بدھ، 2 مئی، 2018

کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ؛چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس لے لیاFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ کا پراز خود نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے ہزارہ کمیونٹی کے قتل کے معاملے پرازخود نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ میں کوئٹہ میں ہزارہ برادری سے مل کرآیا تھا، وہاں ان کا قتل ہورہا ہے، یہ لوگوں کی زندگی کا معاملہ ہے، ہزارہ کمیونٹی کے لوگوں کے بچے تعلیمی اداروں میں نہیں جا سکتے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: آرمی چیف سے ملاقات کے بعد ہزارہ برادری کا دھرنا ختم

چیف جسٹس نے بلوچستان حکومت، لیویز، پولیس اوروزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنا کس کا کام ہے اورکیا ہزارہ کمیونٹی پاکستانی نہیں ہے، حکومت ہزارہ کمیونٹی کے لیے کیا کر رہی ہے، کیا سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کا کام نہیں ہے جب کہ ہزارہ برادری کے قتل میں ملوث افراد کھلے عام جلسے کررہے ہیں۔ کیس کی سماعت 10 مئی کے بعد ہوگی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنے میں بیٹھے ہزارہ برادری کے مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ آرمی چیف ان سے ملاقات کریں اور ہمارے مطالبات سنیں۔ آرمی چیف کی ملاقات کے بعد گزشتہ روز ہزارہ برادری کا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

The post کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ؛چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HJgA1S
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔