پیر، 28 مئی، 2018

نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) ناصرالملک کے نام کا اعلان ( ZIA MUGHAL)

0 comments

 اسلام آباد: نگراں وزیراعظم کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ناصرالملک کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) ناصرالملک کے نام کا اعلان کیا۔

پریس کانفرنس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے، کئی ہفتوں سے اس حوالے سے مشاورت کا عمل جاری تھا، اس پر فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا لیکن اپوزیشن جماعتوں اور قائد حزب اختلاف کا شکرگزار ہوں۔

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے نام کا چناؤ مشکل کام تھا، ایسا فیصلہ ہو جو پاکستان کے عوام اور سیاسی پارٹیوں کے لیے قابل قبول ہو۔

اس سے قبل وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کے درمیان نگراں وزیراعظم کے معاملے پر متعدد ملاقاتیں ہوئیں جس میں نگراں وزیراعظم کے لیے کسی نام پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا تھا تاہم آج کی ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک ختم ہوا اور نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرلیا گیا۔

The post نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) ناصرالملک کے نام کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LyOt7Q
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔