اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی حالیہ پریس ریلیز کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں کیوں کہ یہ معاملہ چھوٹا نہیں ہے بلکہ بہت سنگین ہے۔
کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی سی ای سی کا اجلاس آج بلایا ہے، اجلاس میں چیئرمین نیب کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائے گا، نیب کے طرف سے حالیہ پریس ریلیز کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، اجلاس کا مقصد چیئرمین نیب والا معاملہ زیر بحث لانا ہے، یہ معاملہ چھوٹا نہیں ہے بلکہ بہت سنگین معاملہ ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ حالات اور کتنے گھمبیر ہونگے، جو یہ سب کر رہے ہیں راستہ بھی انھوں نے ہی نکالنا ہے، پارٹی صدارت سے مجھے فارغ کیا اور تاحیات نا اہل کیا گیا، کبھی مارشل لا کے دور میں بھی ایسا نہیں ہوا۔
The post چیئرمین نیب کا معاملہ چھوٹا نہیں بلکہ بہت سنگین ہے، نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ICio06
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔