کراچی: شہر میں آج رواں برس اب تک کا سب سے گرم ترین دن تصورکیا جارہا ہے اوردن 12 بجے ہی درجہ حرارت44 ڈگری تک جاپہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، سمندری ہواؤں کی بندش اور بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ دن 12 بجے ہی شہر کا درجہ حرارت 44 ڈگری سے تجاوزکرگیا ہے جب کہ ہیٹ انڈیکس 45 ڈگری تک جاپہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت ہوا بالکل بند ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 7 فیصد ہے، آج شہر میں سال کا گرم ترین دن ہوسکتا ہے اور درجہ حرارت 44 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے۔ شدید گرمی کی یہ لہر جمعرات کو بھی برقرار رہے گی اور جمعے سے گرمی کی شدت میں بتدریج کمی ہوگی۔
معالجین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویوکے دوران خاص طورپرروزے کی حالت میں شہری خصوصی احتیاط کریں، صبح 9 بجے سے 4 بجے تک گھروں سے بلاضرورت باہرنکلنے سے گریزکیا جائے، اس کے علاوہ باہرنکلتے وقت چھتری استعمال کریں اورسرپر گیلا کپڑا رکھیں۔
The post کراچی میں سال کا گرم ترین دن ، دن 12 بجے ہی پارہ 44 ڈگری تک جاپہنچا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xpuhST
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔