لاہور: سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل اسکینڈل کے ملزم محسن وڑائچ کو ایک ہفتے میں گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے لاہور اور کراچی میں دائر ریفرنسز کی ہفتہ واررپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں فاضل بنچ نے این آئی سی ایل اسکینڈل میں ملوث ملزم کی عدم گرفتاری پرسخت برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مجھے آپ سے زیادہ پتہ ہے کہ ملزم کوکیوں گرفتارنہیں کیا جا رہا، جیسے راؤ انوار کو گرفتار کرایا محسن وڑائچ کے لیے بھی وہی طریقہ اپنانا پڑے گا۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب میں مقدمے کی ایک دن کی بھی تاخیربرداشت نہیں کی جائے گی، لاہوراورکراچی میں دائرریفرنس کے حوالے سے ہفتہ واررپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ ڈی جی ایف آئی اے نےعدالت کو بتایا کہ ملزم کوگرفتارکرنے کے لیے تمام تکنیکی ذرائع استعمال کررہے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے ملزم کو گرفتارکرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی ہے۔
The post این آئی سی ایل اسکینڈل؛ ملزم محسن وڑائچ کوایک ہفتے میں گرفتارکرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2sj9pI3
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔