بدھ، 30 مئی، 2018

جرمنی میں سیاسی پناہ نہ ملنے پر ایرانی پناہ گزین نے خود کو آگ لگا لی (ضیاء مغل)

0 comments

برلن: جرمنی میں سیاسی پناہ نہ ملنے پر ایرانی پناہ گزین نے خود کو آگ لگا لی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے جنوب مغربی شہر گوئپنگن میں سیاسی پناہ نہ ملنے پر 35  سالہ ایرانی مہاجر نے انتظامی دفتر کی گیلری میں خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔ موقع پر موجود لوگوں نے پناہ گزین شخص کو لگی آگ کو بجھا کر اسپتال منتقل کردیا جہاں پناہ گزین کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق پناہ گزین شخص کی سیاسی پناہ کی درخواست کو رد کردیا گیا تھا جس پر اس نے خود کو آگ لگالی۔ پناہ گزین شخص کو مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پناہ گزین شخص کا جسم 60 فیصد تک جھلس چکا ہے جس پر ضروری طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم مریض کی حالت نازک ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی میں مہاجرین کے خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور  2016 سے اب تک 75 سے زائد افراد نے اپنی زندگیوں کو ختم کیا ہے۔

The post جرمنی میں سیاسی پناہ نہ ملنے پر ایرانی پناہ گزین نے خود کو آگ لگا لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2sjanns
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔