پیر، 16 مارچ، 2020

کورونا کے باعث سعودیہ میں مزید پابندیاں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

ریاض (جی سی این رپورٹ) سعودی عرب میں ہوٹلز میں کھانا پیش کرنے پر پابندی عائد کردی گئی، فوڈ اینڈ میڈیکل اسٹورز کے علاوہ باقی تمام شاپنگ مال بھی بند کردیے گئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر شاپنگ مالز بند رکھنے کے احکامات جاری کردیے، تاہم فوڈ اسٹورز اور میڈیکل اسٹورز کھلے رکھے جائیں۔
اس کے ساتھ ہی حکومت نے تمام ہوٹلز اور کیفوں میں کھانا پیش کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ تاہم گھروں میں کھانا ڈلیوری پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔ اسی طرح کمرشل سرگرمیوں کو انتہائی محدود رکھنے کے ساتھ ریسٹورانٹس میں بچوں کے کھیلنے کی جگہوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، جبکہ کیفے اور ہوٹلز میں کھانا پیش کرنے اور مشروبات پینے پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ریاض کی میونسپل اتھارٹی نے جدہ اور ریاض میں شاپنگ مال ، کمرشل کمپلیکس، ہوٹلز، کیفے اوردیگر سیکٹرز جہاں پر لوگ زیادہ تعداد میں اکٹھے ہوسکتے ہیں، ایسے پبلک مقامات کوبند رکھنے اور دوسرے تمام تراقدامات کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کے طور پر اٹھائے جارہے ہیں۔ واضح رہے سعودی عرب نے کورونا وائرس کے 17 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔
ایک بیان میں سعودی وزارتِ صحت نے کہا کہ مملکت میں اب تک اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 103 ہوگئی ہے۔ قبل ازیں سعودی عرب نے مہلک کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی کوششوں کے ضمن میں اتوار 15 مارچ سے تمام بین الاقوامی پروازیں دو ہفتے کے لیے معطل کرنے کا اعلان کردیا ۔ سعودی وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق مملکت نے مسافروں کے لیے تمام بین الاقوامی پروازوں کو دو ہفتے تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،البتہ غیر معمولی کیس اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔
سعودی عرب نے پروازوں کی معطلی سے مملکت میں لوٹنے میں ناکام رہنے والے شہریوں اور مکینوں کے لیے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ مملکت میں واپسی پر طبّی تنہائی میں رکھے گئے افراد پر بھی اس فیصلے کا اطلاق ہوگا۔ دوسری جانب سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو جدہ اور مدینہ کیلئے 18مارچ تک پروازوں کی خصوصی اجازت دیدی، سعودی عرب نے دنیا بھر کیلئے پروازیں اتوار کے روز سے دو ہفتے کیلئے معطل کر دی ہیں۔
سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو جدہ اور مدینہ کیلئے 18مارچ تک خصوصی اجازت دی ہے جس کے بعد پاکستان سے خالی جہاز جدہ اور مدینہ لینڈ کر سکیں گے، عمرہ زائرین کو واپس لایا جائے گا ، زائرین کی واپسی کا سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہے گا۔ سعودی حکومت نے کمرشل پروازیں دو ہفتوں کے لیے منسوخ کر دی ہیں، بیرون ملک سے کوئی پرواز سعودی عرب نہیں آئے گی، سعودی سول ایوی ایشن نے باقاعدہ ناٹم بھی جاری کردیا، پی آئی اے کو بھی پروازوں کی بندش سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔



from Global Current News https://ift.tt/2TQEQHS
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔