ہفتہ، 2 جون، 2018

بھارتی فورس کی گاڑی نے کشمیری نوجوان کو کچل کر شہید کردیا (ضیاء مغل)

0 comments

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے جامع مسجد کے باہر مظاہرین پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید جب کہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق قابض بھارتی فورس نے نہتے عوام پر ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے کشمیری نوجوان قیصر بٹ کو گاڑی تلے کچل دیا جب کہ ایک اور کشمیری نوجوان یونس احمد شدید زخمی ہے جسے سورا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں طبی امداد دی جاری ہے۔ دونوں نوجوان گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد کے باہر مظاہرے میں شامل شامل تھے کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے مظاہرین پر گاڑی چڑھادی۔

Kashmir 2

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سری نگر کے علاقے نوہٹہ میں سیکڑوں کشمیری بھارتی پولیس کی جانب سے ایک مسجد کی بےحرمتی کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔ سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی لیکن مظاہرین کے پایہ استقلال میں کمی نہ آنے پر مظاہرین پر گاڑی چڑھا دی۔

کشمیری نوجوان کی شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور وادی سوگ میں ڈوب گئی۔ بھارتی جارحیت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میںحریت کانفرنس کی اپیل پر آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہیں جب کے ذارئع آمدورفت معطل ہیں جب کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مئی 2018 میں بھی قابض بھارتی فورسز نے نہتے اور معصوم عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ دیئے جس کے نتیجے میں 31 کشمیریوں نے جام شہادت نوش کی جب کے 314 کشمیری زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور 6 کم سن بچے بھی شامل ہیں۔

The post بھارتی فورس کی گاڑی نے کشمیری نوجوان کو کچل کر شہید کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JrZWbj
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔