Global Current NewsBBC NEWS لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Global Current NewsBBC NEWS لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 11 مارچ، 2019

بلاول کی نواز شریف سے ملاقات جاری،کون کون ساتھ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات جاری ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی وفد کے ہمراہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچے، اس موقع پر جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔بلاول کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، جمیل سومرو، مصطفیٰ نواز کھوکھر، علی قاسم گیلانی اور سید حسن مرتضیٰ ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2ChahC2
via IFTTT

رواں سال کن کن مشہور شخصیات کو 23مارچ پر سول اعزاز دیا جائیگا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) اداکاراؤں میں ریما، بابرہ شریف اور مہوش حیات، کھلاڑیوں میں وسیم اکرم اور وقار یونس اور مشیر ماحولیات ملک امین اسلم بھی سول اعزاز پائیں گے۔ ایوارڈز 23 مارچ کو یوم پاکستان پر دیئے جائیں گے۔سول اعزازات کیلئے 12 کیٹیگریز میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 18 غیر ملکیوں سمیت 127 شخصیات اعزاز کو منتخب کیا گیا ہے۔ نامور قومی کرکٹرز وسیم اکرم اور وقار یونس ہلال امتیاز پانے والوں میں شامل ہیں۔ سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کو تمغہ شجاعت کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔معروف گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی اور سجاد علی، اداکارہ بابرہ شریف اور ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔ اداکارہ مہوش حیات اور ریما کو بھی سول ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ ریسلر انعام بٹ اور مشیر ماحولیات ملک امین اسلم بھی سول اعزاز پانے والوں میں شامل ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2u1tfbl
via IFTTT

العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست،نواز شریف نے ایک اور بڑا کام کر ڈالا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست کو جلد سننے کے لیے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکلاء کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ کیس کی جلد سماعت کیلئے پہلے بھی درخواست دائر کی تھی، پہلی درخواست میں 6 مارچ کو ضمانت کا کیس مقرر کرنے کی استدعا کی تھی، عدالت پہلے 6 مارچ کو کیس مقرر کرنے کی استدعا مسترد کر چکی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ معاملے کی نزاکت اور بگڑتی صحت کے سبب درخواست کو رواں ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے نوازشریف کی درخواست مسترد کرچکی ہے جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔سپریم کورٹ گزشتہ ہفتے نوازشریف کی ضمانت کی درخواست جلد سننے کے لیے دائر کی جانے والی درخواست کو بھی مسترد کرچکی ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2J5MfQh
via IFTTT

شاہ زیب قتل کیس کی سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت مکمل،شاہ زیب کی والدہ اور دو بہنیں کہاں ہیں؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران مدعی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ مدعی مقدمہ اور مقتول کے والد کا انتقال ہوچکا ہے، مدعی کے پسماندگان میں بیوہ اور دو بیٹیاں ہیں، تینوں خواتین بیرون ملک ہیں اور عدالت نہیں آنا چاہتیں، عدالتی نمائندہ اسکائپ یا کسی اور طرح رابطہ کرلے تو سمجھوتے کی تصدیق کرسکتے ہیں۔سرکاری وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ سرکار نے ملزمان اور مدعی کے درمیان سمجھوتے پر اعتراض کیا تھا، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی رضامندی کے بغیر سمجھوتا پیش نہیں کیا جاسکتا، مدعی کے وکلا کی قانونی حیثیت پر بینچ کے تحفظات تھے۔اس موقع پر عدالت نے کہا کہ مقتول کے ورثا کا ایڈریس ہی کم سے کم ریکارڈ پر ہونا چاہیے۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ورثا بیرون ملک مقیم ہیں، انہیں ملزمان سے نہیں بلکہ سوشل میڈیا سے خطرہ ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کس سے خطرہ ہے کب تک چھپتے پھریں گے؟ جن سے خطرہ ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کرائیں۔مدعی کے وکیل نے کہا کہ سمجھوتے کے بعد سوشل میڈیا دشمن ہوگیا،کس کس سے لڑیں گے؟ ایک مرتبہ سمجھوتہ ہو جائے تو ورثا منحرف نہیں ہوسکتے، سیشن عدالت انکواٸری کرکے سمجھوتے کو دباؤ سے پاک قرار دے چکی ہے، سمجھوتا ملزمان کے وکلا نے عدالت میں پیش کیا۔وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے دلائل مکمل ہوچکے اور تحریری دلائل بھی جمع کرادیے ہیں۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس میں نامزد ملزمان شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور، سجاد تالپور اور غلام مرتضی لاشاری کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔



from Global Current News https://ift.tt/2TJqutx
via IFTTT

پاکستان سپر لیگ فور کے کراچی میں میچوں کے بعد ایک بین الاقوامی ٹیم کے پاکستان آنے کے امکانات بڑھ گئے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ)پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز کے درمیان رابطے تیز ہو گئے ہیں ، پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم رواں برس پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز کے درمیان ماضی میں تعلقات کشیدہ رہے ہیں لیکن اب اس میں بہتری آنے کی وجہ سے دونوں بورڈز کے درمیان روابط بھی تیز ہو گئے ہیں۔پی ایس ایل کے موقع پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کراچی آنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نظم الحسن کی آمد سے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مثبت پیش رفت کا قوی امکان ہے۔پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہو ئی ہے، بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار نظم الحسن کے ساتھ تفصیلی بات چیت کریں گے۔بنگلہ دیش وویمن اور انڈر 19 ٹیموں کے دوروں پر بھی گفتگو ہوگی، پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اس برس پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے ۔



from Global Current News https://ift.tt/2J81Pe3
via IFTTT

بھارتی کرکٹ ٹیم کا فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلنے کے بعد محمد حفیظ نے ایسا کام کر دیا کہ بھارت تلملا اٹھا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد حفیظ نے بھارت کے خلاف چیمئنز ٹرافی 2017 کے درمیان استعمال کی گئی شرٹ بھارتی طیارہ گرانے والے پاک فضائیہ کے ہیرو حسن صدیقی کو بطور تحفہ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارت کی جانب سے 25 اور 26 فروری کی درمیانی شپ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی اور بھارتی طیارے دراندازی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں بھی داخل ہوئے لیکن پاک فضائیہ کی بروقت اور بھرپور کارروائی کے باعث بھارتی طیارے راہ فرار اختیار کر گئے۔بھارتی طیاروں نے 27 فروری کو ایک بار پھر پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی لیکن اس بار پاک فضائیہ کے جوانوں نے بھارتی طیاروں کو راہ فرار کا موقع نہ دیا اور دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گرا جب کہ دوسرا طیارہ آزاد کشمیر میں گرا جس کے پائلٹ کو بھی پاکستان نے حراست میں لے لیا تھا۔وزیراعظم پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے بعد بھارت کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کیا اور بھارت کو ایک بار پھر امن کا پیغام دیا لیکن بھارت کی جانب سے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا اور میڈیا پر بڑے پیمانے پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا۔پاک فضائیہ کے جن دو پائلٹس نے بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا ان میں حسن صدیقی اور ونگ کمانڈر نعمان علی خان شامل تھے۔دشمن کو کرارا جواب دینے پر پوری قوم کی جانب سے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ابتدائی بلے باز محمد حفیظ نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔حفیظ نے کہا کہ 27 فروری کو پورے پاکستان کا نام فخر سے بلند کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ حسن صدیقی کو سلام۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہو گی کہ میں 2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں استعمال کی گئی شرٹ حسن صدیقی کو پیش کر کے ان کے ساتھ جیت کے لمحات شیئر کروں۔خیال رہے کہ پاکستان نے 2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو 180 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔



from Global Current News https://ift.tt/2F2UN6o
via IFTTT

فضائی جارحیت کے بعد بھارت نے ایک اور گھٹیا کام شروع کردیا،یہ کام کیا ہے اور کس طرح پاکستان پر دبائو ڈالا جا رہا ہے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

نئی دہلی(جی سی این رپورٹ) بھارت نے پاکستان کا اضافی پانی روک لیا اور کہا ہے کہ پاکستان میں جانے والے پانی کو روک کر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔ بھارت کے وزیر مملکت برائے آبی وسائل ارجن میگوال کا کہنا ہے کہ بھارت نے مشرقی دریاؤں سے اب تک 5 لاکھ 30 ہزار ایکڑ فٹ پانی پاکستان جانے سے روکا ہے اور یہ پانی اب خود استعمال کریں گے۔بھارتی وزیر نے گزشتہ روز راجستھان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 0.53 ملین ایکٹر فٹ پانی پاکستان جانے سے روکا ہے اور جب راجستھان یا پنجاب کو اس کی ضرورت ہوگی یہ تب استعمال ہوگا۔ارجن میگوال کا مزید کہنا تھا کہ روکا جانے والا پانی پینے اور زمینوں کو سیراب کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔دوسری جانب انڈس واٹر کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے پانی روکے جانے کا جائزہ لے رہے ہیں، اگر بھارت نے ایسا کیا تو عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا جائے گا، بھارت سندھ طاس معاہدے کے مطابق پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا۔حکام انڈس واٹر کمیشن کے مطابق پانی روکنے سے متعلق بھارتی انڈس حکام نے پاکستان کو مطلع نہیں کیا، بھارت میں الیکشن کی وجہ سے پاک بھارت پانی پر مذاکرات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں، پانی پر پروپیگنڈا کرنا بھارت کی پرانی عادت ہے پھر بات چیت پر آجاتا ہے۔حکام انڈس واٹر کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ وزارت پانی و بجلی بہ غور جائزہ لے رہی ہے، بھارت کو پانی کا رخ موڑنے میں کئی سال لگیں گے۔



from Global Current News https://ift.tt/2CcTtvM
via IFTTT

کس سیاست دان کی آمدن میں اضافہ اور کس کی آمدن میں کمی واقع ہوئی؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) سرکاری دستاویزات کے مطابق اعلیٰ سیاستدانوں کی حالیہ سالوں میں ذراعت اور دیگر ذرائع سے کل آمدن میں کمی و افزوئی کی مختلف کہانیوں کے ساتھ واضح فرق سامنے آیا۔وزیر اعظم عمران خان کی 2015 میں کل آمدن 3 کروڑ 56 لاکھ روپے تھی جو 2016 میں کم ہوکر 1 کروڑ 29 لاکھ ہوئی اور 2017 میں یہ مزید کم ہوکر صرف 47 لاکھ پہنچ گئی۔2015 میں عمران خان کی آمدن کا بڑا حصہ ان کا اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں 2 کروڑ کے فلیٹ کو فروخت کرنا تھا جبکہ 98 لاکھ انہوں نے بیرون ممالک سے رقم حاصل کی تھی۔دستاویزات میں 34 لاکھ ان کی ذراعت سے آمدنی، رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے تنخواہ کی مد میں 9 لاکھ 21 ہزار روپے، پی ایل ایس منافع 7 لاکھ 62 ہزار روپے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پینشن 4 لاکھ 10 ہزار روپے بتایا گیا۔رواں سال ان کی کل آمدنی کم ہوکر 1 کروڑ 29 لاکھ ہوگئی جس میں سے انہوں نے 74 لاکھ روپے صرف غیر ملکی خدمات سے حاصل کیے۔ان کی زرعی آمدنی میں بھی کمی سامنے آئی جو گزشتہ سال کے 34 لاکھ کے مقابلے میں 33 لاکھ ہوئی۔انہوں نے رکن قومی اسمبلی ہونے کے ناطے 9 لاکھ 54 ہزار روپے تنخواہ لی، پی ایل ایس منافع میں انہیں 7 لاکھ 33 ہزار روپے ملے اور پی سی بی کی پینشن 5 لاکھ 40 ہزار روپے ملی۔2017 میں عمران خان کی زرعی آمدنی اور پی ایل ایس منافع میں کمی سامنے آئی جو بالترتیب گزشتہ سال کے 33 لاکھ سے 23 لاکھ اور 7 لاکھ 33 ہزار سے 67 ہزار 620 روپے ہوگئے تھے۔رکن قومی اسمبلی ہونے کی حیثیت سے ان کی تنخواہ میں 18 لاکھ کا اضافہ ہوا اور پی سی بی کی پینشن کی مد میں انہیں 5 لاکھ 40 ہزار روپے ملے۔اس کے بر عکس قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنی کل آمدنی میں مسلسل اضافہ دیکھا جو 2015 مین 76 لاکھ تھی، 2016 میں 95 لاکھ ہوئی اور 2017 میں 1 کروڑ سے بھی زائد رہی۔تاہم ان کی زرعی آمدنی میں کمی سامنے آئی جو 2015 میں 65 لاکھ، 2016 میں 50 لاکھ اور 2017 میں مزید کم ہوکر 35 لاکھ رہ گئی تھی جبکہ ان کی زمینوں میں بھی اس عرصے میں اضافہ سامنے آیا جو 585 کینال سے بڑھ کر 673 کینال ہوگئی۔ان کے بیٹے حمزہ شہباز ان سے زیادہ امیر اور سمجھدار معلوم ہوے کیونکہ ان کی زرعی آمدنی سمیت کل آمدنی دونوں میں ہی اضافہ سامنے آیا۔حمزہ شہباز کی 2015 میں کل آمدن 1 کروڑ 91 لاکھ تھی، 2016 میں یہ 2 کروڑ 15 لاکھ اور 2017 میں یہ 2 کروڑ 54 لاکھ روپے رہی۔ان کی 154 کینال کی زمین سے زرعی آمدنی 2015 میں 20 لاکھ سے معمولی حد تک زیادہ رہی تھی تاہم 2017 میں ان کی زمین میں کمی کے باوجود ان کی زرعی آمدنی میں واضح تبدیلی سامنے آئی جسے 35 لاکھ روپے کے قریب بتایا گیا۔سابق صدر آصف علی زرداری کی زرعی آمدن جو ان کی کل آمدن کا زیادہ تر حصہ ہے، 2015 میں 10 کروڑ 50 لاکھ سے بڑھتے ہوئے 2016 میں 11 کروڑ 40 لاکھ اور 2017 میں 13 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچا۔ان کے پاس 7 ہزار 748 ایکڑ زمین ہے جن میں سے 349 ایکڑ ان کی ذاتی ملکیت میں ہیں اور دیگر 7 ہزار 399 ایکڑ لیز شدہ زمین ہے۔ان کی دیگر ذرائع سے آمدنی 2015 میں 76 لاکھ 60 ہزار رہی تھی جو 2016 میں 82 لاکھ 40 ہزار ہوئی اور عام انتخابات سے قبل سال میں وہ 97 لاکھ 50 ہزار رہی۔ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری پاکستان اور دیگر ممالک میں اثاثوں کے اعتبار سے ان سے امیر نظر آئے تاہم وہ آمدن میں ان سے کم رہے۔بلاول زرداری کی 2015 میں کل آمدن 2 کروڑ 30 لاکھ رہی جس میں 34 لاکھ کرائے کی مد میں آمدن تھی اور 2 کروڑ سے زائد انہوں نے زراعت کی مد میں کمائے تھے۔ان کی کل آمدن میں ایک سال میں 100 فیصد اضافہ سامنے آئے جو 2 کروڑ 30 لاکھ سے بڑھ کر 2016 میں 4 کروڑ 73 لاکھ ہوگئی۔ریکارڈ کے مطابق ان کی آمدن میں اضافہ زراعت اور کرائے کی مد میں آمدن کے علاوہ 1 کروڑ 66 لاکھ روپے کے غیر ملکی آمدن سے ہوا۔2016 میں ان کی زرعی آمدن 2 کروڑ سے بڑھ کر 2 کروڑ 66 لاکھ ہوئی کرائے کی مد میں آمدن 34 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر 41 لاکھ 40 ہزار ہوئی۔ان کی غیر ملکی آمدن میں کمی سامنے آئی جو 2016 میں 1 کروڑ 66 لاکھ سے کم ہوکر 2017 میں 1 کروڑ 63 لاکھ ہوئی جبکہ زرعی آمدن بغیر کسی تبدیلی کے 2 کروڑ 66 لاکھ رہی۔ان کی کرائے کی مد میں سالانہ آمدن 2017 میں انتہائی معمولی سی کمی واقع ہوئی جبکہ 2017 میں ان کی آمدن کا ایک اور ذریعے بھی بڑھا اور انہوں نے بینک منافع کے ذریعے 1 لاکھ 73 ہزار روپے کمائے۔



from Global Current News https://ift.tt/2tZ3vvV
via IFTTT

اس بزرگ نما شخص کے نکاح کے حوالے سے خیالات سنیں،آپ کا خون کھول اٹھے گا،کوئی ہے جو اس کیخلاف کارروائی کرے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments



from Global Current News https://ift.tt/2VRhOPk
via IFTTT

بچہ بغل میں ڈھنڈورا شہر میں،امریکی ملا عمر کو تلاش کرتے رہے اور ملا عمر کہاں تھے؟برطانوی صحافی نے تہلکہ خیز انکشافات کر ڈالے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لندن (جی سی این رپورٹ)برطانوی اخبار دی گارجین نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج افغان طالبان کے بانی اور سابق امیر ملاعمر کو ان کے بیس کے قریب کئی برس تک رہائش رکھنے کے باوجود تلاش کرنے میں ناکام رہی جبکہ وہ اپریل 2013 میں زابل میں انتقال کر گئے تھے۔گارجین نے اپنی رپورٹ میں افغانستان سے رپورٹنگ کرنے والے ڈچ صحافی اور مصنف بیٹ ڈیم کی کتاب ‘سرچنگ فار اینمی’ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملاعمر کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر رکھی گئی تھی اور وہ افغانستان میں امریکی بیس سے چند فرلانگ دور رہتے تھے۔صحافی نے اس سوانح میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوجیوں نے ایک مرتبہ ان کے گھر میں کارروائی کی تھی لیکن وہ ملا عمر کے لیے تعمیر کیے گئے خفیہ کمرے کو تلاش کرنے میں ناکام رہے۔برطانوی اخبار نے نئی کتاب میں ہونے والے انکشافات کو امریکی خفیہ ایجنسیوں کی شرم ناک ناکامی قرار دیا ہے کیونکہ امریکا میں نائن الیون کے بعد ملاعمر کے سرکی قیمت 10 ملین ڈالر مقرر کی گئی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکام کی جانب سے ملاعمر کو بھی القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی طرح پاکستان میں موجود ہونے کا خیال ظاہر کیا جاتا رہا تھا حالانکہ وہ ان کے مرکز کے قریب موجود رہتے تھے۔کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کتاب میں 2001 کے بعد ملاعمر کے طالبان پرعملی کنٹرول کو بھی واضح کیا گیا ہے جبکہ طالبان 2013 میں ان کی وفات کے بعد دو سال تک بھی انہیں امیر تسلیم کرتے رہے اور تاحیات انہیں اپنا سربراہ تسلیم کررکھا تھا۔رپورٹ کے مطابق ملاعمر بی بی سی پشتو کی نشریات باقاعدگی سے سنتے تھے لیکن کسی خبر یا رپورٹ پر اپنا ردعمل بہت کم دیتے اور یہاں تک اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی خبر پر کوئی ردعمل نہیں آیا۔واضح رہے کہ ڈچ صحافی بیٹ ڈیم نے ‘سرچنگ فار اینمی’ کے نام سے ڈچ زبان میں سوانح تحریر کی ہے جو گزشتہ ماہ شائع ہوئی تھی اور اس کے چند اقتباسات کا زومیا تھنک ٹینک نے انگریزی میں ترجمہ کرکے شائع کیا تھا جو صرف دو اخباروں کو دیے گئے تھے۔بیٹ ڈیم 2006 سے افغانستان سے رپورٹنگ کررہے ہیں اور اس کتاب پر گزشتہ 5 برس سے زائد عرصے سے کام کررہے تھے۔ وہ اس سے قبل افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی پر ایک کتاب لکھ چکے ہیں۔کتاب میں شائع مواد کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ طالبان دور کے اہم رہنما جبار عمری سے ایک ملاقات ہوئی جو ملاعمر کی سچی کہانی سنانے کا مصدقہ ذریعہ تھے۔انہوں نے لکھا ہے کہ افغانستان میں کشیدگی کے ابتدائی چار برس میں ملا عمر خطے کے دارالحکومت قالات میں رہتے تھے اور یہ رہائش امریکی بیس ایف او بی لغمان اور افغان حکومت کے صوبائی گورنر کے کمپاؤنڈ سے چند قدم کے فاصلے پر تھی۔رپورٹ کے مطابق ان کی رہائش جبار عمری کے سابق ڈرائیور عبدالصمد استاذ کے گھر میں تھی جو ایک چھوٹا سا کمپاؤنڈ تھا تاہم افغانستان کی روایت کے مطابق اونچی دیواریں تھیں جس کے کونے پر ایک خفیہ کمرہ بنایا گیا تھا اور اس کے دروازے کو چھپانے کے لیے دیوار میں ایک بڑی الماری کی شکل دی گئی تھی۔ڈچ صحافی نے لکھا ہے کہ گھر کے مکینوں کو بھی مہمان کی شناخت کے حوالےسے کچھ نہیں بتایا گیا تھا تاہم اتنا معلوم تھا کہ طالبان کے اعلیٰ سطح کے رہنما ہیں جبکہ معلومات کو ظاہر کرنے پر ان کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔امریکی فوجیوں کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ امریکی فورسز دو مرتبہ ملاعمر کے اتنے قریب آگئی تھیں کہ وہ ٹھوکر بھی مارسکتے تھے جن میں سے پہلی دفعہ ملاعمر اور جبار عمری برآمدے میں تھے لیکن فوجی اندر داخل ہوئے بغیر چلے گئے۔ڈچ صحافی کے مطابق امریکی فورسز نے دوسری مرتبہ ان کے گھر کی تلاشی لی لیکن وہ خفیہ کمرے کو تلاش کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد انہوں نے اپنا ٹھکانہ بدل لیا اور قالات کے قریبی ضلع شینکہ منتقل ہوئے۔بیٹ ڈیم کا دعویٰ ہے کہ جبار عمری نے اپنے امیر کے لیے ایک چھوٹے دریا کے قریب خفیہ رہائش گاہ تعمیر کی تھی جو مضافات میں تھی اور وہاں سے فرار ہونا بھی آسان تھا جبکہ ان کے یہاں منتقل ہونے کے فوری بعد امریکی فوجیوں نے چند میل کے فاصلے پر دوسرا بیس تعمیر کرنا شروع کیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جب جنگ عروج پر تھی تو امریکی ایف او بی ولویرین اور نیٹو ممالک سمیت ایک ہزار فوجی قریبی بیس میں تھے اور ملا عمر کو بھی پکڑے جانے کا خدشہ تھا لیکن وہ دوبارہ وہاں سے واپس نہیں گئے۔ملاعمر یہاں رہائش کے دوران بہت کم باہر نکلتے تھے تاہم دھوپ کے لیے کبھی باہر آتے تھے اور زیادہ وقت چھپے رہتے تھے کیونکہ امریکی طیارے فضا میں گردش کرتے رہتے تھے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملاعمر کو دوحہ میں طالبان کے دفتر کھولنے اور اپنی سرپرستی کے لیے بھی کہا گیا تھا جس کے ذریعے امریکا سے مذاکرات کا راستہ کھولنا تھا۔جبارعمری نے ڈچ صحافی کو بتایا کہ ‘یہ ہمارے لیے بہت خطرناک تھا کیونکہ بعض اوقات ہم اور غیرملکی فوج کے درمیان ایک ٹیبل جتنی چوڑائی کا فاصلہ ہوتا تھا’۔انہوں نے کہا کہ ملاعمر کے حوالے سے صرف دو بھائی آگاہ تھے لیکن گاؤں کے دیگر افراد کو اتنا معلوم تھا کہ یہاں طالبان کے ایک سینئر رہنما رہائش پذیر ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جب افغانستان میں امریکی حمایت یافتہ افراد کی جانب سے حکومت میں کرپشن اور شہریوں کی ہلاکتوں کی رپورٹس آئیں تو ملاعمر کو گاؤں والوں کی طرف سے تحائف بھی آنے لگے جس میں کھانا اور کپڑے شامل ہوتے تھے۔ڈچ صحافی کے مطابق ملاعمر کے پاس نوکیا کا ایک پرانا موبائل بغیر سم کے تھا جس کو وہ اپنی آواز میں قرآن کی تلاوت ریکارڈ کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔جبار عمری کا کہنا تھا کہ ملاعمر 2013 میں کھانسی، متلی اور بھوک میں کمی کا شکار ہوئے لیکن کسی قسم کی دوا لینے سے انکار کیا جبکہ عمری نے انہیں ڈاکٹر بلانے یا پاکستان لے جانے کی پیش کش کی لیکن وہ انکاری رہے اور 23 اپریل کو انتقال کرگئے۔انہوں نے کہا کہ ملاعمر کو رات کے اندھیرے میں دفنایا اور اس کی ویڈیو بنائی تاکہ ان کے بیٹے یعقوب اور سوتیلے بھائی عبدالمنان کو دکھا سکیں، انہوں نے 2001 سے ملاعمر کو نہیں دیکھا تھا لیکن انتقال کے بعد ان کی رہائش گاہ میں کئی مرتبہ آئے اور تصدیق کے لیے ان کی قبر کشائی پر اصرار کرتے رہے۔بعد ازاں انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زابل کے دور دراز علاقے میں سادہ قبرستان میں ملاعمر دفن ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2tZH9dV
via IFTTT

(بی بی سی رپورٹ )

0 comments

پاکستان پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،بلاول بھٹو نے کیا ہدایات جاری کردیں،نواز شریف سے ملنے کیوں جا رہے ہیں یہ بھی اجلاس کے دوران بتا ڈال

لاہور(جی سی این رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف سے ملنے جا رہا ہوں اور میری ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف علیل ہیں جنہیں علاج کی مناسب سہولت ملنی چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک پر خطرات کے سائے منڈلا رہے ہیں لیکن حکمران نان ایشوز میں پھنسے ہیں، حکومت نے انتہا کردی جس کے بعد خاموش نہیں بیٹھ سکتا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں حکومت نان ایشوز پر ہنگامہ برپا کرتی ہے اور وزراء متنازع بیانات دیکر پارلیمنٹ کا وقت ضائع کرتے ہیں۔پی پی چیئرمین نے ارکان کو ہدایت کی کہ پنجاب کا پارلیمانی ایوان ہائی جیک ہونے نہ دیں اور پنجاب اسمبلی میں عوامی مسائل پر بات کریں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے اور لوگوں سے علاج کی سہولیات تک چھین لی گئی ہیں جب کہ عام آدمی روٹی کو ترس رہا ہے اور غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قوم کو قربانیوں کا صلہ مہنگائی کی شکل میں دیا گیا ہے۔ پی پی چیئرمین نے اجلاس میں پنجاب میں دوروں اور وکلا بارز سے بھی خطاب کا اعلان بھی کیا۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیر کو کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔



from Global Current News https://ift.tt/2VPCp6u
via IFTTT

پاکستان سپر لیگ فور،کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،مقابلہ سنسنی خیز رہا جانتے ہیں فتح کس کا مقدر ٹھہری (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 28ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی۔کراچی کنگز اس فتح کے ساتھ پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا، لاہور قلندرز کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کراچی کنگز کے اوپنر کولن منرو اور بابر اعظم نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 69 رنز جوڑ کر ٹیم کو بڑے اسکور کی جانب گامزن کرنے کی کوشش کی۔کولن منرور نے 2 چھکے لگا کر 26 گیندوں پر 30 رنز بنائے اور فواد احمد کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد لیونگسٹن میدان میں آئے لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر رک نہیں سکے اور 6 رنز بنانے کے بعد محمد نواز کی گیند پر بڑی ہٹ لگاتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوگئے۔وکٹ کی دوسری جانب بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ایک بیٹسمین بابر اعظم نے اپنا روایتی کھیل جاری رکھا اور اسکور کو آگے بڑھاتے رہے۔ان کا ساتھ دینے کے لیے پی ایس ایل کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے کولن انگرام آئے جنہوں نے محمد نواز کو ان کے کوٹے کے آخری اوور کی آخری 2 گیندوں پر 2 چھکے لگا کر ٹیم کو دباؤ سے نکالا۔کولن انگرام 15ویں اوور میں 118 کے مجموعے پر برق رفتار 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے اور ان کے بعد 125 کے مجموعے پر بابر اعظم بھی پویلین لوٹ گئے جس سے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ کراچی کنگز کی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوپائے گی۔چھٹے نمبر پر آنے والے افتخار احمد نے صرف 18 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 190 کے قابلِ اعتبار ٹوٹل تک پہنچا دیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والا یہ میچ پاکستان میں راوں برس پی ایس ایل کا دوسرا جبکہ کراچی کنگز کا اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلا میچ ہے۔کراچی کنگز کے لیے یہ میچ بہت اہمیت کا حامل ہے جہاں اسے پلے آف مرحلے کے لیے ایک فتح ہی درکار ہے، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔اس میچ کے لیے کراچی کنگز نے 2 تبدیلیاں کرتے ہوئے محمد رضوان اور ایرون سمرز کی جگہ بین ڈنک اور سہیل خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اعظم خان کی جگہ آل راؤنڈر انور علی کو ٹیم میں شامل کرلیا۔ٹاس کے موقع پر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ اچھی اور گراؤنڈ چھوٹا ہے، تاہم یہاں بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کراچی کنگز کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ کراچی کی وکٹ پر ہدف کا تعاقب آسان ہوتا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2u2qPJg
via IFTTT

اتوار، 10 مارچ، 2019

“اگر کسی قوم کو بغیر جنگ کے شکست دینی ہو تو، اُس قوم کے جوانوں میں بے حیائی پھیلا دو۔۔!!” سلطان کا یہ عظیم قول تاریخ کے آئینے میں۔۔!! (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

نوٹ! معزز ممبران۔۔! اِس تحریر کا آخری پہرہ لازمی پڑھیں اور سوچیں کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داریاں کیا تھیں، اور ہم کیا کر رہے ہیں۔۔!!!
یہ تاریخ کا وہ منظر ہے، جب جولائی 1187ء کو حطین کے میدان میں سات صلیبی حکمرانوں کی متحدہ فوج کو جو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر قبضہ کرنے آئی تھی، ایوبی سپاہ نے عبرتناک شکست دے کر مکہ اور مدینہ کی جانب بُری نظر سے دیکھنے کا انتقام لے لیا تھا۔ اور اب سلطان، حطین سے پچیس میل دور عکرہ پر حملہ آور تھا۔
سلطان صلح الدین ایوبی نے یہ فیصلہ اِس لیے کیا تھا کہ عکرہ صلیبیوں کا مکہ تھا اور اُن کیلئے نہایت قابل تعظیم جگہ تھی، سلطان اُسے تہہ تیغ کر کے مسجدِ اقصیٰ کی بے حرمتی کا انتقام لینا چاہتا تھا، دوسرے بیت المقدس سے پہلے سلطان، عکرہ پر اِس لیے بھی قبضہ چاہتا تھا کہ صلیبیوں کے حوصلے پست ہو جائیں گے اور وہ جلد ہتھیار ڈال دیں گے، چانچہ اُس نے مضبوط دفاع کے باوجود عکرہ پر حملہ کر دیا اور 8 جولائی 1187ء کو عکرہ، ایوبی افواج کے قبضے میں تھا۔
اِس معرکے میں صلیبی انٹیلجنس کا سربراہ “برمن” بھی گرفتار ہوا، جسے فرار ہوتے وقت ایک کمانڈر نے گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے وقت برمن نے اُس کمانڈر کو خوبصورت لڑکیوں، اور بہت سے سونے کی رشوت بھی پیش کی تھی، تاکہ وہ اُسے جانے دے، مگر کمانڈر نے اُسے رد کر دیا۔
برمن کو جب سلطان صلاح الدین ایوبی کے سامنے پیش کیا گیا تو اُس نے دشمن ہونے کے باجود گرفتار کرنے والے کمانڈر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سلطان ایوبی سے کہا،۔۔۔!!
“سلطانِ معظم! اگر آپ کے تمام کمانڈر اِسی کردار کے مالک ہیں جیسا کہ یہ کمانڈر جو مجھے گرفتار کر کے یہاں لایا ہے تو میں آپ کو یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ آپ کو بڑی سے بڑی فوج بھی یہاں سے نہیں نکال سکتی۔۔!”
برمن نے کہا۔۔۔”میری نظر ہمیشہ انسانی فطرت کی کمزریوں پر رہتی ہے، میں نے آپ کے خلاف یہی ہتھیار استعمال کیا، میرا ماننا ہے کہ جب یہ کمزوریاں کسی جرنیل میں پیدا ہو جاتی ہیں یا پیدا کر دی جاتی ہیں تو شکست اُس کے ماتھے پر لکھ دی جاتی ہے، میں نے آپ کے یہاں جتنے بھی غدار پیدا کیے ہیں، اُن میں سب سے پہلے یہی کمزوریاں پیدا کیں۔ حکومت کرنے کا نشہ انسانوں کو لے ڈوبتا ہے۔
سلطانِ معظم! آپ کی جاسوسی کا نظام نہایت ہی کارگر ہے، آپ صحیح وقت اور صحیح مقام پر ضرب لگاتے ہو، مگر میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ صرف آپ کی زندگی تک ہے، ہم نے آپ کے یہاں جو بیج بو دیا ہے، وہ ضائع نہیں ہوگا۔ آپ چونکہ ایمان والے ہیں، اِس لیے آپ نے بے دین عناصر کو دبا لیا، لیکن ہم نے آپ کے امراء کے دلوں میں حکومت، دولت، لذت اور عورت کا نشہ بھر دیا ہے۔ آپ کے جانشین اِس نشے کو اتار نہیں سکیں گے اور میرے جانشین اِس نشے کو مزید تیز کرتے رہیں گے۔
سلطانِ معظم! یہ جنگ جو ہم لڑ رہے ہیں، یہ میری اور آپ کی، یا ہمارے بادشاہوں کی اور آپ کی جنگ نہیں ہے، یہ تو کلیسا اور کعبہ کی جنگ ہے، جو ہمارے مرنے کے بعد بھی جاری رہے گی۔ اب ہم میدان جنگ میں نہیں لڑیں گے، ہم کوئی ملک فتح نہیں کریں گے، بلکہ ہم گھر بیٹھے معصوم اور بھولے بھالے مسلمانوں کے دل و دماغ کو فتح کریں گے۔ ہم مسلماانوں کے مذہبی عقائد کا محاصرہ کریں گے، ہماری لڑکیاں، ہماری دولت، ہماری تہذیب کی کشش جسے آپ بے حیائی کہتے ہیں، اسلام کی دیواروں میں شگاف ڈالے گی، پھر مسلمان اپنی تہذیب سے نفرت اور یورپ کے طور طریقوں سے محبت کریں گے۔
سلطانِ معظم! وہ وقت نہ آپ دیکھیں گے اور نہ ہی میں دیکھ سکوں گا، بلکہ ہماری روحیں دیکھیں گی۔۔!”
سلطان ایوبی، جرمن نژاد برمن کی باتیں بڑے غور سے سن رہا تھا، برمن نے مزید کہا۔۔!
“سلطانِ معظم! آپ کو معلوم ہے کہ ہم نے عرب کو کیوں میدانِ جنگ بنایا۔۔؟، صرف اِس لیے کہ ساری دنیا کے مسلمان اِس خطے کی طرف منہ کر کے عبادت کرتے ہیں، اور یہاں مسلمانوں کا کعبہ ہے، ہم مسلمانوں کے اِس مرکز کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ آج آپ بیت المقدس کو ہمارے قبضے سے چھڑا لیں گے، لیکن جب آپ دنیا سے اُٹھ جائیں گے، مسجدِ اقصیٰ پھر ہماری عبادت گاہ بن جائے گی۔ میں جو پیشین گوئی کر رہا ہوں، یہ اپنی اور آپ کی قوم کی فطرت کو بڑے غور سے دیکھ کے کر رہا ہوں۔ ہم آپ کی قوم کو ریاستوں اور ملکوں میں تقسیم کر کے انہیں ایک دوسرے کا دشمن بنا دیں گے اور فلسطین کا نام و نشان تک نہیں رہے گا۔ یہودیوں نے آپ کی قوم کے لڑکوں اور لڑکیوں میں لذت اور شہوت پرستی کا بیج بونا شروع کر دیا ہے۔ اِن میں اب کوئی نور الدین زنگی اور صلاح الدین ایوبی پیدا نہیں ہوگا۔۔!



from Global Current News https://ift.tt/2Jd1FC2
via IFTTT

آسڑیلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے بارے وہ باتیں جن سے آپ ناواقف ہیں،ویڈیو بھی دیکھیں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

سڈنی(جی سی این رپورٹ) ایل او سی سے لے کر کھیل کے میدان تک، حسن صدیقی ،نعمان خان سے لے کر عثمان خواجہ تک پائلٹ بھارت کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے۔ پاکستانی نژاد بلے باز نے مار مار کر انڈین ٹیم کو ابھی نندن بنا دیا ، گھر میں گھس کر سرجیکل اسٹرائیک سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔

عثمان خواجہ آسٹریلیا کی ٹیم میں پہلے مسلمان کھلاڑی ہیں اور اس کے علاوہ وہ ایک پائلٹ بھی ہیں۔ عثمان کمرشل اور انسٹرومنٹل پائلٹ ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عثمان خواجہ نے پائلٹ کا لائسنس اپنے ڈرائیونگ لائسنس سے بھی پہلے حاصل کیا۔ انہوں نے ایوی ایشن کی ڈگری نیو ساوتھ ویلز سے حاصل کی۔

24 سالہ عثمان خواجہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پیدا ہوئے اوراوائل عمری میں ہی اپنے والد ین کے ساتھ آسٹریلیا آ گئے تھے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں انھوں نے شاندار کارکردگی دکھائی جو ان کی ٹیم میں شمولیت کا باعث بنی اور ان سے عمدہ کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ کی 80 سالہ تاریخ میں آٹھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کی جس میں سری لنکا کے دیو وٹ مور اور ساؤتھ افریقہ کے کیپلر ویسلز نے خاصی شہرت حاصل کی۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان رانچی میں کھیلے گئے اس ایک روزہ میچ سے قبل سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے انڈین ٹیم کے کھلاڑیوں میں فوجی کیپ تقسیم کی جس پر انڈین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کا لوگو بھی بنا ہوا تھا، بھارتی بورڈ کی یہ حرکت انتہائی نامناسب ہونے کی وجہ سے تنقید کیزدمیں ہے، میچ میں آسٹریلیا نے پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی 104 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت انڈیا کو 32 رنز سے شکست دی, ان کی اس شاندار پرفارمنس پر پاکستانی شائقین بھی جھوم اٹھے ہیں اور عثمان خواجہ کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں ۔

عثمان خواجہ کی بیٹنگ کو پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے سرجیکل اسٹرائیک قرار دیا اور اُن کے نام کے ساتھ میجر عثمان خواجہ لگا کر طنز و مزاح سے بھرپور دلچسپ ٹویٹس کیے۔

آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے جس میں عثمان خواجہ کی 104 رنز کی شاندار اننگز کے علاوہ کپتان ایرون فنچ کے 93 اور گلین میکسویل کے 47 رنز بھی اہم تھے۔ آسٹریلیا نے انڈیا کو 314 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں فوجی کیپ پہن کر کھیلنے والی انڈین ٹیم ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی۔



from Global Current News https://ift.tt/2TKRARe
via IFTTT

مسافر طیارہ گر کر تباہ،افسوسناک خبر آگئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

عدیس ابابا (جی سی این رپورٹ)ایتھوپین ایئرلائن کا عدیس ابابا سے نیروبی جانے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے،طیارے میں 157 افراد سوار تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے طابق ایتھوپین وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں طیارے کے گرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایتھوپین ایئر لائن کے طیارے بوئنگ 737 میں 157افراد سوار تھے۔ان میں 149 مسافر اور 8 عملے کے ارکان شامل تھے۔اطلاعات کے مطابق طیارہ آج صبح 8 بج کر 44 منٹ پر گرا تھا۔



from Global Current News https://ift.tt/2Hp4HAP
via IFTTT

نواز شریف کو کچھ ہوا تو،،پیپلزپارٹی نے بڑی وارننگ جاری کردی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

سکھر(جی سی این رپورٹ)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کو نقصان ہوا تو وہ قتل تصور کیا جائے گا اور اس کا قصور وار حکومت کو سمجھا جائے گا۔سکھر میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، سب صحتیابی کی دعا کریں، لاہور کی سروسز اور جناح اسپتال میں امراض قلب کا شعبہ ہی نہیں ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم پورے ملک کا ہوتا ہے، صرف پارٹی کا نہیں ہوتا، عمران خان نے خود کو ابھی تک وزیراعظم نہیں سمجھا، وہ اب تک کنٹینر کی سیاست کررہے ہیں، عمران خان کی سیاست گالم گلوچ اور کنٹینر کی سیاست ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم سیاست میں ذاتیات سے ہٹ کر بات کرتے ہیں، ہماری سیاست گالم گلوچ کی نہیں، ہم نے بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں اور کبھی بھی اقتدار کی بات نہیں کی بلکہ عوام کی بات کی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان کو کنٹینر پر چڑھایا گیا اور وہ اب تک کنٹینر سے اترنے کو تیار نہیں ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمنٹ میں انگریزی میں تقریر اور اس پر وزیراعظم عمران خان کی تنقید پر خورشید شاہ نے کہا کہ ‘قائد اعظم انگریزی میں تقریر کرتے تھے اور قوم قائد اعظم کے ہر ایک لفظ کو سمجھتی تھی’۔



from Global Current News https://ift.tt/2Utm6w3
via IFTTT

پاکستان سپر لیگ فور آج کن دو بڑی ٹیموں کا ٹکرائو (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

میڈیا کیخلاف کریک ڈائون،سرینگر میں اخبارات کا انوکھا احتجاج (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

سری نگر(جی سی این رپورٹ)سری نگر: قابض بھارتی انتظامیہ کا کشمیری میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے خلاف تمام اخبارات نے احتجاجاً پہلے صفحے پر کچھ شائع نہیں کیا۔کشمیر ایڈیٹرز گلڈ نے بھارتی انتظامیہ کی جانب سے اخبارات کے خلاف کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے اخبارات نے ناروا سلوک اور اشتہارات کے معاملے پر تنگ کرنے پر احتجاجاً سرورق خالی چھوڑ دیا جس کا مقصد احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔کمشیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے وادی میں بھارتی فوج کے مظالم دکھانے والے نامور اخبار ‘گریٹر کشمیر’ اور ‘کشمیر ریڈرز’ کو خاموش کرنے کے لیے ان کے اشتہارات روک لیے۔مذکورہ اخبارات سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیر آبزرور اور کشمیر مانیٹر سمیت دیگر اخبارات نے بھی اپنے سرورق پر کوئی خبر شائع نہیں کی۔



from Global Current News https://ift.tt/2NWPIzu
via IFTTT

اسلام یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کی دھمال خراب کر ڈالی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 27ویں میچ میں دفاعی چیمپیئنز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کیمرون ڈیلپورٹ کی شاندار سنچری اور فہیم اشرف کی 6 وکٹوں کی بدولت لاہور قلندرز کو 49 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والا یہ میچ رواں برس پاکستان میں پی ایس ایل کا پہلا میچ ہے جس میں لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔میچ کی پہلی ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے خطرناک لیوک رونکی کو آؤٹ کرکے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے پریشانی کھڑی کردی۔تاہم بائیں ہاتھ کے بلے باز کیمرون ڈیلپورٹ، چڈوک والٹن اور آصف علی نے لاہور قلندرز کے باؤلرز کو بے بسی کی تصویر بناتے ہوئے چھوٹی باؤنڈری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھکوں اور چوکوں کی بارش کردی۔یونائیٹڈ کے فلپ سالٹ بھی جلدی پویلین لوٹ گئے تاہم کیمرون ڈیلپورٹ نے پہلے چیڈوک والٹن کے ہمراہ مل کر 118 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اس کے بعد آصف علی کے ہمراہ ناقابل شکست 88 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو پی ایس ایل کی تاریخ کے ریکارڈ ٹوٹل تک پہنچا دیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے۔کیمرون ڈیلپورٹ پاکستان میں پی ایس ایل کی سینچری بنانے والے پہلے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔کراچی کنگز کے کولن انگرام نے رواں برس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں پی ایس ایل کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلتے ہوئے سنچری اسکور کی تھی۔آصف علی نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرکے پی ایس ایل میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، سندیپ لمی چنے اور ڈیوڈ ویزے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔واضح رہے کہ اس میچ میں اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں شاہین شاہ آفریدی نے 62 رنز دیے جو پی ایس ایل کی تاریخ کی خراب ترین باؤلنگ ہے۔

جواب میں لاہور قلندرز کا آغاز نہایت ہی تباہ کن تھا جہاں اینٹن ڈیوسچ اور کپتان فخر زمان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز کی درگت بنادی۔دونوں نے اپنی ٹیم کو 51 رنز کا برق رفتار آغاز فراہم کیا جس سے ظاہر ہورہا تھا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس ریکارڈ ہدف تک پہنچ سکتی ہے، تاہم محمد سمیع کی قیادت میں ایونٹ کی سب سے زیادہ تجربہ کار باؤلنگ لائن نے قلندرز کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔پہلے 51 مجموعے پر اینٹن ڈیوسچ آؤٹ ہوئے، جن کے بعد کپتان فخرزمان بھی 65 کے مجموعے پر فہیم اشرف کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، دونوں نے بالترتیب 18 اور 38 رنز بنائے۔حارث سہیل صرف 2 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے تاہم ان کے بعد انگلینڈ کے رکی ویسلز پر لاہور قلندرز نے اپنی نظریں جمائیں لیکن وہ بھی ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور صرف 20 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، یوں لاہور قلندرز کی ٹیم 79 کے اسکور پر ہی 4 وکٹوں سے محروم ہوگئی تھی۔ایسے میں سہیل اختر نے اپنی جانب سے کوششیں جاری رکھیں اور آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے کے ساتھ مل کر 54 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ویزے بڑی شاٹ لگاتے ہوئے رومان رئیس کی گیند پر محمد سمیع کو کیچ دے بیٹھے، جن کے بعد آغا سلمان کریز پر آئے لیکن 6 گیندوں پر صرف 3 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔سہیل اختر نے اپنی مزاحمت جاری رکھی لیکن وہ بھی 175 کے مجموعے پر 75 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔اس کے ساتھ ہی لاہور قلندرز کی جیت کی آخری امید بھی ختم ہوگئی، اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنا سکی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے اپنے 4 اوور کے کوٹے میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے کہا کہ پی ایس ایل کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرا ہوم گراؤنڈ بھی ہے، تاہم ہم یہاں اچھی پرفارمنس پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے کہا ہے کہ انہوں نے یونائیٹڈ کے لیوک رونکی کے خلاف منصوبہ بندی تیار کی ہوئی ہے، انہیں جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔لاہور قلندرز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور ایونٹ سے باہر ہونے والے ریان ٹین ڈسکاٹی کی جگہ پر رکی ویسلز جبکہ عمیر مسعود کی جگہ پر آغا سلمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 تبدیلیاں کیں جہاں سمت پٹیل، رضوان حسین، عماد بٹ اور ظفر گوہر کی جگہ چڈوک والٹن، حسین طلعت، رومان رئیس اور محمد موسیٰ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جہاں شکست کی صورت میں ان کا پلے آف مرحلے میں پہنچنا مشکل ہوجائے گا۔خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں اس سے قبل ایونٹ کے افتتاحی میچ میں آمنے سامنے آئیں تھیں جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔



from Global Current News https://ift.tt/2UsdntL
via IFTTT

نواز شریف کی بیماری،وزیراعظم کا ایسا ٹویٹ آپ کو یقین نہیں آئیگا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیلئے صحتیابی کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت دی ہے کہ نواز شریف کو ان کی مرضی کے مطابق علاج فراہم کرنے کیلئے ملک میں موجود تمام اسپتالوں کی دستیابی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جہاں بھی ضرورت پڑے گی معاونت فراہم کرے گی اور میری دعا ہے کہ انہیں صحتیابی میسر آئے۔



from Global Current News https://ift.tt/2CdrXOS
via IFTTT