اتوار، 6 مئی، 2018

الیکشن پاکستان کے ہوں یا دنیا کے خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے، خورشید شاہFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

سکھر: پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن پاکستان میں ہوں یا دنیا کے کسی اور ملک میں خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے۔ 

سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس لیڈر شپ نہیں اس لیے دنیا ہمیں پتھر کے دور میں پھینکنے کی باتیں کررہی ہے تاہم جلد ہمیں بلاول بھٹو کی شکل میں لیڈر شپ مل جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق تو ہے یہ تو سائنسدان بھی کہتے ہیں، خلائی مخلوق آسمانوں پر رہتی ہے دکھائی نہیں دیتی جب کہ پاکستان میں الیکشن ہوں یا دنیا کے کسی بھی ملک میں خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ15  یا 16 مئی تک نگراں وزیراعظم کے لیے نام آجائیں گے جب کہ سیاست میں کوئی آخری دشمن نہیں ہوتا اور نہ کوئی دوست۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،  لندن والے کو تو خود فاروق ستار نے مائنس کیا اور اب انہیں خود ان کی پارٹی قبول نہیں کررہی ہے جب کہ  پپو پاپا پھپھو پارٹی کہنے والا خود کسی کا پپی ہے۔

The post الیکشن پاکستان کے ہوں یا دنیا کے خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے، خورشید شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IgrJLa
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔