پیر، 7 مئی، 2018

سپریم کورٹ میں اصغر خان نظر ثانی کیس کی سماعتFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں اصغر خان نظر ثانی کیس کی سماعت جاری ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں اصغر خان نظر ثانی کیس کی سماعت جاری ہے، اس موقع پر سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ کے وکیل نے التوا کی درخواست دائر کی جس کو عدالت نے مسترد کردیا چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ وکیل مرزا اسلم بیگ کی التوا کی درخواست کو پذیرائی نہیں دے رہے۔

چیف جسٹس نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ کو روسٹرم پر بلایا تو انہوں نے کہا کہ میں اپنے مقدمہ کی تیاری نہیں کر سکا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ تیاری کے لیے تھوڑا وقت دے رہے ہیں، کیس کو آج ہی سنیں گے جب کہ مرحوم اصغر خان کے وکیل ہمیں مقدمہ کے چیدہ چیدہ نکات بھی دیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت میں ڈھائی بجے تک ملتوی کردی۔

The post سپریم کورٹ میں اصغر خان نظر ثانی کیس کی سماعت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rrjzVC
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔