بدھ، 16 مئی، 2018

شمالی کوریا کی ٹرمپ سے ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکیFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

سیئول: شمالی کوریا نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی۔

شمالی کوریا اورامریکا کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی تھی لیکن اب ایک بارپھرشمالی کوریا کی جانب سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی گئی ہے۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کوختم کرنے کے لیے تیارہے لیکن اگر امریکا نے جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لیے ’دباؤ‘ ڈالا تو وہ ٹرمپ کے ساتھ  اگلے ماہ 12 جون کو طے شدہ ملاقات کومنسوخ کرنے کے بارے میں سوچ سکتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شمالی کوریا کے ساتھ جلد معاہدہ ہوجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ صدرٹرمپ اور کم جانگ ان سے ملاقات کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں شمالی کوریا کے موقف میں کسی تبدیلی کا کوئی علم نہیں ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ملک کے نائب وزیرخارجہ کم گیگوان کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ہمیں دیوارسے لگایا اوریکطرفہ طورپرجوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تو ہمیں مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رہے گی۔

اس سے قبل مارچ میں امریکی صدرٹرمپ نے اپنے شمالی کوریا کے ہم منصب کی ملاقات کی دعوت کوقبول کرلیا تھا جس سے دنیا حیران رہ گئی تھی۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا اور امریکی افواج کی مشترکہ مشقوں پر شمالی کوریا ناراض ہے اور اس نے فوجی مشق کو اشتعال انگیزقراردیا ہے۔

The post شمالی کوریا کی ٹرمپ سے ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rPxPbc
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔