جمعہ، 18 مئی، 2018

نجی اسکولوں کو موسم گرمی کی تعطیلات کی فیس وصولی سے روک دیا گیاFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس وصولی سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی جانب سے راشد حنیف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے استفسار کیا کہ فیسوں سے متعلق پیرا کیا کررہی ہے؟ راشد حنیف کا کہنا تھا کہ سندھ، لاہور اور پشاور ہائیکورٹ نے موسم گرما کی فیسوں سے متعلق حکم امتناع جاری کیا ہوا ہے جب کہ سنگل رکنی بنچ نے پیرا کے اختیارات ختم کر دیئے تھے، اپیل زیر سماعت ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ جن والدین نے بچوں کی موسم گرما کی فیس جمع کرا دی ان کی فیس تعطیلات کے بعد آئندہ مہینوں کی فیس کی مد میں جمع کی جائے، عدالت نے کیس کی سماعت 20 جون تک ملتوی کردی۔

The post نجی اسکولوں کو موسم گرمی کی تعطیلات کی فیس وصولی سے روک دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IyqP9O
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔