اسلام آباد: گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ منظم شعبے کی کنسٹرکشن انڈسٹری کی کراچی سے نکل کراسلام آباد میں منتقلی لائق تحسین امر ہے جو معیاری تعمیرات کے فروغ کاباعث بنے گی۔
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد)کے تحت اسلام آباد میں دوسری آباد انٹرنیشنل ایکسپو2018 کا افتتاح کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ اس نوعیت کی بین الاقوامی نمائشوں کے انعقاد سے ہرشعبے کے طبقے کو آگہی ہوتی ہے، کسی فردکو ’’آباد رہیں‘‘کی دعا دینا انتہائی حوصلہ افزاہے، آباد چونکہ بہترین مخفف ہے لہٰذا بے گھر لوگوں کو چھت فراہم کرنا آباد کا اصل مقصد ہے۔
رفیق رجوانہ نے کہا کہ آباد کے رکن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز اگرکسی کو چھت فراہم کرتے ہیں تو اس کی دعائیں بھی لیتے ہیں، آباد کا پروگرام اچھا ہے، وفاقی حکومت کے ساتھ حکومت پنجاب بھی آباد کی ہر کوشش اور منصوبہ بندی میں بھرپور تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام حمایت وتعاون تعمیراتی انڈسٹری کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کی تعمیراتی صنعت کی تیزرفتار ترقی کے ساتھ اس شعبے سے متعلقہ تمام ذیلی صنعتیں بھی ترقی کے منازل طے کریں گی۔گورنر پنجاب نے اس نوعیت کی نمائشوں کاانعقاد ملک کے ہرچھوٹے شہر میں ضروری قرار دیتے ہوئے آباد کو تجویز دی کہ وہ ایک کمرے کے گھر بھی بنانے کی حکمت عملی وضح کرے تاکہ کم آمدنی کے حامل کمزور طبقے کو بھی اپنی چھت میسر ہوسکے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیزنے کہا کہ تعمیراتی صنعت کو ترجیحی بنیادوں پرفروغ دینے کی ضرورت ہے۔ آباد کے چیئرمین عارف جیوا نے کہا کہ اگر پاکستان کی کنسٹرکشن انڈسٹری کو فروغ ملے گا تو پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار بھی تیزہوگی۔انہوں نے کہاکہ گورنر پنجاب کی جانب سے تعمیراتی شعبے کی ترقی وفروغ میں تعاون کی پیشکش سے انڈسٹری کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
آباد کے پیٹرن انچیف محسن شیخانی نے کہا کہ اس آباد ایکسپو کا مقصد لوگوں میں آگہی کوفروغ دینا ہے، ایسی ایکسپوز سے ملکی معیشت ترقی کرتی ہے، اس انڈسٹری کے چلنے سے 70 صنعتیں چلیں گے اور روزگار کے نئے وسیع مواقع پیدا ہونگے، حکمرانوں کو اس انڈسٹری کے ساتھ تعاون کرنا چاہے، ہم خلا کو پر اور ترقی کا راستہ مل کر طے کرنا چاہتے ہیں۔
آباد ایکسپو کے افتتاح کے ساتھ پہلے دن ہی عوام کا سیلاب امڈ آیا، لوگوں نے اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں نئے تعمیراتی منصوبوں میں ڈسکاؤنٹ ریٹ پر بکنگ کرائی جبکہ تعمیراتی شعبے کے علاوہ چھت تعمیر کرنے والے عام آدمی نے نمائش میں قائم ٹائلز سینیٹری پی وی سی پائپس فلورنگ پینٹس سرامکس کنسٹرکشن ڈیزائننگ انجینئرنگ کے اسٹالوں کا دورہ کیا، نمائش میں مجموعی طور پر122 اسٹالزلگائے گئے ہیں جن میں ترکی بلجیم چین جرمنی سمیت دیگرممالک کے اسٹالز بھی شامل ہیں۔
The post گورنر پنجاب نے آباد انٹرنیشنل ایکسپو 2018 کا افتتاح کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rosdUK
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔