اتوار، 15 مارچ، 2020

کورونا وائرس ،محصور اطالوی باشندوں کا یکجہتی گیت،ویڈیو دیکھیں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

ایسے حالات میں جب کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں، اٹلی میں ایک گلی ایسی بھی ہے جہاں کے مکینوں نے یکجہتی کے اظہار کے لیے مل کر گیت گایا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اٹلی کے صوبے ٹسکینی کے شہر سیئنا کی ایک گلی کے لوگ مکانوں کی کھڑکیوں میں کھڑے ہو کر گاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے ان کے گانے کو انسانیت کا ’خوبصورت‘ عمل قرار دیا ہے۔
کرونا وائرس نے دنیا کو کیا بنا دیا
ویڈیو کو ٹوئٹر پر پوسٹ کرنے والے صارف نے لکھا: ’میرے آبائی شہر سیئنا کے لوگ ایک ویران گلی میں واقع اپنے گھروں میں کھڑے ہو کر ایک مقبول گیت گا رہے ہیں تاکہ اٹلی میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران اپنا دل کو گرما سکیں۔اس گانے کا اطالوی زبان میں عنوان ہے’کینٹو ڈیلہ وربینہ‘ (’اور جب سیئنا سو رہا ہے‘)۔ یہ شہر میں مقبول ایک لوگ گیت ہے جو علاقائی فخر کے اظہار کے لیے مخصوص طور پر گایا جاتا ہے۔ گانے میں شہر کے مرکزی سکوائر ’ پیازا ڈیل کیمپو‘ کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ گانا روایتی طور پر ان انتظامی علاقوں’کونٹریڈا‘کے لوگ گاتے ہیں جو قرون وسطیٰ میں فوجیوں کی فراہمی کے لیے قائم کیے گئے تھے۔ یہ علاقے بنانے کا مقصد سیئنا کو موجودہ اٹلی کے ایک اور شہر فلورنس کے غلبے سے آزاد رکھنا تھا۔
مخصوص برادری کے اس گیت نے سوشل میڈیا صارفین کو جذباتی طور پر بہت متاثر کیا ہے۔ بعض صارفین نے اعتراف کیا کہ وہ یہ گیت سن کر رو پڑے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا: ’گیت میں لوگ ٹوٹتے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ اس سانحے کے موقعے پر ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔ یہ تمام عمل بے حد خوبصورت ہے۔’یہ گانا اس مشکل وقت میں خاص طور پر یاد دلاتا ہے کہ انسانی روح ہمارے اندر امید کو زندہ رکھتی ہے۔ ہم اندھیرے میں بہترین انداز میں چمکتے ہیں۔ شکریہ سیئنا۔ تم نے مجھے خوش کر دیا۔‘سوشل میڈیا کے ایک اور صارف نے کہا: ’اس گیت سے چینی شہر ووہان میں کرونا وائرس کی وبا کے دوران بلند عمارتوں میں گائے جانے والے گیتوں کی یاد آتی ہے۔ ہمت سے کام لو اٹلی۔ میں آپ لوگوں کے لیے دعا گو ہوں۔‘کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر اٹلی میں ایک کروڑ 60 لاکھ افراد قرنطینہ (آئیسولیشن) میں ہیں۔ سپرمارکیٹوں اور ادویات کی دکانوں کو چھوڑ کر تمام دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔اٹلی میں کرونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کو کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد اضافے کے بعد 15 ہزار سے بڑھ گئی۔



from Global Current News https://ift.tt/2U7Sjdi
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔