پاکستان پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،بلاول بھٹو نے کیا ہدایات جاری کردیں،نواز شریف سے ملنے کیوں جا رہے ہیں یہ بھی اجلاس کے دوران بتا ڈال
لاہور(جی سی این رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف سے ملنے جا رہا ہوں اور میری ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف علیل ہیں جنہیں علاج کی مناسب سہولت ملنی چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک پر خطرات کے سائے منڈلا رہے ہیں لیکن حکمران نان ایشوز میں پھنسے ہیں، حکومت نے انتہا کردی جس کے بعد خاموش نہیں بیٹھ سکتا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں حکومت نان ایشوز پر ہنگامہ برپا کرتی ہے اور وزراء متنازع بیانات دیکر پارلیمنٹ کا وقت ضائع کرتے ہیں۔پی پی چیئرمین نے ارکان کو ہدایت کی کہ پنجاب کا پارلیمانی ایوان ہائی جیک ہونے نہ دیں اور پنجاب اسمبلی میں عوامی مسائل پر بات کریں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے اور لوگوں سے علاج کی سہولیات تک چھین لی گئی ہیں جب کہ عام آدمی روٹی کو ترس رہا ہے اور غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قوم کو قربانیوں کا صلہ مہنگائی کی شکل میں دیا گیا ہے۔ پی پی چیئرمین نے اجلاس میں پنجاب میں دوروں اور وکلا بارز سے بھی خطاب کا اعلان بھی کیا۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیر کو کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
from Global Current News https://ift.tt/2VPCp6u
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔