن باکس پیٹیز کو اچھی طرح تیل میں فرائی کرلیں تاکہ وہ گولڈن برائون ہوجائیں۔لاجواب اور مزے دار چکن باکس پیٹیز تیار ہیں، اپنی پسندیدہ کیچپ یا چٹنی کے ساتھ کھائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی بیش قیمت رائے سے آگاہ کریں۔



from Global Current News https://ift.tt/3a57QkW
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔