جمعہ، 1 جون، 2018

سمندری ہوائیں چلنے سے شہر میں گرمی کی شدت میں کمی آگئی (ضیاء مغل)

0 comments

 کراچی: شہر میں شدید گرمی کی حالیہ لہر میں نمایاں کمی آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ پر ہوا کے کم دباؤ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی گرمی کی لہر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید کمی کا امکان ہے اور ایک سے دوروز کے دوران شمال اور شمال مغربی ہواؤں کاسلسلہ بھی تھم جائے گا ،جنوب مغربی سمت کی سمندری ہوائیں اپنے معمول کی رفتار سے چل پڑے گی جس کے دوران یہ توقع ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران شہر کا درجہ حرارت معتدل اور متوازن رہ سکتا ہے ۔

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29جبکہ زیادہ سے زیادہ 38.4ڈگری ریکارڈ ہوا ،دوپہر کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 52فیصد تک بڑھنے کی وجہ سے حدت محسوس کی گئی تاہم صبح کے وقت بند سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد پارہ مذید بلند ہونے سے رہ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سے38ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے۔

The post سمندری ہوائیں چلنے سے شہر میں گرمی کی شدت میں کمی آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LNyFOL
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔