بدھ، 30 مئی، 2018

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کا راج، اسلام آباد میں ہیٹ اسٹروک کا خدشہ (ضیاء مغل)

0 comments

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں سورج سوا نیزے پر ہے اور شدید گرمی نے معمولات زندگی کو مفلوج کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں گرمی اپنا اثر دکھا رہی ہے، سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کئی روز سے درجہ حرارت 46 ڈگری سے تجاوز کررہا ہے۔

سندھ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت موہن جو داڑو، لاڑکانہ اور دادو میں ریکارڈ کیا جارہا ہے، پنجاب میں نور پور تھل اور جوہر آباد کا درجہ حرارت سب سے زیادہ ہے، بلوچستان میں تربت گرم ترین علاقہ ہے۔

اسلام آباد میں بھی ہیٹ اسٹروک کی گھنٹی بج گئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر اقتدار میں اگلے 10روز سورج خوب آگ برسائے گا۔

ترجمان پمز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گرمی کے دوران ہیٹ اسٹروک کے امکانات بہت زیادہ ہیں، ہیٹ اسٹروک سےبچاؤ کے لئے شہری بلاضرورت باہر نہ نکلیں، شہری افطار سے سحر کے دوران زیادہ سے زیادہ پانی کااستعمال کریں۔ ہیٹ اسٹروک کی علامات بخار، شدید سر درد، جسم کا سرخ اور گرم ہونا شامل ہے، ان علامات کی صورت میں مریض کو فوری طبی امداد دی جانی چاہیے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جب کہ سندھ، پنجاب، ڈی آئی خان، سبی، مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم رہے گا۔

The post ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کا راج، اسلام آباد میں ہیٹ اسٹروک کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2sj9xqT
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔