پیر، 28 مئی، 2018

پاکستان اور افغانستان کو طویل تنازعات سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا، آرمی چیف ( ZIA MUGHAL)

0 comments

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو طویل تنازعات سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے قومی سلامتی مشیر محمد حنیف اتمر کی سربراہی میں وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ طویل تنازعات سے پاکستان اور افغانستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، ہمیں مشترکہ دشمن کے خلاف مل کر خطے میں امن کا راستہ تلاش کرنا ہے، شک و شبہات منفی چیزوں کو ہوا دیتے اور بھٹکانے والوں کو فائدہ دیتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک افغان دو طرفہ اعلی سطح پر مذاکرات کیے گئے اور افغان مفاہمتی عمل سے متعلق آئیڈیاز شیئر کیئے گئے۔ وفد میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ معصوم ستانکزئی، افغان آرمی چیف محمد شریف یفتالی، افغان صدر کے خصوصی نمائندے حضرت عمر زاخیلوال اور وزیر داخلہ واعظ برمک سمیت دیگر اہلکار شامل تھے۔ پاکستانی مذاکراتی وفد میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ دولتانہ بھی شامل تھیں۔

دونوں ممالک کے حکام نے حال ہی میں طے پانے والے افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن و استحکام پر عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت کی۔ پاکستان اور افغانستان نے دو طرفہ سیکیورٹی تعاون سمیت مختلف ورکنگ گروپس جلد قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

افغان وفد نے تعاون بہتر بنانے سے متعلق پاکستانی اقدام کو سراہا۔ افغان قومی سلامتی مشیر نے کہا کہ افغانستان کو پاکستان سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔ افغان وفد نے افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے آرمی چیف کو دورے کی دعوت دی جو جنرل قمر جاوید باجوہ نے قبول کرلی۔

The post پاکستان اور افغانستان کو طویل تنازعات سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2slpY5n
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔