بدھ، 2 مئی، 2018

نقیب اللہ قتل کیس؛ راؤ انوار بھی جیل میں بیمار پڑگئےFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 کراچی: نقیب اللہ قتل کیس میں ملزم راؤ انوار آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے تاہم ملزم کی بیماری کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کردیا گیا۔

کراچی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس  کی سماعت ہوئی اس موقع پر ڈی ایس پی قمراحمد سمیت 11 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تاہم سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی پیش نہیں کیا جاسکا۔

جیل حکام نے راؤ انوار کی بیماری کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم راؤ انوار بیمار ہے اس لیے پیش نہیں ہوسکتا، راؤ انوار کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر راؤ انوار کو ہرصورت پیش کرنے کی ہدایات کی۔

عدالت نے تفتیشی افسر ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کی عدم پیشی پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور انہیں فوری طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ بتایا جائے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کیا اقدامات اٹھائے۔ عدالت نے سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔

نقیب اللہ کیس کا پس منظر

13 جنوری 2018 کو کراچی کے ضلع ملیر میں اس وقت کے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی جانب سے ایک مبینہ پولیس مقابلے میں 4 دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ ہلاک کئے گئے لوگ دہشتگرد نہیں بلکہ مختلف علاقوں سے اٹھائے گئے بے گناہ شہری تھے جنہیں ماورائے عدالت قتل کردیا گیا۔ جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت نقیب اللہ کے نام سے ہوئی۔

سوشل میڈیا صارفین اور سول سوسائٹی کے احتجاج کے بعد سپریم کورٹ نے واقعے کا از خود نوٹس لیا تھا۔ از خود نوٹس کے بعد راؤ انوار روپوش ہوگئے اور اسلام آباد ایئر پورٹ سے دبئی فرار ہونے کی بھی کوشش کی لیکن اسے ناکام بنادیا گیا۔ کچھ عرصے بعد وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے جہاں سے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

The post نقیب اللہ قتل کیس؛ راؤ انوار بھی جیل میں بیمار پڑگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rcnYg6
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔