بدھ، 2 مئی، 2018

خصوصی ’ایم آر آئی‘ کے ذریعے قوت گویائی سے محرومی کی تشخیص آسانFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

سائنس دانوں نے انسانوں کے بات کرنے کے دوران زبان کی حرکت کی ایم آر آئی ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں الفاظ کی ادائیگی میں زبان کے کردار کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے جس سے قوت گویائی سے محرومی کی وجہ جاننا آسان ہو جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف ماہر طبیعیات جینز فرہم کی ایجاد کردہ ’ریئل ٹائم ایم آر آئی‘ کی مدد سے گفتگو کے دوران زبان کی اندرونی حرکات کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار بایو فزیکل کیمسٹری کی ماہر ٹیم نے جینز فرہم کی سربراہی میں ایجاد کیا ہے جو فلیش ایم آر آئی میں جدید تبدیلیوں کےلیے کام کر رہی تھی۔

اس ٹیکنالوجی کی بدولت طبی ماہرین پہلی بار گفتگو کرنے کے دوران زبان، ہونٹ لیرنکس اور فیرنکس کی حرکات کا مطالعہ کرنے میں کامیاب  ہوئے۔ اس سے قبل ان اعضاء کے ایکس رے یا ایم آر آئی ساکت حالت میں کیے جاسکتے تھے لیکن گفتگو کے دوران ان حرکات کو اندرونی طور پر نہیں دیکھا جاسکتا تھا۔ اس مطالعے سے قوت گویائی سے محروم افراد کے علاج میں مدد ملے گی۔

67 سالہ ماہر طبیعیات جینز فرہم نے ایم آر آئی میں 2010 میں انقلابی تبدیلیاں کیں جس کے باعث مشکل سے مشکل مرض کو آسانی سے تشخیص کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے فلیش ایم آر آئی میں بھی تبدیلیاں کیں اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جس پر یورپین پیٹنٹ آفس کی جانب سے یورپین انوینٹر ایوارڈ 2018 کےلیے نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایم آر آئی یعنی Magnetic Resonance Imaging میں مریض کے جسم میں کسی قسم کی سوئی چبھوئے اور خطرناک شعاعوں کے بغیر، مقناطیسی گمگ کی مدد سے جسم کے اندرونی اعضاء کی تصاویر حاصل کی جا سکتی ہیں اور جسم میں ہونے والی کسی بھی مرضیاتی یا فعلیاتی تبدیلی کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس عمل سے مرض کی تشخیص میں آسانی ہوجاتی ہے۔

The post خصوصی ’ایم آر آئی‘ کے ذریعے قوت گویائی سے محرومی کی تشخیص آسان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HHs1v7
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔