کراچی: ماہ مئی میں شہر قائد میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے 5 شہریوں کو ہلاک اور 46افراد کو زخمی کردیا اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں میاں ،بیوی ،سالا،بہنوئی اور تین خواتین سمیت 16افراد جاں بحق اور 55افراد زخمی ہوگئے۔
روزنامہ ایکسپریس کے اعداد و شمار ، پولیس اور متعلقہ اداروں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق شہر قائد میں ماہ مئی میں بھی نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر 5افرد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،مئی کو ڈاکس کے علاقے میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے مچھلی کے بیوپاری عبدالقادر کو قتل کیا ،6مئی کو سائٹ سپر ہائی وے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان عبیداﷲ ہلاک ہوا۔
7مئی کو مبینہ ٹاؤن میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے لودھی پوری کو ہلاک کردیا تھا ،13مئی کو تیموریہ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے دکان میں گھس کر لوٹ مار کی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے محمد دانش اور محمد سلیم کو ہلاک کردیاتھا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر46افرد کو شدید زخمی کیا، مسلح ملزمان نے ذاتی دشمنی اوردیگر واقعات میں فائرنگ کرکے سالا ، بہنوئی میاں بیوی ،تین خواتین سمیت 16افراد ہلاک اور55افراد کو زخمی کردیا تھا۔
شہر میں ذاتی دشمنی، گھریلوں جھگڑوں اور دیگر واقعات پر ملزمان نے تشدد ،تیز دھار آلے اور گلہ گھونٹ کر ماں اسکے کمسن بیٹے ، تین خواتین اور ایک کمسن بچے سمیت 14افراد کو قتل کردیا ان واقعات میں ملوث پولیس نے چند ملزمان کو گرفتار بھی کیا تھا۔
ماہ مئی میں دہلانے والے مذکورہ واقعات میں ایک واقعہ فرئیر کے علاقے میں 23مئی کو رونما ہوا جس میں ساس اور دیوار نے مل کر بھابھی رمشاء اسکے کمسن بیٹے دو سالہ عبد الہادی کو گھر میں تشدد کا نشانہ بنا کر آٹھویں منزل کر دھکا کر قتل کردیا تھا پولیس نے ساس اور دیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔
25مئی سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں ملزم نے ڈیڑھ سالہ راحیل کو تشدد کرکے قتل کیا تھا ،27مئی کو باپ نے نوجوان بیٹی کو ذاتی جھگڑے کے دوران گلہ گھونٹ کر قتل کیا تھا ،9مئی کو لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں لیاری گینگ وار کے کارندوں نے دستی بم سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہوا تھا ۔
11مئی کو پولیس نے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے کارندے کی نشاندہی پر منگھوپیر میں ایک مکان سے کئی روز پرانی نوجوان زوہیب خان کی لاش برآمد کی تھی ملزم نے مقتول کو اغواء کے بعد تشدد کانشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے قتل کردیا اور لاش دفنا دی تھی ۔اینٹی انکروچمنٹ سیل اور ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے10مئی کو صدر ایمپریس مارکیٹ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی تھی اس دوران پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک شہری40 سالہ محمد معروف نامی شخص ہلاک ہوگیا تھا۔
پولیس کا موقف تھا کہ متوفی تشدد سے نہیں دل کو دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا ۔8مئی کو ساحل تھانے کی حدود سے نامعلوم اغوا کاروں نے تاجر حنیف سورتی کا اغواء کیا جبکہ 29مئی کو سول اسپتال سے نامعلوم افراد نے تین سالہ بچے کو اغوا کرلیا جس کی تلاش تاحال جاری ہے ،علاوہ ازیں شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں 88 افراد ہلاک ،15افراد کی لاشیںملیں ، خواتین سمیت15افراد نے خودکشیاں کی جبکہ دیگر حادثات و واقعات میں 61افراد ہلاک ہوئے ۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ماہ مئی میں ہیٹ اسٹروک میں 66افراد لقہ اجل بنے ، شہر قائد کے مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں ماں بیٹے سمیت88افراد ہلاک ہوئے،خواتین سمیت 15نے خودکشی کی ، شہر کے مختلف علاقوں سے 15افراد کی لاشیں ملیں تھی ،کرنٹ لگنے سے 15افراد لقہ اجل بنے ،ٹرین کی زد میں آکر 6افراد جاں بحق ہوئے ،چھت سے گرنے و دیگر واقعات میں 12افراد ہلاک ہوئے ، ڈوب کر 14افراد جان کی بازی ہار گئے۔
موچکو میں گھر میں آتشزدگی کے واقعات میں جھلس کر ماں اسکے 8بچے جاں بحق ہوئے جبکہ آتشزدگی کے دیگر واقعات میں جھلس کر 2افراد ہلاک ہوئے،دم گھٹنے سے 2افراد جان کی بازی ہار گئے۔
واضح رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان دعوٰی تھا کہ ماہ مئی میں شہر میں جاری ہیٹ اسٹروک اور ویو کے دوران 66افراد جاں بحق ہوئے ۔
The post ماہ مئی میں حادثات اور واقعات میں 216 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xu4cCk
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔