ہفتہ، 26 مئی، 2018

کرکٹ میں ایک اور بڑا اسکینڈل بے نقاب؛ سری لنکا میں وکٹ فکسنگ کا انکشافFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

قطر: میچ فکسنگ، اسپاٹ فکسنگ اور فینسی فکسنگ کے بعد اب کرکٹ کے میدان سے کرپشن کی نئی قسم وکٹ فکسنگ کا انکشاف ہوا ہے جس میں سری لنکا کا گراؤنڈ اسٹاف ملوث پایا گیا ہے۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق عرب ٹی وی الجزیرہ نے خفیہ آپریشن کے ذریعے سری لنکا میں کرکٹ میچ فکسنگ کی نئی سازش بے نقاب کی ہے جس میں کوئی بین الاقوامی کھلاڑی نہیں بلکہ کرکٹ گراؤنڈ کا عملہ ملوث ہے۔

الجزیرہ ٹی وی سے تعلق رکھنے والا ایک صحافی بزنس مین کے روپ میں گال اسٹیڈیم کے اسسٹنٹ مینیجرتھرانگا اندیکا اورسابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹررابن مورس سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران ہونے والی ساری گفتگو کو خفیہ کیمروں کے ذریعے ریکارڈ کیا۔

عرب ٹی وی کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ صحافی فکسنگ سے متعلق تھارنگا اندیکا سے بات کررہا ہے۔ صحافی اس سے اسی اسٹیڈیم میں 6 نومبرسے انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان شیڈول ٹیسٹ میچ کو فکس کرنے کی بات کرتا ہے اورپوچھتا ہے کہ کیا یہ میچ 5 کے بجائے 4 دن میں ختم ہوسکتا ہے، جس پر تھارنگا اندیکا نے جواب دیا، ‘چاردن کیا، ڈھائی دن میں ہی ختم کردیں گے، پچ کو میچ سے 2 ہفتے قبل کھلا چھوڑدیں گے، پانی بھی نہیں لگائیں گے، ٹیسٹ میچ اس سے بھی جلد ختم کروادوں گا’۔

ملاقات کے دوران تھارنگا نے دعویٰ کیا کہ بھارت اورسری لنکا کے درمیان اسی میدان میں 2017 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں بھی وکٹ کو’فکس‘ کیا گیا تھا۔ اس ٹیسٹ میں بھارت نے 6 سوسے زائد رنز بنائے تھے۔

دوسری جانب انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فکسنگ کےمتعلق رپورٹ سے آگاہ ہیں جب کہ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مکمل طور پر منظر عام پر آنے کے بعد معاملےکی تحقیقات کی جائے گی۔

The post کرکٹ میں ایک اور بڑا اسکینڈل بے نقاب؛ سری لنکا میں وکٹ فکسنگ کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KUHkNV
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔