بدھ، 16 مئی، 2018

کے الیکٹرک نے چیف جسٹس کا حکم بھی ہوا میں اڑا دیا، لوڈ شیڈنگ جاریFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 کراچی: کے الیکٹرک نے سپریم کورٹ کے احکامات کو بھی نظر انداز کردیا اور شہر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

عدالتی حکم کے باوجود کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ نارتھ کراچی اور اسکیم 33 سمیت مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی غائب رہی۔ کراچی یونیورسٹی ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی اسیکم 33 اور فاطمہ جناح کالونی نارتھ کراچی میں کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوڈ شیڈنگ فوری ختم کی جائے، چیف جسٹس کا ’کے الیکٹرک‘ کو حکم

شہر کے مختلف علاقوں میں 10 سے 15 گھنٹے بجلی غائب رہنا معمول بن گیا ہے۔ مستثنٰی علاقوں میں بھی 3 سے 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ رمضان کی آمد کے باوجود کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کم نہ کی۔ پہلے کے الیکٹرک نے گیس کی مطلوبہ مقدار نہ ہونے کا بہانہ بنایا تھا اور اب بن قاسم پاور اسٹیشن کے پُرزے کی خرابی کا بہانہ بناکر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

پُرزے کی تبدیلی کا کام 20 مئی تک مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔ شہری پریشان ہیں کہ رمضان میں کے الیکٹرک ان کے ساتھ کیا کرے گا۔ محکمہ موسمیات بھی رمضان کے پہلا ہفتے میں شدید گرمی کا امکان ظاہر کرچکا ہے۔

The post کے الیکٹرک نے چیف جسٹس کا حکم بھی ہوا میں اڑا دیا، لوڈ شیڈنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Il5Ye1
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔