پیر، 28 مئی، 2018

کرینہ پہلی بارماں کا کردارادا کریں گی ( ZIA MUGHAL)

0 comments

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپوراپنے کرئیرمیں مختلف کردارادا کرچکی ہیں تاہم اب وہ ماں کے کردارمیں نظر آئیں گی۔

بالی ووڈ کی بیبو اداکارہ کرینہ کپور بیٹے تیمورعلی خان کی پیدائش سے قبل ہی فلموں سے پیچھے ہٹ گئیں تھیں تاہم وہ کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں۔ اب اداکارہ معروف پروڈیوسرکرن جوہرکی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں اپنے کرئیرکا پہلا ماں کا کردارادا کرنے جارہی ہیں جس کے لیے وہ بہت پر جوش ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کرن جوہرکافی عرصے سے کرینہ کے ساتھ فلم کرنا چاہتے تھے۔ نئی فلم کی کہانی شادی اور رشتوں کے ارد گرد گھومتی ہوئی نظرآئے گی جب کہ فلم بنیادی طورپردوشادی شدہ جوڑوں پرمبنی ہے جس میں کرینہ کا مرکزی کردار ہے۔

واضح رہے کہ آج کل کرینہ اپنی نئی آنے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔

The post کرینہ پہلی بارماں کا کردارادا کریں گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LB61jJ
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔