جمعرات، 17 مئی، 2018

کراچی میں پہلے روزے ہی شدید گرمی، شہری بلبلا اٹھےFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

کراچی: شہر قائد میں رمضان المبارک کے پہلے ہی  روزے شدید گرمی، سمندری ہواؤں کی بندش اور بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے۔ 

ملک بھر کی طرح روشنیوں کے شہر کراچی میں بھی آج پہلا روزہ ہے لیکن شدید گرمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے۔ تاہم سمندرکی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی بندش اور حبس کے باعث گرمی کی شدت 42 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے جب کہ گرمی کا یہ زور پورے ہفتے ہی جاری رہے گا۔

دوسری جانب شہر کے متعدد علاقوں میں رمضان المبارک کی آمد کے باوجود بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فنی خرابی اور فیڈر ٹرپنگ کے نام پر بجلی بند کی جارہی ہے۔ شہر کےمختلف علاقوں لانڈھی، کورنگی، ایف سی ایریا، سرجانی ٹاون، کیماڑی، نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ جبکہ سوکواٹرز، بلدیہ ٹاون، اسکیم 33 اور سرجانی سیکٹر 7 اے ۔بی۔4میں بھی بجلی بند ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے رمضان میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پرانا راگ الاپتے ہوئے کہا ہے کہ بن قاسم پاور اسٹیشن کے پرزے کی تنصیب کا کام مکمل ہونے کے بعد لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔ 20 مئی تک پرزے کی تنصیب کاکام مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

The post کراچی میں پہلے روزے ہی شدید گرمی، شہری بلبلا اٹھے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ILVWlr
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔