ہفتہ، 21 مارچ، 2020

دنیا میں کہیں بھی وینٹی لیٹرز دستیاب نہیں، چین پاکستان کو کتنے وینٹی لیٹرز دیگا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں کہیں بھی وینٹی لیٹرز دستیاب نہیں ہیں مگر چین نے 800 وینٹی لینٹر دینے کا کہا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ملک میں 9 چھوٹے بڑے اسپتالوں کو تیار کرلیا گیا ہے اورکراچی میں 2 اسپتالوں کو کورونا کے لیے مختص کرلیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں 1600 بستروں کی سہولت بن گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت پوری دنیا میں کہیں وینٹی لیٹرز دستیاب نہیں تاہم چینی سفیر کی مدد سے 800 وینٹی لیٹرز کی بکنگ کرلی گئی ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دے دیا ہے، ایک پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس سے 90 ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں، اس کے علاوہ 2 لاکھ این 95 ماسک کا آرڈر دیا ہے اور یہ ماسک ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے منگوا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی کمپنی نے 50 ہزار این 95 ماسک عطیہ کیے ہیں جبکہ لاہور اور کراچی میں 12 ملین ماسک موجود ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/39e6Zx7
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔